کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19،اپریل،2022ء)—کلرسیداں میں بھکاریوں کی یلغار،ایس پی کی ہدایات کے باوجود کلرسیداں پولیس بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے مسلسل انکاری ہے دوماہ قبل بھی ایس پی کی کلرسیداں میں کھلی کچہری میں شہریوں نے بھکاریوں کی بھرمار اور اخلاقی برائیوں میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں جس پر ایس پی نے ایس ڈی پی او کہوٹہ کی موجودگی میں کلرسیداں پولیس کو بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات دیں مگر پولیس نے آج تک کوئی کاروائی ہی نہ کی بلکہ پولیس بھکاریوں کے سہولت کار کے فرائض سرانجام دے رہی ہے اب رمضان کے باعث بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے خریداروں کی تعداد کے مساوی پیشہ ور بھکاری ہر جگہ پر موجود ہیں جو ٹریفک کے بہاؤ میں بھی مسلسل رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں ان پیشہ ور بھکاریوں کو روات سے کلرسیداں تک پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہے
Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 19, 2022) The professional beggars have invaded the Kallar bazaar, on which the SDPO Kahuta instructed the Kallar Syedan police to take action against the beggars but the police Not only refused to take action but also the police are performing the duties of facilitator of beggars. Now due to Ramadan, the number of beggars has increased dramatically. Pick-and-drop facility is also available to these professional beggars from Rawat to Kallar Syedan.
نوسرباز نے جعلی تھانیدار بن کر صدر انجمن تاجران پنڈی روڈ حاجی مشکور سے فون پر رابطہ کر کے بیٹے کو چھڑوانے کیلئے ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ
Fake police chief called the president of Anjuman-e-Tajiran Pindi Road Haji Mushkoor on phone and demanded one lakh
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19،اپریل،2022ء)— نوسرباز نے جعلی تھانیدار بن کر صدر انجمن تاجران پنڈی روڈ حاجی مشکور سے فون پر رابطہ کر کے بیٹے کو چھڑوانے کیلئے ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی۔حاجی مشکور حسین نے بتایا کہ ان کے موبائل فون پر کال وصول ہوئی اور کال کرنے والے نوسرباز نے اپنے آپ کو تھانیدار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیٹا میرے زیر حراست ہے اگر آپ چاہتے ہیں معاملات یہی پر ختم ہو جائیں تو آپ ایک لاکھ روپے کی رقم لے کر فورا تھانے آ جائیں میں تھانے کے باہر آپ کا انتظار کرونگا۔حاجی مشکور نے جب حقیقت جاننے کیلئے اپنے بیٹے سے رابطہ قائم کیا تو اس نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں جس کے بعد نوسرباز نے اپنا موبائل فون بند کر دیا۔
بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہو جانے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت راجہ نوید ولد اورنگزیب سکنہ موہڑہ جنیال نڑالی کسوال تحصیل گوجرخان کے نام سے ہوئی
The motorcyclist who was shot dead by unidentified assailants on the bypass was identified as Raja Naveed son of Aurangzeb resident of Mohra Janial Narali Kaswal Tehsil Gujar Khan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19،اپریل،2022ء)—کلرسیداں بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہو جانے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت راجہ نوید ولد اورنگزیب سکنہ موہڑہ جنیال نڑالی کسوال تحصیل گوجرخان کے نام سے ہوئی ہے اسے گزشتہ روز کلرسیداں کے قدیمی قبرستان میں امانتا سپرد خاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا قبر بھی تیار کر لی گئی تھی کہ لواحقین نے نعش کو شناخت کرلیا جس پر نعش ان کے سپرد کردی گئی۔
قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد
Congratulations to Raja Pervez Ashraf on his election as Speaker of the National Assembly
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19،اپریل،2022ء)—دوبیرن کلاں کے خان بشیر خان، چوہدری عبدالقدوس، حافظ فرخ بشیر، قاضی ناصر علی،راجہ نعمان ظفر، چوہدری محمد نصیر،محمد عمر، اور کاہلی دھمنوھا کے شیخ محمد شہزاد نے قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد دی ہے۔
مطوعہ کے معروف کاروباری چوہدری نوید امین نے احباب کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا
Chaudhry Naveed Amin, a well-known businessman of Matoa, gave a sumptuous Iftar dinner in honor of his friends
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19،اپریل،2022ء)—مطوعہ کے معروف کاروباری چوہدری نوید امین نے احباب کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص کے علاوہ طیب محمود قریشی،بریگیڈیئر نعیم اکبر،کرنل انیس اکبر،راجہ عامر مظہر،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،چوہدری محمد جمیل،ملک محمد فیاض سندھو،چوہدری خضران،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری فیاض اختر،چوہدری خالد محمود،کرنل خورشید اکبر،چوہدری تنویراختر،شیخ حسن سرائیکی،راجہ تنویر اختر،راجہ شوکت علی تل،راجہ محمد رضی، جاوید کیانی،حاجی اخلاق حسین،چوہدری غالب حسین جاپان،چوہدری صفدر حسین،چوہدری یاسرچمن،چوہدری ظفر شمع، چوہدری اخلاق حسین بیول،خالد جنجوعہ،اکرام الحق قریشی،قاسم رضا اور دیگر نے شرکت کی۔