گوجرخان ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،08،اپریل،2022ء)—کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کی ہدایات پر چیف آفیسر بلدیہ چوہدری تنویر گجر۔ تجاوزت انسپیکٹر خواجہ بلال اور فیض اللہ کے ہمراہ لنڈا بازار اور مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران تجاوز کرنے والوں دوکانداروں کے ساتھ ساتھ روڈ کے عین وسط میں ٹھیے لگانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ۔ آپریشن کے دوران متعدد دوکانداروں کو جرمانے کیے گے اور تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کیا اور ساتھ ساتھ دوکانداروں کو ہدایات بھی دیں کہ کسی بھی دوکاندار کو حد سے تجاوز کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور بلا امتیاز آپریشن کا سلسلہ بھی روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔
یاد رہے گزشتہ دن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کی آمد کے موقع پر گوجرخان شہر میں صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے شکایات سامنے آنے پر انہوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی بعد چیف آفیسر بلدیہ تنویر گجر نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے سلسلے کا۔دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔
دوسری طرف اہل علاقہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائیوں کو۔خوش آئند قرار دیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور تجاوزات کے ساتھ شہر میں صفائی کی ابتر صورت کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, April 08, 2022) * On the instructions of Commissioner Rawalpindi Division Noorul Amin Mengal, Chief Officer Baldia Chaudhry Tanveer Gujjar along with Inspectors Khawaja Bilal and Faizullah conducted operation against encroachments in Landa Bazaar and Main Bazaar, during which action was taken against trespassing shopkeepers as well as peddlers in the middle of the road. During the operation, several shopkeepers were fined and the trespassed goods will be confiscated. At the same time, instructions were given to the shopkeepers that no shopkeeper will be allowed to exceed the limit and the operation will be carried out on a daily basis without any discrimination.
It may be recalled that on the occasion of the arrival of Commissioner Rawalpindi Division Noor-ul-Amin Mengal yesterday, when complaints regarding cleanliness and encroachments in Gujjar Khan city came to light, he had issued instructions for strict action against encroachment mafia. The scope of the operation against encroachment mafia has been extended.
On the other hand, the people of the area welcomed the actions taken against the encroachment mafia and stressed on the need to deal with the encroachment mafia with iron hands and also to improve the poor sanitation situation in the city along with the encroachments.