DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi surrounded by narrow organizational officials, ideological workers and workers began to line up.

مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کے گرد گھیرا تنگ تنظیمی عہدیداران نظریاتی ورکرز اور کارکنان نے صف بندی شروع کر دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مئی 2022)
مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کے گرد گھیرا تنگ تنظیمی عہدیداران نظریاتی ورکرز اور کارکنان نے صف بندی شروع کر دی ہے چار سالوں میں صداقت علی عباسی نے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچایا حلقے میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ لا سکے نہ سہالہ فلائی اوور نہ کہوٹہ پنڈی روڈ نہ کالجز نہ یونیورسٹی نہ شہریوں کے لیے واٹر سپلائی نہ دیگر منصوبے صرف ٹاک شو اور ایم پی اے راجہ صغیر کے گرد گھومتے رہے آج وہ بھی انکا ساتھ چھوڑ گے اور عہد یداران اور وررکز بھی الگ صف بندی میں مصروف بہت جلد سیاسی دھماکے ہونے شروع ہونگے عوام کی اکثریت نے صداقت علی عباسی کی مخالفت میں غلام مرتضیٰ ستی کی حمایت کر دی ۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 1, 2022)
Resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi is surrounded by narrow organizational officials, ideological workers and workers have started queuing. In four years, Sadaqat Ali Abbasi has damaged the vision of Imran Khan. Neither Kahuta Pindi Road nor colleges nor universities nor water supply for the citizens nor other projects revolved around talk shows and MPA Raja Saghir. Today he too will leave with them. Political explosions will begin. Majority of the people supported Ghulam Murtaza Satti in opposition to Sadaqat Ali Abbasi.

مسلم لیگ نون کی پینتیس سالہ کارکردگی اور دوسری جانب میری ساڈے تین سالہ کارکردگی,ایم این اے صداقت علی عباسی

Thirty-five-year performance of PML-N and on the other hand my three and a half year performance, MNA Sadaqat Ali Abbasi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مئی 2022)
ایم این اے صداقت علی عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو قوم کے حوالے پیش کرتا ہوں فیصلہ عوام کرے ایک طرف مسلم لیگ نون کی پینتیس سالہ کارکردگی اور دوسری جانب میری ساڈے تین سالہ کارکردگی ان سے بہتر نہیں ہے تو پھر عوام کو حق ہے کہ وہ میرا احتساب کرے پانچ ارب روپے کا ٹورزم ہائی وے منصوبہ علاقے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا سہالہ اوورہیڈبرج کے فنڈز اور ٹھیکہ سب کچھ ہو گیا ہے ایک ارب روپے کا یہ منصوبہ ہے 30 کروڑ واٹر سپلائی کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے کوسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام ہو چکا ہے وہ چالیس مقامات پر عوام کے لیے پرکشش ٹورزم مقامات بنائیں گے300 ترقیاتی سکیمیں جو کروڑوں روپے کی ہیں ان پر کام ہو چکا ہے ہسپتال کی اپ گریڈیشن چار کروڑ سے ٹراما سینٹر جبکہ تقریبا 13 کروڑ سے بلڈنگ پر مزید کام جاری ہے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو فعال کیا درجنوں سکول اپ گریڈیشن کرائے یونیورسٹی کا قیام اور کہوٹہ میں یونیورسٹی کے دو کیمپس کے لئے 18 کروڑ کے فنڈز دیئے ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما راجہ وحید احمد خان،کرنل ظفر عباسی،جاوید عباسی، سردار مظہر،سردار رضا، نمبردار راجہ ندیم رشید،سکندر ستی، ناصر ستی، شیخ طلحہ، طاہر ارشاد ستی بھی موجود تھے انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نون لیگ کی حکومت کے نماہندوں کو مناظرے کا چیلنج کیا اور کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اہلکار اب میرے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں گے میں نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میرے خلاف سازشیں شروع ہو گیں ہیں اور کسی آزاد امیدوار کو کھڑا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں پارلیمانی بورڈ میں ہوں راجہ صغیر کے جانے سے سیٹ اوپن ہے جو بھی محنت کرئے گا ٹکٹ کا حقدار ہو گا۔

مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے افسوس ناک, راجہ عمران وحید

Masjid Nabvi incident deplored

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مئی 2022)
پاکستان تحریک لبیک کی معروف سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے گذشتہ روز قبل مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقع پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کل جو ایک شرمناک اور گھٹیا حرکت کی گئی ہے یہ بہت ہی شرمناک اور افسوس ناک واقع ہے جس کی معافی نہیں ہے سیاست اپنی جگہ مگر اتنی مقدس جگہ پر ایسی حرکت ناقل معافی عمل ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس طرع کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں کہ جن کی ایسی غلیظ سیاست سے اب حرمین شریفین بھی محفوظ نہیں ہے ایسے شرم ناک اور افسوس ناک واقع پر لوگ ویڈیو شعر کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں جبکہ یہ عمل تو انتہائی بڑا گناہ ہے راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کس طرع کی ان لوگوں کوطرع کی تربیت دی ہوئی ہے کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مقدس مقام بھی ان فتنے باز لوگوں سے محفوظ نہیں ہے ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان لوگوں کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ تمام افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جائے۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button