مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2022) رحمانی برادری پاکستان کا کہوٹہ آفس ربانی قریشی کے آفس میں اہم اجلاس رحمانی برادری کو پاکستان میں مزید مظبوط منظم کرنے اور فلاحی کاموں کو تیز کرنے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقابلی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے عہدیداران و ممبران کی گفتگو تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل رحمانی برادری پاکستان آصف ربانی قریشی کے آفس کہوٹہ میں رحمانی برادری پاکستان ک ااہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سر پرست اعلیٰ رحمانی برادر ی پاکستان جمیل قریشی، صدر سیٹھ غلام رسول رحمانی، سیکرٹری جنرل آصف ربانی قریشی، سیکرٹری انفارمیشن ےٰسین رحمانی و دیگر عہدیدارن و ممبران نے پاکستان بھر کے مختلف صوبوں اور اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عہدیداران رحمانی برادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحمانی برادری پاکستان کا مقصد پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں تعلیمی اور صھت کی سہولیات کے حوالے سے گرانقدر اقدامات اُٹھانا ہیں اس موقع پر انھوں نے آصف ربانی قریشی چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آصف ربانی قریشی نے انقلابی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے پنجاب بھر کشمیر اور ضلع راولپنڈی کے غریب عوام کو صحت کی مفت سہولیات مہیا کیں جو ہمارے لیے رول ماڈل ہے ہمارا مشن ہے کے پاکستان کے مختلف شہروں میں ایسے ہسپتال، لیبارٹریز قائم کریں جہاں غریب مسکین اور یتیموں کو مفت علاج کی سہولیات ملیں جبکہ اسی طرح تعلیم کے حوالے سے ایسے ادارے قائم کریں گے جو مستحق لوگوں کے لیے روشن مستقبل کی دلیل ثابت ہونگے آصف ربانی قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ رحمانی برادری کے عہدیداران کے ساتھ مل کر غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کو شہر شہر تک لے جاونگا رحمانی برادری کا مقصد ہے کہ مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اسی جذبے کے تحت اس سلسلے کو پاکستان بھر میں پھیلائیں گے بعدازاں عہددیداران و ممبران نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر و بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت بھی کی اور کڈنی سنٹر کو عطیات بھی دیں۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 February 2022) An important meeting of Rahmani Baradri Pakistan was held at Kahuta Office Rabbani Qureshi’s Office, Officials and members discussed how to organize Rahmani Baradri in Pakistan to strengthen it and expedite welfare work in the fields of health and education. Hundreds of members from different provinces and districts across Pakistan attended the event. Speaking on the occasion, officials of Rahmani Baradri said that the purpose of Rahmani Baradri Pakistan is to provide valuable education and health facilities in various cities across Pakistan. On this occasion, he gave the example of Asif Rabbani Qureshi Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation and said that the way Asif Rabbani Qureshi carried out revolutionary deeds in all parts of Punjab, Kashmir and Rawalpindi district. Providing free healthcare to the poor which is a role model for us. Our mission is to set up hospitals and laboratories in different cities of Pakistan where the poor and orphans get free treatment while similar educational institutions Speaking on the occasion, Asif Rabbani Qureshi said that inshallah, together with the officials of Rahmani community, I will take Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center to the city Rahmani community. The aim is to serve the deserving and suffering humanity. In the same spirit we will spread this message all over Pakistan. Later, the officials and members visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center and Balqis Rabbani Diagnostic Center.
لکڑی چوروں نے کہوٹہ کے گھنے جنگلات اور قد آور درختوں کو کاٹنے کا عمل تیز کر دیا
Timber thieves speed up deforestation of Kahuta and tall trees
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2022) لکڑی چوروں نے کہوٹہ کے گھنے جنگلات اور قد آور درختوں کو کاٹنے کا عمل تیز کر دیا۔ کہوٹہ کے نواحی گاؤں جنگل نمبر 65کہوٹہ بلاک نزد ٹپیالی گاؤں میں چھاپہ مار کر محکمہ جنگلات کے فوکل پرسن اور چیئرمین زکو کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی ممبر ضلع زکوۃٰ کمیٹی نے اطلاع ملنے پر چیل کے بڑے بڑے کاٹے گئے درختوں کو موقع پر ضبط کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات راولپنڈی کے سنیئر افسران کی ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ میں گھننے جنگلات کو بے دردی سے لکٹری چوروں نے کاٹ کر جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ جس میں محکمہ جنگلات راولپنڈی کے سنیئر افسران مکمل طور پر ملوث ہیں۔ بار بار آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ جنگلات راولپنڈی ٹس سے مس نہ ہورہا ہے اور با اثر لکڑی کوچوروں کو با اثرشخصیات کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کی مکمل پشت پنائی حاصل ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے کرپٹ اور رشوت خور افسرا ن سے ضلع راولپنڈی کو نجات دلائی جائے اور جنگلات کو تباہی سے بچایا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام اور جنگلات لگانے و بچانے کے ا قدامات کو ضلع راولپنڈی کے جنگلات کے نااہل افسران نے بری طرح روندڈالا۔ اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لمبے لمبے قدآور درختوں کی کٹائی دیدہ دلیری جاری۔ لکڑی چوروں نے علاقہ کا قدرتی حسن تباہ کر دیا ہے۔
راجہ ندیم احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ
Raja Nadeem Ahmed Visits Various Union Councils of Constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2022) پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ۔مختلف مقامات پر ہونے والے فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی لواحقین سے اظہار تعزیت کی،شادی والے گھروں میں حاضری دی، مریضوں کی تیمہ داری کی،ووٹروں،سپورٹروں سے بھی ملاقات کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر دودھلی مرزا طارق شجاع اور مرزا قاسم شجاع کے والد مرزا محمد بشیر مرحوم کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،دھمالی کے مقام پر ڈاکٹر محمد خالد کے سسر کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، گھوئی راجگان میں راجہ محمد ابرار کی ہمشیرہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، موضع سکوٹ راجہ محمد زین کی بارات کی تقریب میں شر کت کی،چوآ خالصہ حاجی خورشید احمد کے صاحبزادے حاجی حسن علی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور ان کو شادی کی مبارکباد پیش کی، راولپنڈی بحریہ ٹاون میں جی۔ایم چوہدری محمد جاوید (سہر) جو گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ طلال خلیل راجہ، کرنل منور اور پروفیسر ڈاکٹر وقاص نے ان کے گھر جاکر عیادت کی،چوآخالصہ محمد آصف بٹ کے ڈیرے پر محمد ظریف راجاکے ہمراہ گے اور وہاں موجود دوستوں سے گفتگو کی،موضع ممیال چوہدری تنویر (یو-کے) کے ڈیرے پراور وہاں موجود ساتھیوں سے حلقے کے مسلے مسائل اور سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی۔
برگیڈیئر(ر)شاذالحق جنجوعہ کی خالہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام کیا گیا
Dua Chehlum observed for the late aunt of Brigadier (retd) Shazal Haq Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2022) برگیڈیئر(ر)شاذالحق جنجوعہ کی خالہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم سیاسی،سماجی و عسکری قیادت کی بھر پور شرکت تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمٹور کے مقام پر حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت برگیڈیئر(ر)شاذالحق جنجوعہ کی خالہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر السلام،ایس ایس پی (ر) راجہ طیفو ر اختر، کرنل (ر)راجہ ارشد،کرنل (ر) ظفر عباسی، ڈاکٹر راجہ خالد، معروف سیاسی وسماجی میجر شہر یار جنجوعہ،سابق کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ، راجہ عمران سلیم، ماسٹر راجہ نعیم،حاجی راجہ شفقت،ارشد محمود آف بھورہ حیا ل، تظرف حسین سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے اجتماعی دعا ئے مغفرت ادا کی گئی۔