DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Sadaqat Ali Abbasi deliberately stopped Sihala Overhead Bridge project, Bilal Yamin Satti

صداقت علی عباسی نے جان بوجھ کر یہ منصوبہ رکوایا سہالہ اوور ہیڈ برج منصوبہ سی ڈی اے کا ہے اس میں صداقت علی عباسی کا کوئی لینا دینا نہیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2022)
ایم این اے صداقت علی عباسی مناظریکے کا چیلنج کر کے نہ آئے روزہ رکھ کر الیکشن میں بھی عوام سے جھوٹ بول کر وؤٹ لیاق چار سال کے بعد بھی کاغذ لہرا کر ھوٹ بولنے سے عوام مطمین نہیں ہونگے اصل میں اُنکی تربیت میں فرق ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے2017-2018کے بجٹ میں سہالہ اوور ہیڈ برج اور سڑک کے لیے ایک ارب کے فنڈز رکھے بعد میں 2019میں اسی منصوبے کو اپ گریڈ کر کے سہالہ فلائی اوور کہوٹہ بائی پاس کو ملا کر5ارب کا منصوبہ منظور ہوا ایک ارب کے فنڈز ریلز ہوئے بعد میں پی ٹی آئی کی حکومت میں اسکو ختم کر کے دس کروڑ ریلیز ہوئے ان 5ارب میں کنسٹریکشن زمینوں کی خریداری بھی شامل تھی صداقت علی عباسی نے جان بوجھ کر یہ منصوبہ رکوایا سہالہ اوور ہیڈ برج منصوبہ سی ڈی اے کا ہے اس میں صداقت علی عباسی کا کوئی لینا دینا نہیں ہاں بینرز لگا کر جعلی کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش کی وزیر اعظم شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ دیا بہت جلد اسکا افتتاح ہوگا مسلم لیگ ن نے ہی منصوبہ شروع کیا تھا وہ ہی اسکا اب آغاز کریگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما بلال یامین ستی نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راجہ ظفر بگہاروی، ملک غلام مرتضیٰ اور اسد ستی بھی موجود تھے بلال یامین ستی نے کہا کہ صداقت علی عباسی اپنے فنڈز کے50کروڑ کے منصوبے نہ دے سکے جسکی وجہ سے35کروڑ لیپس ہو گئے ٹور ازم ہائی وے مری سے کوٹلی ستیاں نڑھ سے گزر رہی ہے صداقت عباسی فرح گوگی کے فرنٹ مین ہیں یہاں سے چالیس کنال جبکہ دیگر علاقوں میں جگہ لیکر دی جسکی نیب بہت جلد انکوائری کریگا ان پر انکی اپنی پارٹی نے کرپشن کا الزامات لگائے۔شاہد خاقان عباسی نے جو بجلی گیس کے منصوبے دیے تھے وہ مکمل نہ کرا سکے ہسپتال سکولوں کی اپ گریڈیشن صوبائی معاملہ ہے اس اس سے صداقت علی عباسی کا تعلق نہیں بلال یامین ستی نے کہا کہ ٹور ازم ہائی وے میں کرپشن کے بہت کیس نکلیں گے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ستی بھی ایم این اے رہے عوام جانتے ہیں انھوں نے کیا کیا جلد نارہ اور دیگر علاقوں میں گیس پائپ لائن کا کام شروع ہوگا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 2, 2022)
MNA Sadaqat Ali Abbasi did not come to challenge and was lying to the people in the election. Even after four years, the people will not be satisfied with waving of the paper. Shahid Khaqan Abbasi had allocated Rs 1 billion for Sihala Overhead Bridge and Road in the budget of 2017-2018. Later in 2019, the same project was upgraded and combined with Sihala Flyover Kahuta Bypass. Later, the PTI government abolished it and released Rs 100 million. The Rs 5 billion also included the purchase of construction lands. Sadaqat Ali Abbasi deliberately stopped the Sihala Overhead Bridge project belonging to CDA. PML-N leader Bilal Yamin Satti spoke at a press conference, where also present were Qazi Abdul Qayyum, Qazi Akhlaq Ahmed, Raja Zafar Bagharvi, Malik Ghulam Murtaza and Asad Satti.

ترکھیاں کے مقام پرسیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب کی جانب سے غلام مرتضیٰ ستی اور راجہ خورشید ستی کے اعزاز میں افطار پارٹی

Iftar party in honor of Ghulam Murtaza Satti and Raja Khurshid Satti by political and social personality Sardar Muneeb

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2022)
ترکھیاں کے مقام پرسیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب کی جانب سے غلام مرتضیٰ ستی اور راجہ خورشید ستی کے اعزاز میں افطار پارٹی ہزاروں افراد کی شرکت۔حلقہ پی پی سیون کو بھی یونیورسٹی چاہیے ماؤں بہنوں بیٹیوں کو پینے کا صاف پانی چاہیے،سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال چاہیے غلام مرتضیٰ ستی کا جذباتی خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکھیاں کے مقام پر سردار منیب، عبدالمعید ستی و دیگر کی جانب سے سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام جو سیاسی اجتماع کا روپ ڈھال گئی ہزاروں افراد کی بھرپور شرکت سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون تحصیل کہوٹہ جو ایک ایٹمی تحصیل ہے اسکو بھی یونیورسٹی چاہیے ہماری خواتین کو بھی صاف پانی چاہیے ہمارے علاقے کے عوام کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال چاہیے کالجز و دیگر منصوبے چاہئیں آج تک اس علاقے کے عوام کو نظر انداز کیا گیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہو یا صداقت علی عباسی انھوں نے اس علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا کلر سیداں اور کہوٹہ سے جب تک این اے ستاون کا نمائندہ نہ ہوگا مری سمیت دیگر تحصیلوں کے مسائل حل نہ ہونگے نڑھ دورے پر ٹور ازم ہائی وے کا منصوبہ عمران خان سے میں نے لیا صداقت عباسی اسکو روات لیکر جا رہا تھا کمیشن کے چکر میں چار سال گزرنے کے بعد کاغذ لہرا کو جھوٹ بولتا ہے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچانے والا یہ شخص چار سال راجہ صغیر کے دم بھرتا رہا اور پی ٹی آئی کے ورکرز کارکنان کو کھڈے لائن لگا رکھا اب کہتا ہے 11کروڑ دیکھے ہیں کبھی کہتا ہے ٹکٹ میری جیب میں ہے کان کھول کر سن لو تم اپنا پولنگ سٹیشن نہیں جیت سکے کہوٹہ کے عوام نے آپکو وؤٹ دیے چار سالوں میں کیا کیا۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ میں ایم این اے اور ایم پی اے کا الیکشن لڑونگا کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے اس موقع پر صداقت علی عباسی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی افطار پارٹی میں سابق پی ٹی آئی تحصیل صدر راجہ خورشید ستی،سابق قانونی مشیر فاروق اعوان ایڈووکیٹ، راجہ الطاف حسین، کرسابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہر،نل (ر) شبیر اعوان کے علاوہ تمام پارٹیوں بلدیاتی نمائندوں عوام علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ صداقت علی عباسی مکمل طور پر ناکام ہو گء یہیں اس حلقے سے تعلق رکھنے والے نظریاتی ورکرز انکے خلاف ہیں آئندہ الیکشن میں تمام برادریوں تمام پارٹیوں کے سنجیدہ لوگوں سے مشاورت کے بعد اس حلقے سے نمائندہ کھڑا کریں گے اس موقع پر عوام علاقہ نے ہاتھ کھڑے کر کے غلام مرتضیٰ ستی کی حمایت کااعلان کیا حلقہ این اے ستاون میں غلام مرتضیٰ ستی کی افطار پارٹی نے ہلچل مچادی اور ایک ہی نعرہ ایم این اے حلہ پی پی سیون سے ہوگا ہزاروں کی تعداد میں آئے لوگوں کے لیے سردار منیب اور معیب کی جانب سے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا آنے والے دنوں میں سیاسی پارہ مزید بڑھے گا غلام مرتضیٰ ستی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

افطار ڈنر میں شرکت کرنے پرسابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی سمیت تمام سیاسی وسماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں, سردار منیب

I thank all MNAs including former MNA Ghulam Murtaza Satti for attending Iftar Dinner, Sardar Muneeb

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2022)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر میں شرکت کرنے پرسابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی سمیت تمام سیاسی وسماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی نوجوان معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب نے کہوٹہ ترکھیاں کے مقام پر اعجاز شادی ہال میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کیاعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر، سابق صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی، سابق ناظم راجہ الطاف حسین، سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد، سابق نائب ناظم یوسی مٹور راجہ محمود، سابق نائب ناظم عابد کیانی، چیئرمین کوکب جرال،ذوالفقار علی کیانی ایڈوکیٹ، محمود ستی آف پنجاڑ،سیکرٹری امجد،معروف سیاسی و کاروباری شخصیت اویس کیانی سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں،سینکڑوں کی تعداد میں حلقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی سردار منیب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک کال پر افطار ڈنر شرکت کر نے والے تمام افراد کا شکر یہ ادا کر تا ہوں۔

دبئی میں مقیم کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی معروف سیاسی، سماجی وممتاز بزنس مین عبد المجید مغل کو 10سال کا گولڈن ویز ہ جاری۔

 Abdul Majeed Mughal, a resident of Bhora Hayal area of Kahuta, has been awarded 10 years Golden Visa in Dubai

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2022)
دبئی میں مقیم کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی معروف سیاسی، سماجی وممتاز بزنس مین عبد المجید مغل کو 10سال کا گولڈن ویز ہ جاری۔ عبد المجید مغل سمیت ان کی فیملی کے تمام افراد کو گولڈن ویز ہ جاری کیا گیا ہے۔سرپر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی عبد المجید مغل نے حکومت متحدہ عر ب امارات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو اس سہولت کے قابل سمجھا اور ان کو طویل مدتی رہائشی”گولڈن ویزہ”جاری کیا سرپر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی معروف سیاسی، سماجی وممتاز بزنس مین عبد المجید مغل نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عرصہ کئی سالوں سے متحدہ عر ب امارات میں اپنا ذاتی بزنس کر رہا ہوں جو مختلف شعبوں سے منسلک ہے میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں راہ کر اپنے ملک کا نام روشن کروں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مجھ سے یا میری فیملی کے کسی فرد سے کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جس کی وجہ سے ہمارے ملک یا علاقے کا نام پر کوئی حرف آئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایمانداری کے ساتھ محنت کی اور اللہ پاک نے کرم کیا آج حکومت متحدہ عر ب امارات نے مجھے اور میری فیملی کو 10سال کا گولڈن ویز ہ جاری کیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button