DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway – Jamaat Ahl-e-Sunnat Norway hosted a sumptuous dinner in honor of Ambassador of Pakistan Babar Amin
ناروے۔جماعت اہلسنت ناروے کی جانب سے سفیر پاکستان بابر امین کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ
اوسلو;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،13جنوری2022) جماعت اہلسنت ناروے کی جانب سے ناروے میں تعینات ہونے والے نئے سفیر پاکستان بابرامین کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا، جس میں اوسلو کی ممتاز مذہبی،سماجی اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جماعت اہلسنت ناروے کے امام و خطیب علامہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے سفیر پاکستان بابر امین اور دیگر مہمانوں کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سید نعمت علی شاہ بخاری نے جماعت اہلسنت کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اہلسنت کا مرکز صرف ناروے میں ہی نہیں بلکہ پورے سیکینڈینویا میں سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے جس میں چار ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت بین المذاہب، بین المسالک اور معاشرے میں امن اور سلامتی کے فروغ میں نمایا ں کردار ادا کر رہی ہے۔ سفیر پاکستان بابر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو اس وقت اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت جس انداز میں مسلمانوں اور سوسائٹی کی خدمت سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں اور انکی آواز کو نارویجن سوسائٹی میں پہنچانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔تقریب میں جن اہم رہنماؤں نے شرکت کی ان میں خالد محمود ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان، مفتی محمد زبیر تبسم، خالد محمود سیاسی رہنما، علامہ صفت اللہ مجددی، پیر سید فراست شاہ بخاری، علامہ حافظ نصیر نوری، علامہ حافظ شیراز مدنی، غلام سرور، شیخ خالد محمود، مفتی ملک اویس، پروفیسر محمد ارشد، ڈاکٹر علامہ عدیل زاہد، صلابت علی، شبیر حسین صدر مسلم لیگ ق ناروے، طیب چوہدری، قاری اشرف سیالوی، شیخ افضل، علامہ اقبال فانی، فضل حسین چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔ آخر میں سید اشرف شاہ نے دعا کرائی اور مہمانوں کی تواضع پُرتکلف کھانوں سے کی گئی۔
Oslo; (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 13 January 2022) Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Norway hosted a sumptuous dinner in honor of the newly appointed Ambassador of Pakistan to Norway Babar Amin, in which prominent religious, social and political figures of Oslo attended.

The ceremony was started by Qari Mahmood Al Hassan Goldawi with recitation from Holy Quran. Allama Pir Syed Nemat Ali Shah Bukhari, Imam and Khatib of Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Norway, thanked Ambassador of Pakistan Babar Amin and other guests for attending the event.
On this occasion, Syed Nemat Ali Shah Bukhari while introducing Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat said that the center of Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat is the largest Islamic center not only in Norway but also in the whole of Scandinavia which has a place for prayers of four thousand people.




