DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Missing teenager found by Kahuta police

کہوٹہ پولیس نے لاپتہ نوجوان کو تلاش کر لیا۔

مٹور، کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام کبیر احمد جنجوعہ، 05 جنوری 2022
کہوٹہ کے علاقے ساہی کا رہائشی 16 سالہ نوجوان جو ایک ہفتے سے لاپتہ تھا، پولیس نے تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔ ایم حبیب نے 16 سالہ پوتے نقیب ولد ندیم قمر کے ایک ہفتے سے لاپتہ ہونے پر رپورٹ درج کرائی تھی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 05 January 2022)
A 16-year-old resident of Sahi area of ​​Kahuta who had been missing for a week has been found by police and handed over to the family.  M Habib registered a report after 16-year-old grandson named Naqib son of Nadeem Qamar went missing for a week.

ایم سی کہوٹہ کا علاقہ گریڈ اسٹیشن کی عوام شہر میں رہنے کے باجووبنیادی سہولیات سے محروم

The people of MC Kahuta area of Grid Station are deprived of basic amenities despite living in the city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05جنوری 2022)
پی ٹی آئی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ ایم سی کہوٹہ کا علاقہ گریڈ اسٹیشن کی عوام شہر میں رہنے کے باجووبنیادی سہولیات سے محروم، کچی گلیاں، ناں سٹر یٹ لائٹس، ناں واٹر سپلائی اور ناں ہی صفائی کاکوئی انتظام اہلیان محلہ ممبران کے خلاف پھٹ پڑھے۔تفصیل کے مطابق موجودہ حکومتی ممبران جو ترقیاتی کاموں کے بڑھے بڑھے دعوے کر تے ہوئے تھکتے نہیں مگر اصل صورتحال بلکل ہی مختلف ہے ایم سی کہوٹہ کی 14وارڈز ہیں جن میں متعدد وارڈوں میں کوئی بھی تر قیاتی کام نہیں ہواجس میں وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن سر فہرست ہے اہلیان محلہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم، کچی گلیاں، ناں سٹر یٹ لائٹس، ناں واٹر سپلائی اور ناں ہی صفائی کاکوئی انتظام ہے گریڈ اسٹیشن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ماجد حسین نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں مگر ایم سی میں رہنے کے باجوو ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے انشاء اللہ آمدہ بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن میں اہلیان محلہ باہمی مشاور ت کے بعد اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button