DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Correct the political qibla of the country. Hazrat Maulana Abdul Rasheed Rabbani, Patron of Jamaat Ulema-e-Islam UK
خدا اور حب رسول رکھنے والے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ملک کا سیاسی قبلہ درست کرے۔ جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سرپرست حضرت مولانا عبد الرشید ربانی
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،اپریل،2022ء)—مرکز ربانی مسجد ربانی کالونی مرید چوک سٹی کلر سیداں میں نماز تراویح میں اختتام قرآن مجید کی تقریب منعقد ہوئی جس سے جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سرپرست حضرت مولانا عبد الرشید ربانی نے خطاب کرتے کہا ماہ رمضان المبارک امت محمدیہ کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے اس پر پوری مسلم امہ کو اللہ کاشکر بجا لانا چاہیے۔اس ماہ مقدس کو آداب و احترام کے ساتھ گزارنا چائیے معلوم نہیں زندگی کا آخری ماہ رمضان المبارک ہو انہوں نے زور دیا کہ اسلام اپنی زندگیوں پر نافذ کرنے کے بعد ہی اسے ملک بھر میں رائج اور نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ عوام آمدہ انتخابات میں خوف خدا اور حب رسول رکھنے والے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ملک کا سیاسی قبلہ درست کرے۔جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر اور ادارے کے مہتمم ومنتظم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بھی خطاب کیا آخر میں پوری مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد کے لے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر فلسطینوں سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے نہتے لوگوں پر اسرائیلی مظالم اور بمباری کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 21, 2022) Addressing the gathering, Abdul Rasheed Rabbani said that the holy month of Ramadan is a special reward from Allah Almighty for the Muhammadan Ummah and the entire Muslim Ummah should be thankful for it. he said, We should correct the political qibla of the country by making the candidates successful by a landslide.
کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم سے تباہ حال بوسیدہ نعش بازیاب
Dilapidated body recovered from Kallar Syedan Sports Stadium
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،اپریل،2022ء)— کلرسیداں میں لاقانونیت سے عام لوگوں میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی اندرون شہر کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم سے تباہ حال بوسیدہ نعش بازیاب۔ ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کلرسیداں منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 تحصیل کلرسیداں کے انچارج حارث فاروق کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جسے اب کنٹرول کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے معاشرے میں قوت برداشت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہمیں اپنی کمیونٹی میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مثبت تبدیلی لائی جا سکے اور قیمتی جانی نقصان سے بچا جاسکے یاد رہے کہ گزشتہ چند ایام سے کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر لاقانونیت میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے اور زمہ دار ادارے ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس سے معاشرے میں لاقانونیت اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے