DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Kabana Pakistani restaurant opens in Stavanger, Norway, large number of Pakistanis attend inauguration ceremony

ناروے کے شہر ستاوانگر میں پاکستانی ریسٹورینٹ کبانہ کا شاندار افتتاح، کثیر تعداد میں پاکستانیوں کی شرکت

اوسلو;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،02جنوری2022) ناروے کے شہر ستاوانگر، جس کو آئل سٹی بھی کہا جاتا ہے، میں حلال پاکستانی کھانوں کے نئے مرکز کبانہ ریسٹورینٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے مفتی کوکب نورانی نے کیا جبکہ اجتماعی دعا حافظ عابد کشمیری نقشبندی نے کرائی۔ مایہ ناز سرجن ڈاکٹر چوہدری نوخیز، انجینیرشکیل بشیر، چوہدری انصر سرور، ابوذر اور افتخار احمد نے مل کر کبانہ ریسٹورینٹ کا آغاز کیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ریسٹورینٹ مالکان نے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ میں فیملی ماحول کے ساتھ اعلی کوالٹی کا کھانااور بہترین سروس کے علاوہ فاسٹ فوڈ اور باربی کیو کا بھی انتظام ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلدستاوانگر کے مرکز میں کبانہ ریسٹورینٹ کی ایک اور شاخ کھولی جائے گی جوریسٹورینٹ کی برانچ میں ایک بہترین اضافہ ہو گا۔ مالکان نے یہ بھی خوشخبری سنائی کہ کبانہ ریسٹورینٹ کی فرانچائز کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

Oslo; ( Pothwar.com, Aqeel Qadir, January 02, 2022) A new halal Pakistani food center, Kabana Restaurant, was inaugurated in Stavanger, Norway, also known as Oil City, with a large number of Pakistanis in attendance.

The inaugural ceremony was inaugurated by Mufti Kokab Noorani with the recitation of the Holy Quran while the collective prayer was led by Hafiz Abid Kashmiri Naqshbandi.

Renowned Surgeon Dr. Chaudhry Nokhiz, Engineer Shakeel Bashir, Chaudhry Ansar Sarwar, Abuzar and Iftikhar Ahmed have jointly started Kabana Restaurant.

Speaking at the opening ceremony, the restaurant owners said that the restaurant will have a family atmosphere, high-quality food, and excellent service, besides fast food and barbecue. He further said that another branch of Kabana Restaurant will be opened in the center of Stavangar very soon.

The owners also announced that the Kabana Restaurant franchise would be launched soon.

Show More

Related Articles

Back to top button