مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
اشتیا ق احمد ستی آف کنسیر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منیرہ یامین ستی کو پنجاب اسمبلی خواتین کی سیٹ کا ٹکٹ دینے پر میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔منیرہ یامین ستی کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کا ٹکٹ کنفرم کر نا اور لسٹ میں پہلی 20خواتین میں16ویں نمبر میں رکھنا ان کے بھائی چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ن لیگ کے لیے ان کی خدمات کا صلہ ہے ستی قبیلہ میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا تہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہے۔ ان خیالات کااظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیا ق احمد ستی آف کنسیر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی تقیسم میں سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی(مرحوم) کی صاحبزادی،سابقہ ایم پی ثوبیہ انور ستی کی والدہ محترمہ اور فرزند کوہسار چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ منیرہ یامین ستی کو پنجاب اسمبلی خواتین کی مخصوص سیٹ کا ٹکٹ کنفرم کرتے ہوئے لسٹ میں پہلی 20خواتین میں16ویں نمبرمیں ڈالناایک احسن اقدام اور پارٹی کے لیے بلال یامین ستی کی خدمات کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ستی قبیلے کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاء اللہ اس فیصلے سے حالیہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کو اس کا بھر پور فاہدہ ہو گا ۔
الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ذوالفقار علی ستی ، سید ذوالقرنین شاہ بخاری اور سردار ایم رضاء آف بھنتی یوسی بیور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حالیہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں۔کامیابی ہمارے عظیم قاہدین شاہد خاقان عباسی اورراجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔آمدہ الیکشن 2018میں حلقہ این اے 57اورحلقہ پی پی 7 کی تمام یونین کونسلوں سے سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹورہی کامیاب ہونگئے۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ میں سوئی گیس اور چند مین سٹرکوں کی مد میں اربوں روپے کے کے کام کر ائے اس کے علاوہ دیگر سڑ کیں ، سکولوں کی تعمیر ،پانی کے بور ،سکولوں کی اپ گریڈ ایشن ، گلیاں وغیرہ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں۔راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ظالم طاقت ور اور مفاد پرستوں کے خلاف اور ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دیا۔اہر کنڈیشن والی لمبی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاستدان کہلانے والے بیوروکریٹ ٹائپ لوگ سیاست اور خدمت کے اصول خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورآمدہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدین شاہد خاقابن عباسی اورراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایں گے ۔
پانچ سالوں میں اپنے حلقے میں ایک میگا پر وجیکٹ بھی ناں لا سکے ۔راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے کہوٹہ کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا وہ اب کیوں ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ پانچ سالوں میں اپنے حلقے میں ایک میگا پر وجیکٹ بھی ناں لا سکے ۔ ملک کا وزیر اعظم ہونے کے باوجود بھی کہوٹہ کی عوام کو کوئی سہولت ناں دے سکے ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے 2008کہوٹہ جلسے ، نڑھ جلسے اور خود شاہد خاقان عباسی کہوٹہ کی عوام سے کیے اپنے وعدے بھی پورے ناں کر سکے ۔یونیورسٹی ، ڈبل روڈ، ہر یوسی میں کرکٹ گراوئنڈ، سیہالہ آور ہیڈ برج ، ضلع کوہسار،ہر یوسی میں سوئی گیس سمیت ان کے تمام نعرے سیاسی نعرے ثابت ہوئے ۔ کہوٹہ کی عوام نے ہمیشہ ان کو ووٹوں کے تھیلے بھر بھر کر دیے اور بدلے میں انہوں نے کیا دیا ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے والد خاقان عباسی نے 1985میں ہمارے حلقے سے الیکشن لڑا1988میں انہوں نے خود الیکشن لڑا عرصہ 30سال سے وہ ہمارے الیکشن لڑ ھ رہے مگر انہوں نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کو کام کہا جائے سوئی گیس کا منصوبہ غلام مر تضیٰ ستی اور مہرین انور راجہ کا ہے شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم بنے تو انہوں نے کہوٹہ جلسے میں اعلانات کیے مگر اس پر کوئی بھی عمل درآمد نہیں کرا سکے کہوٹہ کی عوام آج بھی مسائل سے دوچار ہو گے سہالہ پھاٹک پر آج بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ کہوٹہ ہسپتال میں کوئی بھی سہولت نہیں ہے آج بھی کوئی زخمی آجائے تو اس کو پنڈی ریفر کر دیا جاتا جو بچارا راستے میں ہی دم توڑ جاتا ہے انہوں نے کہا ہم اہل علاقہ سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کر یں گے اپنے قیمتی ووٹ اس طرع ضائع نہیں
نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پرسابق معاون خصوصی خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ محمد رفیع ، عاصی جنجوعہ ، حامد لطیف ستی ، راجہ وقار محبوب ، ذیشان ستی اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد کہوٹہ میں بھی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد کہوٹہ میں بھی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ۔ڈرائنگ روموں کے دروازے کھل گئے ۔کانیڈیٹوں نے بالوں کا کلر لگوانے کے ساتھ ساتھ کالی واسکٹیں بھی نکال لیں ۔ خوشی غمی میں بھی برابر شرکت ۔ غریب ، مزدورلوگوں کو بھی زور دار جپھیاں ۔ناراض کارکنوں کو بھی راضی کر نے کا مرحلہ تیز ہو گیا منتیں سماجتیں شروع۔ پانچ سال جنہوں نے ہمیں صرف لارے لپوں میں لگائے رکھا ان کا بھی بھر پور احتساب کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر حلقو ں کی طرع کہوٹہ ،کلر سیداں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد سیاسی سر گرمیوں میں کافی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہیں خوشی غمیوں میں بھی سیاسی افراد کی بھر پور شر کت دیکھنے کو مل رہی ہے جن کانیڈیوں نے اپنے ذاتی اور مخصوص افراد کو پانچ سال لفٹ نہیں کرائی انہوں نے بھی گرگٹ کی طر ع رنگ تبدیل کر لیا اب وہ بھی کارکنوں کا برابر کال کر کے ان کا حال احوال بھی پوچھتے ہیں اور ان بچوں والدین کی صحت یابی کا بھی پتہ کرتے ہیں اگر کوئی راستے میں پیدل چلتا ہوا مل جائے تو اس کو گاڑی میں بھی بیٹھا لیتے ہیں اور راستے میں آتے جاتے ہر جان انجان کو بڑھے ادب کے ساتھ سلام بھی پیش کیا جا تا ہے ۔بعض سیاسی افراد کے کار خاص اور اپنے کانیڈیٹ سے بھر پور فاہدہ اٹھانے والوں نے “قصیدوں”کی کتابیں کھول لیں اور صبح شام ہوٹل ، چوراہوں ،حماموں میں اپنے اپنے کانیڈیٹ کی جھوٹی تعریفیں کرتے ہوئے نہیں تھکتے ۔ مگر عام ووٹروں نے سروے کے دوران کہا کہ دم دلاسہ ، ڈرا دھمکاکر اور جھوٹے لارے لگا کر ووٹیں لینے کا دور چلا گیا انشاء اللہ جنہوں نے پانچ سال ہم کو چکروں میں لگائے رکھا دو ماہ ہمارے بھی بنتے ہیں انشاء اللہ ان کو بھی چکروں پر چکر دیں اورووٹ والے دن اپنی ووٹ سے ان کا بھر پور احتساب کریں گے ۔