DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PML-N will support Raja Saghir Ahmed at the election for his loyalty

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مشکل وقت میں جو قرض مسلم لیگ ن پر چڑھایا الیکشن میں مسلم لیگ ن اسکو ضرور اتارے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ،14اپریل 2022)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مشکل وقت میں جو قرض مسلم لیگ ن پر چڑھایا الیکشن میں مسلم لیگ ن اسکو ضرور اتارے گی وزیر اعظم شہباز شریف نے جس طرح پنجاب میں تعمرے و ترقی کی اب پورے پاکستان میں ہو گی پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معشیت کا جنازہ نکالا صرف انتقامی سیاست کو فروغ دیا نیب نیازی گھٹ جوڑ سے سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے مگر سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کو ضرور بے نقاب کریں گے پاکستان مشکل حالات میں تھا عمران خان اگر مزید ڈیڑھ سال رہتے تو حالات کنٹرول سے باہر ہوتے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی آئندہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد کا اہم کردار ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر مرحوم کے بھائی سابق کونسلر راجہ سجاد کی جانب سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگی راٍہنما مصدق ملک و دیگر قائدین نے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق چیئر مین یوسی نڑڑ بلال یامین ستی نے ادا کیے اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں پہلے بھی مسلم لیگی تھا الیکشن آزاد حثیت میں لڑا اور پی ٹی آئی میں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے شامل ہوا میں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اس وقت کہا تھا کہ جب بھی میری ضرور ت پڑی میں واپس آپ کے پاس آ جاؤنگا میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ہر مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما عبدالقدوس عباسی، سابق مسلم لیگی بلدیاتی چیئر مین حضرات جن میں راجہ ظفر بگہاروی، راجہ ظہور اکبر،میجر (ر) عبدالراؤف راجہ، راجہ ممتاز، سجاد ستی، ماسٹر ظہور عباسی، اسد ستی، ملک غلام مرتضیٰ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقامی قیادت ورکرز کارکنان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ہال میں موجود تمام احباب نے راجہ صغیر احمد کا مسلم لیگ شمولیت پر پر جوش استقبال کیااور نعرہ بازی کی۔ افطار ڈنر میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کا ٹکٹ راجہ صغیر احمد کو دیے جانے کا امکان ہے جس سے مسلم لیگ ن جو پہلے ہی دھڑے بندی کا شکار ہے اس میں اضافہ ہوگا جبکہ اخر میں مرحوم راجہ بشیر، مرحوم خاقان عباسی کے درجات بلندی کے لے خصوصی دعا کی۔

Mator ( Pothwar.Kabir Ahmed Janjua, 14 April 2022)
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, Muslim League leader Musaddiq Malik and other leaders talking to the Iftar party given in honor of MPA Raja Saghir Ahmed by former councilor Raja Sajjad, brother of late Raja Muhammad Bashir of Kahuta Tehsil. Former chairman UC Nahar Bilal Yamin Satti performed the duties of stage secretary On this occasion, MPA Raja Saghir Ahmed said that I had already joined the Muslim League, fought the election in an independent manner and joined PTI for the development of the region. I told former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi at that time. I will come back to you whenever you need me. I fully support PML-N and I will be with you in every difficult time. Other local leaders including Raja Zafar Bagharvi, Raja Zahoor Akbar, Major (retd) Abdul Rauf Raja, Raja Mumtaz, Sajjad Satti, Master Zahoor Abbasi, Asad Satti, Malik Ghulam Murtaza, Qazi Abdul Qayyum, Qazi Akhlaq Ahmad Khattar, Raja Sakhawat Advocate were present at the occassion. Workers and workers fully participated. On this occasion, all the friends present in the hall enthusiastically welcomed Raja Saghir Ahmed on joining the Muslim League and chanted slogans. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s remarks at Iftar dinner show that in the next election, PML-N constituency PP-7 ticket is likely to be given to Raja Saghir Ahmed.

راجہ شمس جنجوعہ آف ممیام راجگان نے اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ پی پی پی کے راجہ پرویز اشرف کی حمائت کا اعلان کر دیا

Raja Shams Janjua of Mamiam Rajgan along with all his family members announced their support for PPP’s Raja Pervez Ashraf

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اپریل2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شمس جنجوعہ آف ممیام راجگان نے اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ پی پی پی کے راجہ پرویز اشرف کی حمائت کا اعلان کر دیا۔سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف اورپی پی پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی کامیابی کے لیے اپنا تن، من،دھن نچھاور کر دوں گاحلقے کی عوام کے مسائل دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ہماری عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے کسی نے بھی کوئی توجہ نہیں دی پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنی تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لاتے ہیں وہ حقیقی معنوں میں عوام کے لیڈر ہیں اس لیے میں نے اپنے خاندان کے افراد اور دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اپنے سارے ووٹ حلقے کی عوام کے حقیقی لیڈر اور علاقے کی پسندیدہ شخصیت سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کو دیں کر کامیاب کر یں گے تاکہ وہ ہمارے علاقے کے مسائل حل کر سکیں۔

امپورٹڈحکومت کسی صورت میں قابل قبول نہیں

Imported government is not acceptable in any case

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اپریل2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجیدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم خود مختار قوم ہیں امپورٹڈحکومت کسی صورت میں قابل قبول نہیں عمران خان پاکستان نہیں امہ مسلماں کا ہیرو ہے قاہد اعظم محمد علی جناح ؒ کے بعدپہلی بار پاکستانی عوام کو ایک محبت وطن لیڈر ملا ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر تا ضمیر فروش نام نہاد لیڈروں کی طرع نظریں جھکا کر یا پر چیاں دیکھ کر بات نہیں ہے عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے اللہ کی مدد ان کے ساتھ شامل حال ہے انشاء اللہ ملک کا بچہ بچہ اپنے عظیم قائد کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ 1947میں ہمارا ملک آزاد ہو ا مگرہم صرف نام کی آزادی حاصل کی ہمارے لیڈربیرونی آقاؤں کے آڈر مانتے تھے مگر پہلی عمران خان کی صورت میں ایک محبت وطن، دلیر، نڈر لیڈر ملک کو ملا جس نے بیرونی ممالک کے تمام احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خود مختار قوم ہیں ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں ناں ہی کسی کا حکم مانیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی آزادی اور خود مختاری کی اس تحریک میں اور غلامانہ سوچ رکھنے والوں کے خلاف اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button