DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta;Tehsil Headquarters Hospital Kahuta New OPD Block Two Floor Building Map Prepared

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں نئے او۔پی۔ڈی بلاک کی دو منزلہ عمارت کا نقشہ تیار کر لیا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،27،جنوری،2022ء)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں نئے او۔پی۔ڈی بلاک کی دو منزلہ عمارت کا نقشہ تیار کر لیا گیا۔ منصوبہ پر دس کروڑ لاگت آئے گی۔ (18) نئے کمرے۔جبکہ میل اور فی میل وارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعاون سے دو کروڑ کی لاگت سے ایمر جنسی بلاک مکمل کرکے کے فنکشنل ہو گیا ہے۔جبکہ کروٹ ہائیڈرو پاو پراجیکٹ کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ سے ”بچوں کے علاج معالجے کا ایک بلا جلد تعمیر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اس مو قع پر سابق کونسلر کہوٹہ رہنما جما عت اسلامی ملک عبدالرؤف، صدر دیہی شوسل ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر،نوجوان سماجی رہنما ملک عبدالقیوم، شاہد اجمل تاجر، راجہ امتیاز عالم صدر انجمن تاجران کہوٹہ، چوہدری فیصل تاجر اور کہوٹہ کے شہریوں نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور سٹاف کی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹر ز، سٹاف اور تمام عملہ انتہائی فرض شناس ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہسپتال میں تین ڈسپنسر ز سمیت OTAآپریشن تھیٹر ز اسسٹنٹ کی تین آسامیاں کالی ہیں۔ جبکہ ہیلتھ کونسل کے تعاون سے ریڈیالو جسٹ کی مکمل تزئین و آرائش (ایم سی ایچ MCH) کے دو واش رومز کی رینو یشن اور معززین علاقہ کے تعاون سے سات لاکھ سے ہسپتال کی سڑک کی تعمیر کاکام مکمل ہو چکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کر کے ایک خاتون ڈاکٹر موجود ہیں۔ آر تھیوپیڈک ڈاکٹر بھی مریضوں کو چیک کر رہے ہیں۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, January 27, 2022) – A map of the new two-story building of the new OPD block in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta has been prepared. The project will cost Rs 100 million. (18) New rooms, while male and female wards will also be built. With the help of Krot Hydropower Project, Children Block has been completed at a cost of Rs. 20 million and has become functional.  These views were expressed by Dr. Samina Khan Bhatti of MS Tehsil Headquarters Hospital Kahuta during an exclusive interview with reporters. Former Councillor Kahuta Leader Jamaat-e-Islami Malik Abdul Rauf, President Rural Social Welfare Council Kahuta Imran Zamir, Young Social Leader Malik Abdul Qayyum, Shahid Ajmal Tajar, Raja Imtiaz Alam President Anjuman-e-Tajiran Kahuta, Chaudhry Faisal Tajar and citizens of Kahuta addressed the gathering. MS. Kahuta appreciated the performance of Dr. Samina Khan Bhatti and the staff and said that the doctors, staff and all the staff of the hospital are very dutiful. MS Dr. Samina Khan Bhatti in reply to a question said that there are three posts of OTA Operation Theater Assistant including three dispensers in the hospital. Meanwhile, with the help of Health Council, complete renovation of Radiologist (MCH), renovation of two washrooms and construction of hospital road. He added that there is a female doctor providing ultrasound facility. R-theopathic doctors are also examining patients.

ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی کارکردگی رپورٹ 2021ء جاری کر دی۔

MS Tehsil Headquarters Hospital Kahuta Dr. Samina Khan Bhatti released the Performance Report 2021 of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta.

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،27،جنوری،2022ء)—ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی کارکردگی رپورٹ 2021ء جاری کر دی۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سال 2021ء میں 231,902مریضوں کا علاج کیا۔ یہ ہسپتال کی بہتر ہوتی کا رکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہسپتال کے تمام شعبوں جن میں جنرل او۔پی۔ڈی،گائنی، دانتوں کا شعبہ اور ایمر جنسی ڈیپار ٹمنٹ بھی شامل ہے۔ ہسپتال کا عملہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کافی بہتر ثابت ہوئی ہے۔ یہ سب ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور تماسٹاف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ سال 2021 ء میں 231,902مریضوں کا چیک اپ کیاگیا۔ جس میں گائنی کے 33,033اور بچوں کے 35,255، دانتوں کے 6,894،آنکھوں کے 5000اور کان،ناک،گلہ کے 2789مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ ایمرجنسی کیس 59,359جس میں ایم۔ایل۔ سی 705اور پوسٹ مارٹم 19کیئے گئے۔اس کے علاوہ ایکسرے 4,134ای۔سی۔جی 1,669اور 7,514مریضوں کاداخلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں 70,118مریضوں کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ کورنا کے شعبہ میں 2250مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ مزید 2073 مریضوں کے کورنا سمپل لیئے گئے اور 310مریضوں کو گھروں میں isolateکیا گیا۔ لیبارٹری ٹیسٹ 115,197، نارمل ڈلیوری 813اور سی سیکشن 585کیئے گئے۔ الحمداللہ ان مشکل حالات میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا متعلقہ سٹاف روزانہ کی بنیاد پر ہر شعبہ کے مریضوں کا چیک اپ کرتا رہا۔ نیز کروٹ ڈیم کی طرف سے ایمرجنسی بلا ک کا کام مکمل ہوا اور تحصیل کہوٹہ کی عوام کی بہتری کے لیئے ایمرجنسی کو ٹراما سنٹر کے نام سے الگ بلاک میں تبدیل کیا گیا جوکہ کہوٹہ کی عوام کے لیئے خوش آئین ثابت ہوا۔

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی اور راجہ جاویداخلاص

The present government has failed on every front. Shahid Khaqan Abbasi and Raja Javed Ikhlas

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،27،جنوری،2022ء)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص سابق ضلع ناظم راولپنڈی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ دہشتگردی، مہنگانی نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا۔ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔ تبدیلی کے نام پر عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا۔ کرپشن میں اضافہ عالمی سطح پر ملک کی بد نامی کا باعث ہے۔ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے ملک مخلص نہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص سابق ضلع ناظم راولپنڈی نے کہو ٹہ میں ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد اووکیٹ، رہنما مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ رومان سعید کی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ، سٹی صدر کہوٹہ ڈاکٹر عارف قریشی، راشد عباسی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ملک غلام مرتضیٰ،راجہ نعمان نصیر، قاضی اخلاق احمد، قاضی عبدالقیوم، شیخ خالد، راجہ نعیم اکبر، راجہ رومان سعید اور دیگر مسلم لیگی کارکنان،ورکرز بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قبل ازیں سابق چیئرمین ہوتھلہ راشد کیانی کے بھائی اور سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ شیخ اللہ دتہ کے فرزند شیخ یونس کی وفات اور سابق کونسلر کہوٹہ سٹی حاجی سلیم ستی کی وفات،نوجوان راجہ عامر آفتاب کی وفات پر ان کے عزیزوں اور سابق کونسلر کہوٹہ سٹی راجہ فیصل عزیز،ٹرانسپورٹر راجہ افتخار احمد،راجہ قمر آفتاب، بدر آفتاب، اظہر آفتاب، عزیر آفتاب سے تعزیت کی جبکہ ممتاز مسلم لیگی راجہ مشتاق مرحوم کی وفات پر محلہ راجگا ن کہوٹہ شہر میں ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔

جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی بھابھی جان کی نماز ے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت

Sister in law of Haji Asghar Kiyani passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2022)
جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی بھابھی جان کی نماز ے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت،تفصیل کے مطابق جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی بھابھی جان، صوبیدار تصدق کیانی کی اہلیہ محترمہ، عمیر کیانی، زبیر کیانی کی والدہ محترمہ اور نوجوان اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی کی تائی جان گذشتہ روز وفات پا گیں تھیں ان کی نماز ے جنازہ محلہ آڑہ فاروق کالونی میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، نائب صدرحاجی ملک منیر اعوان، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبدا لحمید قریشی ایڈوکیٹ، حاجی ملک عبد الرؤف، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، معروف مائر تعلیم سر ناظم قمر قریشی،پی ٹی آئی کے رہنماء سر دار ارشد مجید،مختار احمد کلیامی، جماعت اسلامی کے نوجوان شخصیت ملک عبد القیوم،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید، فوٹو گرافرراجہ شاہد اجمل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،شمس اخلاق چوہان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button