DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting with AC Kahuta, Simal Mushtaq over current major issues in Kahuta city

راجہ عمران ضمیر کی سربراہی میں اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق سے ملاقات, کہوٹہ شہر کے مسائل سمیت دیگرامور پر تفصیلی گفتگو

کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19اپریل2022)—پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے وفد کی صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر کی سربراہی میں اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق سے ملاقات کی۔ملاقات میں کہوٹہ شہر کے مسائل سمیت دیگرامور پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع پرصدرپریس کلب کہوٹہ و ممبران نے کہوٹہ شہر میں تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ،ریٹ لسٹ پر عمل درآمد،کہوٹہ شہر میں غیرمعیاری دودھ کی فراہمی،کلرچوک میں نصب اہم شخصیات کے نصب کتبوں کی مرمت،اندرون شہرسڑکوں کی مرمت سمیت دیگر مسائل کی نشان دہی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ آپ مسائل کی نشان دہی کریں انشااللہ بھرپور ایکشن لیں گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پرکاروائیاں کی جارہی ہیں۔ میڈیا کی نشان دہی پر گزشتہ روز نارہ میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں اور ایک دکاندار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔وفدمیں صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغرحسین کیانی،سرپرست اعلی سعیدافضل چوہان،ممبر پریس کلب کہوٹہ ساجدجنجوعہ اور راجہ شاہداجمل سینئر نائب صدر شامل تھے۔

Kahuta: (Representative Pothwar.com, Imran Zamir, 19 April 2022) — A delegation of Press Club Kahuta Registered led by President Press Club Kahuta Registered Raja Imran Zamir called on AC Kahuta Simal Mushtaq. Other issues were discussed in detail. On this occasion, President Press Club Kahuta and its members discussed issues related to encroachments in Kahuta city, illegal parking, implementation of rate list, supply of substandard milk in Kahuta city, repair of books of important personalities installed in Kallar Chouk, repair of inner-city roads and other issues. Talking to the delegation, Assistant Commissioner Simal Mushtaq said that journalism is the fourth pillar of the state. Journalists are the eyes and ears of society. You point out the problems. Inshallah, full action has been taken. On the occasion, the Assistant Commissioner said that during the holy month of Ramadan, measures are being taken on a daily basis to ensure the supply of food items to the people at affordable rates. According to media reports, operations were carried out against illicit profiteers in Nara and an FIR was also registered against a shopkeeper.

کراچی جلسہ کے موقع پر کہوٹہ میں بھی پروگرام منعقد کیے

Last night, on the occasion of Imran Khan’s Karachi meeting, programs were also held in Kahuta

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2022)
گذشتہ شب قبل عمران خان کے کراچی جلسہ کے موقع پر کہوٹہ میں بھی پروگرام منعقد کیے چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمو دمرتضیٰ اورراجہ وحید احمد خان نے لاری اڈہ پر جبکہ برگیڈئیر (ر) شاز الحق جنجوعہ اورسابق تحصیل؛ صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی نے مچھلی چوک کہوٹہ میں بڑی اسکرین لگا کر جلسہ سنا اوراپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کی پی ٹی آئی رہنماء غلام مرتضیٰ ستی نے بھی شرکت کرنی تھی مگر وہ اچانک آخری وقت میں شر کت سے معذرت کر لی نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا نعرئے لگا لگا کر ماحول کو گرمائے رکھا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ملک سے چورو ں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ملک کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی جنگ لڑھ رہا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مدد شامل ہے اسی لیے تو عوام اپنے گھروں سے نکل کر خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں انشاء اللہ 2023میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی۔

تحصیل کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں کی جانب سے افطار ڈنر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت

Chaudhry Wahid Mahmood of Paikan hosted Iftar Dinner with the participation of political and social personalities

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2022)
تحصیل کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں کی جانب سے افطار ڈنر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپیکاں کے مقام پر تحصیل کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں کی جانب سے ایک افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے کرنل(ر) شبیر اعوان، راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، خورشیداحمد ستی سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ، سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق،ملک شاہ زیب اعوان، راجہ عمران ستار ایڈووکیٹ،مولانا حافظ صغیر احمد، سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر محمد زبیر،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل،نوید ستی کلیال،ارشد محمود آف بھورہ حیال،راجہ افتخار احمد آف کوٹ، راجہ عابد آف کلاہنہ راجگان،راجہ غلام مصطفی،سیکرٹری اشرف بیگ،محمد یاسیر آف پیکاں،نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت یوسی دکھالی اور تحصیل بھر کی سیاسی سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی شرکت اس موقع پر چوہدری واحد محمود کو شاندار افطار ڈنر پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ چوہدری واحد محمود نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

راجہ صغیر احمد نے نئی حکومت مسلم لیگ ن میں شمولیت کر کے عوامی ہیرو اور عقلمندی کا ثبوت دیا

Raja Saghir Ahmed proved his public heroism and wisdom by joining the new PML-N government

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2022)
بزر گ سیاسی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے نئی حکومت مسلم لیگ ن میں شمولیت کر کے عوامی ہیرو اور عقلمندی کا ثبوت دیا ہے چونکہ انہوں نے چار سال کے دوران عوامی مسائل دن رات محنت کاوشوں سے اپنے علاقے کی مخلص دیانتداری کیوجہ سے اپنے علاقہ میں اچھی کارکر دگی اور اخلاقی کا اہم زمہ داری کا ثبوت دیا ہے نیز ہم اہلیان نڑھ متعلقہ آبادی دھپری سٹی ٹاؤن کہوٹہ شاہد خاقان عباسی او ر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی قیادت پر مکمل اعتماداپہلے بھی تھااور آئندہ بھی رہے گا آئندہ الیکشن میں ہم تمام کارکن، ورکر احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں ہم ماضی میں ان کے ساتھ تھے حال میں بھی ان کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ ہیں اس ان خیالات کا اظہار ماسٹر محمد خوشی ستی، حاجی اورنگزیب ستی،صوبیدار محمد صابر اور سر دار شاکر ضیاء گل کشمیری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button