DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Large gathering of Dastkar family under the patronage of Farrukh Mahmood Sial
متاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت فرخ محمود سیال کی زیر سرپرستی دستکار فیملی کا بڑا اجتماع
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی،20نومبر2021)— ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت فرخ محمود سیال کی زیر سرپرستی دستکار فیملی کا بڑا اجتماع، شہر کی تنظیم سازی مکمل، دسمبر تک شہر کی ہر وارڈ میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی، چاند مبین شہر کے صدر منتخب،
تفصیلات کے مطابق سابق نائب ناظم یوسی بھڈانہ فرخ محمود سیال کی زیر سرپرستی بننے والے دستکار فیملی گروپ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مقامی میرج ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دستکار فیملی گروپ کے بانی و سرپرست اعلیٰ فرخ محمود سیال،چئیرمین مرزا ندیم،ٹھیکدار رمضان،ٹھیکدار اخلاق،مبین مرزا، اور چاند مبین نے خطاب کرتے ہوئے دستکار فیملی بنانے کے اغراض ومقاصد بیان کئے بانی و سرپرست اعلیٰ دستکار فیملی فرخ محمود سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستکار فیملی تعصب سے بالاتر ہے اس میں تما برداریوں کے لوگ شامل ہیں اس میں شامل لوگ قوم خاندان برادریوں کے لحاظ سے متحد نہیں ہوئے بلکہ پیشے کے لحاظ سے متحدہوئے ہیں جس پر مجھے اور میری تمام دستکار فیملی کو فخر ہے گوجر خان کی تاریخ میں انتہائی مختصر وقت میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو صرف ایک مقصد کے لئے اکٹھا ہونے کی مثال نہیں ملتی جس پر پوری دستکار فیملی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ اگر میرے پاس وسائل،ملک کی کسی بھی بڑی جماعت کا ٹکٹ اور سب سے بڑھ کر دستکار فیملی کے سو فیصد حمایت ہوئی تو ضرور الیکشن میں حصہ لوں گا انہوں نے کہا دستکار فیملی کے لیے ہر وقت حاضر ہیں کسی بھی مشکل یا پریشانی میں اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے کسی قسم کا بھی مسلہ ہو دستکار فیملی کے پلیٹ فارم سے حل کیا جائے گا فرخ محمود سیال نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی اور مسرت اس بات کی ہے کہ تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں جتنے بھی لوگ ہیں ان سب کا تعلق گوجر خان سے ہے باہر سے کوئی بندہ بھی نہیں ہے دسمبر تک گوجر خان شہر کی ہر وارڈ میں جبکہ بہت جلد پی پی 8 اور پی پی 9 میں بھی دستکار فیملی کی تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی نومنتخب صدر سٹی گوجر خان چاند مبین نے تقریب سے خطاب کرتے ہو کہا ہے کہ وہ شکر گزار ہیں دستکار فیملی کا جہنوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کوشش کروں کا کہ دستکار فیملی کے ایک ایک فرد کی خدمت کر سکوں جس کے لیے ہر وقت حاضر ہوں تقریب کے آخر گوجر خان شہر کی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا چیئرمین کے لیے مرزا ندیم، سینئر وائس چیئرمین ٹھکیدار اخلاق،وائس چیئرمین( اول) ٹھکیدار غضنفر ، وائس چیئرمین (دوئم) ملک عمر رحمان، صدر چاند مبین،سینئر نائب صدر ٹھکیدار رمضان،نائب صدرو کے لیے خالد محمود عاصی، راجہ جہانگیر،اسد متین عرف موتی،جنرل سیکرٹری جمیل سیال،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ماسٹر وحید، ٹھکیدار عابد جوائنٹ سیکرٹری( اول) ٹھکیدار جاوید جنجوعہ جوائنٹ سیکرٹری (دوئم ) محمد اعجاز فنانس سیکرٹری،محمد نوید آفس سیکرٹری محمد اعظم، سیکرٹری نشر واشاعت ،ملک عماد، سیکرٹری سوشل میڈیا جبکہ یوتھ ونگ کے لیے صدر راجہ شہباز،سینئر نائب صدر محمد جواد،نائب صدر راجہ محمد علی،جنرل سیکرٹری، محمد فیصل، جوائنٹ سیکرٹری نوید اختر، نائب صدر راجہ سلیم سیکرٹری نشر واشاعت وجیہہ السلام،اور سیکرٹری سوشل میڈیا کے لیے فیصل محمود کو منتخب کر لیا گیا۔ چاند مبین کے صدر منتخب ہونے پر محمد شیراز وارثی کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔
Gujar Khan ( Pothwar.com, Iftikhar Warsi, 20 November 2021) — Large gathering of Dastkar family under the patronage of prominent political, social and business personality Farrukh Mahmood Sial, organization of the city completed, organization in every ward of the city completed by December. Chand Mobin was elected president of city,
According to details, a function was held at the local marriage hall regarding the organization of Dastkar Family Group under the patronage of former Deputy Nazim UC Bhadana Farrukh Mehmood Sial. Addressing the function, Farrukh Mehmood Sial, Founder and Patron of Dastkar Family, said that Dastkar is beyond family prejudice.
The people involved are not united in terms of nation, family and community, but united in the profession of which I and all my artisan family are proud. I do not find an example of people coming together for just one purpose for which I pay tribute to the entire artisan family. He said that he would definitely take part in the elections if he got 100% support from the party The craftsmen are always present for the family.




