DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Emergency meeting of Press Club Kahuta (Registered) on stopping journalist Sajid Janjua from covering in AC Office Kahuta.
صحافی ساجد جنجوعہ کو اے سی آفس کہوٹہ میں کوریج سے روکنے پر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کا ہنگامی اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اپریل2022)
صحافی ساجد جنجوعہ کو اے سی آفس کہوٹہ میں کوریج سے روکنے پر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کا ہنگامی اجلاس۔اے سی کہوٹہ کے ملازمین کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر پریس کلب راجہ عمران ضمیر منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی،سر پرست اعلی سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،کبیر احمد جنجوعہ،ندیم چوہان، مولانا محمدہاشم،افتخار احمدغوری،عاصم نذیرنے شرکت کی،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کے حکم پر سیکورٹی اہلکار کانسٹیبل طفیل کی طرف سے ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ ساجد جنجوعہ کو اے سی آفس کہوٹہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹرزکی اے سی کہوٹہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی کوریج سے روکنے پر شدیداحتجاج اور غم و غصہ کا اظہارکیا گیا، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے سی کہوٹہ دھونس دھاندلی اور منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں صحافتی زمہ داریوں سے نہیں روک سکتی،اگر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے رویہ نہ بدلا تو احتجاج کا سلسلہ راولپنڈی ڈویژن تک بڑھائیں گئے،انہوں نے کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اور ڈپٹی کمشنرطاہرفاروق سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،ساجدجنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ22سال ہر فورم پرعوامی مسائل کو اجاگر کررہاہوں،اے سی کہوٹہ کا نارواسلوک سمجھ سے بالاتر ہے،اگر وہ یہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے مجھے خاموش کرادیں گی تو یہ ان کی بھول ہے،جودیکھوں گا اسے عوام اور اعلی ایوانوں تک ضرور پہنچاوں گا،عہدیداران و ممبران پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ نے ساجدجنجوعہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, April 7, 2022)
An emergency meeting of Press Club Kahuta (Registered) was held after stopping of journalist Sajid Janjua from covering in AC Office Kahuta. A protest against the attitude of AC Kahuta employees was called in an emergency meeting of Press Club Kahuta Registered was held under the chairmanship of President Press Club Raja Imran Zamir, Iftikhar Ahmad Ghauri, Asim Nazir attended the meeting. On the orders of Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq, Security Officer Constable Tufail called on Member Press Club Kahuta Raja Sajid Janjua at AC Office Kahuta with doctors of THQ Hospital Kahuta AC Kahuta, Raja Imran Zamir, President Press Club Kahuta, while addressing the gathering, said that AC Kahuta cannot stop us from our journalistic responsibilities by using bullying, rigging and negative tactics, If Commissioner Kahuta does not change his attitude, a series of protests will take place in Rawalpindi They have demanded immediate action from Rawalpindi Commissioner Noorul Amin Mengal and Deputy Commissioner Tahir-ul-Faruq. Addressing the forum, Sajid Janjua said, They think that if they use such negative tactics to silence me, then it is their mistake. I will definitely take it to the people and the upper house.
کہوٹہ کی عوام کے ساتھ رمضان سستابازار کے نام پر ٹوپی ڈرامہ
Drama in the name of Ramadan Sastabazar with the people of Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اپریل2022)
کہوٹہ کی عوام کے ساتھ رمضان سستابازار کے نام پر ٹوپی ڈرامہ،ناں فروٹ ناں سبزی بس آٹے کے چند تھیلے اور چینی کے چند پیکٹ پڑھے رہتے ہیں جبکہ شہر میں مہنگائی عالم یہ ہے کہ سندر خانی انگور1000روپے کلو،گول انگور800روپے،سٹور والا انار 1000،ایرانی سیب400،سفید سیب 200کیلا250روپے عوام افطاری فروٹ کے بجائے نمک کے ساتھ کر نے پر مجبور جبکہ اسسٹنٹ کمشنر11بجے آفس آتی ہیں اور (اے سی) والے کمرے میں ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوزہوتی ہیں عوام کاکوئی پر سان حال نہیں ہے تاجروں نے بھی رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے کروڑ پتی ہونے کی ٹھان لی سبزی فروٹ چکن مشروبات و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ انتظامیہ موش تماشائی بنے ہوئے ہیں انتظامیہ ہر سال کی طرح اسی سبزی منڈی میں پینا فلیکس لگا کر اور چند کرسیاں لگا کر اسکو سستے بازار کا نام دیکر لاکھوں روپے کے جعلی بل بنا کر مال بنانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ چند لوکل دوکانداروں کو جرمانے کر کے بڑے بڑے ذخیرہ اندوزاور ناجائز منافع خور مال کمانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ جبکہ انتظامیہ کی عدم دل چسپی و لاپر وائی کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے بھی انت مچا رکھی ہے دوکانداروں نے اپنے سامان دوکانوں سے نکال کر سڑکوں پر سجا لیا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔




