DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Led by Raja Bilal Vaince, a large number of youths visited the residence of former MPA Col. Muhammad Shabir Awan.

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ بلال وینس کی قیادت میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی رہائش گاہ آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16 اپریل2022)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ بلال وینس کی قیادت میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی رہائش گاہ آمدحلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور جنرل الیکشن کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت رہی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف ممیام راجگان بھی موجو د تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل نوجوان سیاسی شخصیت راجہ بلال وینس کی قیادت میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اس موقع پر انہوں نے حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور جنرل الیکشن کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت رہی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف ممیام راجگان بھی موجو د تھے جبکہ نوجوانوں میں نوجوان سیاسی شخصیت راجہ بلال وینس،وقاص چوہدری،بلال چوہدری،نقاش بھٹی،عدنان بھٹی،عمیر صدیقی،محسن رضا،ذیشان،شہزاد راجہ،احسن راجہ،عاصم بھائی،احمد چوہدری، ولید،نزاکت ملک،چوہدری شاید ضیاء،زاہد ممیال،عثمان شاہ،عاقب بھائی موجود تھے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 April 2022)
A large number of youths led by Raja Bilal Vaince visited the residence of former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan and discussed in detail the current political situation in the constituency. Personality Raja Javed Ahmed of Mamyam Rajgaan was also present. On the occasion, they discussed in detail the current political situation in the constituency and also made significant progress regarding the general election. Prominent political and social personality Raja Javed Ahmed of Mamyam Rajgaan was also present on the occasion. Personality Raja Bilal Vaince, Waqas Chaudhry, Bilal Chaudhry, Naqash Bhatti, Adnan Bhatti, Umair Siddiqui, Mohsin Raza, Zeeshan, Shehzad Raja, Ahsan Raja, Asim Bhai, Ahmad Chaudhry, Waleed, Nazakat Malik, Chaudhry Shaid Zia, Zahid Mamyal, Usman Shah, Aqib Bhai were present.

جماعت اسلامی کہوٹہ کی جانب سے درس قرآن اور افطاری کا اہتمام

Jamaat-e-Islami Kahuta arranges Quran lessons and Iftari

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16 اپریل2022)
جماعت اسلامی کہوٹہ کی جانب سے درس قرآن اور افطاری کا اہتمام جماعت اسلامی کے ورکرز کارکنان علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کہوٹہ زون حلقہ پی پی سیون کی جانب سے درس قر آن کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر راولپنڈی، امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد، راہنما جماعت اسلامی ابرار حسین عباسی،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سنیئر رہنماء جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ حاجی ملک عبدالراؤف، سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک منیر اعوان، چیئر مین زکواۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، سابق چیئر مین بلدیہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ،سابق ممبران قاضی عبدالقیوم،مظہر بھٹی ایڈووکیٹ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،ملک شوکت مان، سردار مسعود،پروفیسر آصف کھٹڑ،ملک عبد القدیر اعوان،ممبران و عہدیدران پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات وکلاء،صحافیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجہ تنویر احمد امیر جماعت اسلامی حلقہ PP7نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کی لاریب کتاب ہے جو امت مسلمہ کے لیے انمول تحفہ ہے اور رمضان کے اس مقدس مہینے میں اپنے نبی پاک ﷺ پر نازل ہوئی ہمیں چاہیے کہ قرآن کو پڑھیں اسکی تلاوت کو عام کریں اللہ نے تمام مسائل کا حل اور دنیا و اخرت میں کامیابی قرآن میں رکھدی ہے۔ راجہ تنویر احمد نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی وبقاء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

عبد المجید مغل کی طرف سے پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

Iftar dinner hosted by Abdul Majeed Mughal in honor of party leaders and journalists

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16 اپریل2022)
سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبد المجید مغل کی طرف سے پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر،پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران،کارکنان اور پی ڈی ایم کے متحدہ عرب امارات میں رہنماؤں نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبد المجید مغل کی طرف سے افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا میزبانی کے فرائض نائب صدر مرکز جمیل بنگیال نے ادا کیے تلاوت کلام پاک حاجی نواز نے کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز ہمیشہ کی طرح صدر ام القوین یونٹ سرفراز مغل کے حصے میں آیا مولانا اشرف شاد صاحب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے لیے خصوصی دعا کی تقریب سے ڈپٹی ایڈیٹر گلف نیوزاور صدر پاکستان جرنلسٹ فورم اشفاق احمد پی ایف یو جے یو اے ای کے صدرسجاد اکبر خان، نائب صدر مرکز شوکت محمود بٹ، صدر لیڈیز ونگ محترمہ فرزانہ کوثرصاحبہ، چیئرمین دوبئی یونٹ سہیل گھمن مائینارٹی ونگ کے صدر جان قادر،پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس،ممتاز قانون دان مخدوم رئیس قریشی اور میزبان محفل عبد المجید مغل نے خطاب کیا اور صحافی برادری کے کردار پر روشنی ڈالی پی ڈی ایم کی پاکستان کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور کامیابی پر مبارکباد دی عبدالمجید مغل نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے آغاز کے حالات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور اس حوالے سے جو بھی اقدام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے لیے عبدالمجید مغل نے اس وقت اٹھائے ان کی تائید اور گواہی ممتاز قانون دان مخدوم رئیس قریشی نے حاضرین کے سامنے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دی تقریب میں فرحان مجید مغل نیوز ٹائم سے انصر اکرم جذبہ نیوز سے رانا رضوان جانب منزل سے ارشد انجم اور امجدقاسمی، مدثر خوشنوداماارات نیوز سے رانا ارشد دنیا نیوز سے عبدالرحمان رضا ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن حاجی نواز نائب صدر مرکز راجہ خالد مسلم لیگ ن العین سیرانا یوسف کلچرل ونگ کے صدر ملک نوید پی پی پی یو اے ای سے خادم شاہین اور ملک اسلم نائب صدر مرکز شہزاد بٹ دوبئی یونٹ سے وقاص گھمن پی او سی گلوبل کے صدررانا انیس اور ندیم افضل پراچہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دوبئی یونٹ عامر بھٹی نائب صدر عجمان یونٹ چوہدری عتیق ببر شیر مسلم لیگ ن راجہ جہانزیب اور اللہ رکھا شیرازی صدر راس الخیمہ یونٹ راجہ ثاقب صدر ام القوین یونٹ سرفراز مغل جنرل سیکریٹری ام القوین یونٹ خرم رشید مولانا اشرف شاد صاحب اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

قاہد عمران کی ایک کال پر ملک کا بچہ بچہ باہر نکلے گا، راجہ وحید احمد خان

The whole nation will come out on call of Imran Khan, Raja Waheed Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16 اپریل2022)
پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے قاہد عمران کی ایک کال پر ملک کا بچہ بچہ باہر نکلے گا،جرئت مند،غیور، دلیر،نڈر لیڈر عمران خان نے ملک کی عوام کو جو سوچ دی ہے وہ سابقہ75سالوں میں بھی کسی نے نہیں دی ہم ایک خود مختار قوم ہیں امپورٹڈحکومت کسی صورت میں قابل قبول نہیں عمران خان پاکستان نہیں امہ مسلماں کا ہیرو ہے قاہد اعظم محمد علی جناح ؒ کے بعدپہلی بار پاکستانی عوام کو ایک محبت وطن لیڈر ملا ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر تا ضمیر فروش نام نہاد لیڈروں کی طرع نظریں جھکا کر یا پر چیاں دیکھ کر بات نہیں ہے عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے اللہ کی مدد ان کے ساتھ شامل حال ہے انشاء اللہ ملک کا بچہ بچہ اپنے عظیم قائد کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ 1947میں ہمارا ملک آزاد ہو ا مگرہم صرف نام کی آزادی حاصل کی ہمارے لیڈربیرونی آقاؤں کے آڈر مانتے تھے مگر پہلی عمران خان کی صورت میں ایک محبت وطن، دلیر، نڈر لیڈر ملک کو ملا جس نے بیرونی ممالک کے تمام احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خود مختار قوم ہیں ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں ناں ہی کسی کا حکم مانیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی آزادی اور خود مختاری کی اس تحریک میں اور غلامانہ سوچ رکھنے والوں کے خلاف اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button