روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,11جنوری2022ء)—اے این ایف انٹیلی جنس نے اے این ایف اسلام آباد کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے داخلی راستے پر دورانِ تلاشی ٹیوٹا ایکزیو کار سے 27 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق دورانِ کارروائی صوابی کا رہائشی جواد علی نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم کارندہ ہے۔ترجمان کے مطابق گروہ کے ارکان کارگو کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرتے ہیں،تحقیقات کے مطابق مذکورہ گروہ ہوائی اڈوں پر ملازمین اور ایئر لائنز عملے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،گروہ کے ارکان ایئرپورٹ عملے کے ذریعے جہاز کے ایپرن تک منشیات منتقل کرتے ہیں،برآمدہ منشیات بذریعہ کارگو برطانیہ اسمگل کی جانی تھیں،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے ملزم جواد سے تحقیقات کی جارہی ہیں،گرفتار ملزم کو اے این ایف تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Rawat: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 11, 2022) * ANF Intelligence in a joint operation with ANF Islamabad, during a search at the entrance of Islamabad International Airport, 27 kg of heroin was recovered from a Toyota car.
According to the spokesman, Jawad Ali, a resident of Swabi, was arrested during the operation.
The group is working with employees and airline staff at airports. The group members smuggle drugs through the airport staff to the apron of the plane.
The drugs were to be smuggled to the UK via cargo. The accused Jawad is being interrogated. The arrested accused has been shifted to ANF police station and a case has been registered against him.