مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2022) صدر پاکستان مسلم لیگ ن UAE غلام مصطفیٰ مغل کی پاکستان آمد چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی اور دبئی کے معروف بزنس مین وصدر پاکستان مسلم لیگ ن UAE غلام مصطفیٰ مغل ایک ہفتے کی چھٹی پر پاکستان آئے ہوئے ہیں گذشتہ روز قبل انہوں نے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن یو اے ای کے حوالے سے ان سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ ملکی اور حلقے کی سیاست پر بھی تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل، وائس چیئرمین راجہ امجد کھنہ پل، معروف کاروباری شخصیت عمران عباسی اور معروف ارشد محمود موجود تھے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 30 January 2022) President of PML-N UAE Ghulam Mustafa Mughal arrives in Pakistan and meets with Chairman PML-N Raja Muhammad Zaffar ul Haq. According to details, well known political and social personality Ghulam Mustafa Mughal, a resident of Bhura Hayal area of Kahuta and a prominent businessman and president of Pakistan Muslim League-N UAE has come to Pakistan on a week’s leave. On the occasion of meeting Zaffar ul Haq at his residence, he had a detailed discussion with him regarding PML-N UAE while the politics of the country and constituency was also discussed in detail. Vice Chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal, Raja Amjad Khanna Pul, eminent businessman Imran Abbasi and eminent Arshad Mahmood were also present.
وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان کے ساتھ ملاقات
Meeting of Prime Minister Sardar Abdul Qayyum Niazi with Col. Muhammad Shabir Awan and his son Malik Shahzeb Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2022) وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو عمرئے کی ادائیگی پر سابق MPAکرنل محمد شبیراعوان کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور ان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان نے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کیا اور ان کو گلدستہ پیش کیااس موقع پر وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان کا شکریہ ادا کیا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2022) ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی طاہر محمود مغل والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روز پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ اور محمد یاسیر آف پیکاں نے تحصیل کلر سیداں کے علاقہ دوبیرن کلاں جا کر صحافی طاہر محمود مغل والدہ محترمہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2022) بزرگ صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی بھابھی اور صوبیدار (ر) تصدق حسین کیانی کی اہلیہ، عمیر کیانی اور زبیر کیانی کی ولدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کی تقریب کا انعقاد تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات عوام علاقہ کی بھرپور شرکت اس موقع پر خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ علامہ مخدوم ادریس ہاشمی نے والدین کی شان میں خوبصورت خطاب پیش کیا اور نعت خوان حضات نے آقا کریمﷺ کے ہاں عقیدت کا اظہار کیا جبکہ اس سے قبل سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مختار احمد کلیامی، سبق صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، علامہ مخدوم ادریس ہاشمی، علامہ عبدالمجید نقشبندی، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ عاصی جنجوعہ، ملک منیر اعوان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران جنجوعہ،ممبران کبیر احمد جنجوعہ، راجہ ساجد جنجوعہ،عثمان ضمیر جنجوعہ، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنایت اللہ ستی، راجہ معراج جنجوعہ، پرنسپل ارم ماڈل سکول اینڈ کالج میڈم ارم سکندر، انعام ہاشمی و دگر نے بزرگ صحاٍفی اصغر حسین کیانی سے اظہا ر تعزیت کی اور فاتح خوانی کی اس موقع پر اصغر حسین کیانی اور صوبیدار (ر) تصدق حسین کیانی نے تمام احباب جنہوں نے تعزیت کا اظہار کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ محمد علی دوبارہ کرونا میں مبتلا ہوگئے
Raja M Ali diagnosed with Corona positive
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،30،جنوری،2022ء)— سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی دوبارہ کرونا میں مبتلا ہوگئے۔ راجہ محمد علی گزشتہ چار دنوں سے بیمار ہیں۔ اس موقع پر کہوٹہ کی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات مسلم لیگ کے رہنماؤں عہدیداروں کارکنوں، سابق بلدیاتی راکین،سابق چیئرمینوں اور دیگر معززین علاقہ شہریوں،صحافیوں نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب راجہ محمد علی کی جلد صحت یابی کے لیئے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ساجد الرحمن کی تایا زاد بہن وفات پاگئیں
Dr. Sajid-ur-Rehman’s cousin sister passed away
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،30،جنوری،2022ء)— ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی تایا زاد بہن وفات پاگئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 30.01.2022بروز اتوار دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں بگہار شریف تحصیل کہوٹہ کے مقام پر ادا کی جائے گی۔
منشیات کے بد نام زمانہ بڑے اڈے پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق کا چھاپہ 5کلو سات سو گرام چرس برآمد کر کے پولیس نے دو ملزمان محمد مختیار عرف متاساکن کھڈیوٹ،بابر حسین ساکن کھڈیوٹ کو گرفتار کر لیا
Two arrested for drugs in village Khadyot
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،30،جنوری،2022ء)— منشیات کے بد نام زمانہ بڑے اڈے پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق کا چھاپہ 5کلو سات سو گرام چرس برآمد کر کے پولیس نے دو ملزمان محمد مختیار عرف متاساکن کھڈیوٹ،بابر حسین ساکن کھڈیوٹ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان پارٹی کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔ تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے احکامات اور ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کی ہدایات کے تحت ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات تحصیل کہوٹہ کے گاؤں کھڈیوٹ میں منشیات کے بڑے بد نام زمانہ اڈے پر چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی رات بھر کئیں گھنٹے اندھیرے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کر تہ رہی جبکہ اس دوران ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق کی پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ بھی کی جاتی رہی۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہ ہیں۔ ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔