کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقیم ملک محمد فیاض سندھو کے لندن میں مقیم بڑے بھائی ملک محمد نواز انتقال کر گئے یہ چند ایام قبل اکتیس برس بعد وطن لوٹے تھے یہ گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ نماز جنازہ کلر روڈ موہڑہ سندھو میں ادا کی گئی جس میں ارکان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری جاوید کوثر،چوہدری ساجد محمود،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،چوہدری افتخار احمد وارثی،محمود شوکت بھٹی،راجہ شوکت عزیز بھٹی کے علاؤہ چوہدری محمد عظیم،ملک پرویز کنگر،چوہدری خالد محمود، ملک شیر افگن،محمد زبیر کیانی،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ظفر محمود،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،زین العابدین عباس،راحت محمود کیانی،ملک انصر خان،حاجی طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی،ماسٹر راجہ ساجد حسین،راجہ محمد ثقلین،مسعود احمد بھٹی،تنویر اختر شیرازی،ملک جمیل اختر عادل،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری محمد صدیق،راجہ ساجد ذوالفقار،چوہدری وسیم عباس شعیب بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔