DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; My land has been encroached upon illegally, Malik Tayyab of Dulmi Dhamyal press conference

میری زمین پر غیر قانونی طور پر تجاوز کیا ہوا ہے, ملک طیب آف دلمی دھمیال

گوجرخان؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,ی،17،مارچ،2022ء) — معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک طیب آف دلمی دھمیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز حرانذیراورحنا نذیر سکنہ دلمی دھمیال کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوکلب چلایا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ ملک طیب نے ہماری جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ دیگر الزامات بھی لگائے گئے درحقیقت میرے حقیقی بھائی ملک محمد علی نے سلطانہ ریاض سے بذریعہ اٹارنی خسرہ نمبر475 سے ایک کنال ایک زمین خرید ی اور عدالتی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ واحد مالک قرار پائے اور مذکورہ خسرہ پر سلطانہ ریاض کے علاوہ کوئی مالک نہ تھا نذیر عالم مرحوم اپنی زندگی میں ہی اپنے ترکہ کی جائیداد فروخت کر گئے تھے موجودہ پراپرٹی ان کی ہمشیرہ کے نام ہے جس کا دختران ا نذیر قریشی سے کوئی تعلق نہ ہے ہمارے خلاف غلط بیانی دھوکہ دہی، جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی پولیس درخواستوں کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ بنام سی پی او تھانہ جات اور15پر شروع کیا گیا بے بنیاد ہونے پرمحکمہ کی جانب سے داخل دفتر کر دیا گیا عدالت عالیہ میں ملک طیب کے خلاف قبضہ کی رٹ دائر کی گئی جو کہ معزز عدالت کی طرف سے خارج کر دی گئی اس موقع پر عظمت مغل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثرایڈووکیٹ اور مجھ پرسیاسی مداخلت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ایم پی اے چودھری جاوید کوثرایڈووکیٹ تھانہ کچہری اور پٹوار خانہ کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ اداروں میں مداخلت پر یقین رکھتے ہیں میں نے گزشتہ سال اپنی جدی زمین کی نشاندہی کے لیے درخواست دی جس پرمورخہ 20-01-22کو عملدرآمد ہوا اس موقع پرحنا نذیر نے محکمہ ما ل کے عملہ سے پیمائش کا فیتہ چھین لیا اور محکمہ ما ل کے عملہ کو زبردستی نشاندہی سے روک دیا کیونکہ انہوں نے میری زمین پر غیر قانونی طور پر تجاوز کیا ہوا ہے اس لیے یہ نشاندہی نہیں ہونے دے رہیں میری محکمہ مال سے درخواست ہے کہ نشاندہی کرکے حقیقت کو سامنے لایا جائے کہ قبضہ گروپ کون ہے تاکہ عوام حقائق سے باخبر ہو سکیں

Gujar Khan (Pothwar.com, March 17, 2022) – Leading political and social figure Malik Tayyab of Dulmi Dhamyal told reporters at a press conference that the day before yesterday, A video club was started in which it was alleged that Malik Tayyab had occupied our place while other allegations were also made.

While other allegations were also made. In fact, my real brother Malik Muhammad Ali bought a kanal of land from Sultana Riaz through Attorney khasra No. 475 and after obtaining a judicial degree he became the sole owner and no owner other than Sultana Riaz on the said khasra. The late Nazir Alam had sold his inherited property in his lifetime. The present property is in the name of his sister who has nothing to do with daughter of Nazir Qureshi. False statement against us. An unstoppable series of applications was launched.

I request the revenue department to identify the land by checking and bringing to light the reality of the occupation group so that the people can be aware of the facts.

 

Show More

Related Articles

Back to top button