DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration Ceremony of Bar Room Kahuta named after the late Raja Muhammad Anwar Advocate

راجہ محمد انور ایڈووکیٹ مرحوم کے نام سے منسوب بار روم کہوٹہ کی افتتاحی تقریب

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
کہوٹہ کی دھرتی نے جہاں دیگر شعبوں میں انمول ہیرے پیدا کیے وہی وکالت کے شعبے سے وابستہ ایسی شخصیات کا تعلق اس علاقے سے ہے جنہوں نے پاکستان میں اپنا منفرد مقام بنایا اور کہوٹہ کا نام ملک بھر میں روشن کیا مجھے فخر ہے کہ راجہ انور ایڈووکیٹ مرحوم جن کے نام سے منسوب بار ایسو سی ایشن کہوٹہ ہے وہ میرے استاد تھے جو نہ صرف وکالت کی دنیا بلکہ اپنے حسن اخلاق اور بے پناہ خدمات کی وجہ سے پورے پاکستان میں قدرو احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے آج کہوٹہ آ کر دلی خوشی ہوئی کیوں کہ بار ایسو سی ایشن کہوٹہ اور اس دھرتی سے مجھے میرے استاد راجہ محمد انور مرحوم کی خوشبو آتی ہے انھوں نے ہمیشہ انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کی،اپنے شعبے سے ہمیشہ وفاداری کی اور ہم سب کو بھی یہی درس دیا ان کی خدمات کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید نے ایوان عدل کہوٹہ میں سہولت سنٹر، وزیٹنگ ہال، ہال ملاقات برائے نا بالغان اور راجہ محمد انور ایڈووکیٹ مرحوم کے نام سے منسوب بار روم کہوٹہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان، سنئیر سول جج راولپنڈی شہنشاہ آصف کمال، صدر بار ایسو سی ایشن راولپنڈی ہائیکورٹ سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ، سول جج کہوٹہ محمد زبیر، سول جج کہوٹہ سردار عظمت حیات، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن شاہد شہزاد بھٹی،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن رضوان اختر اعوان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویراحمد ایڈووکیٹ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ لاہور کو ایون عدل کہوٹہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر رجسٹرار ہائیکورٹ لاہور عرفان سعید نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آف مجید اعوان، صدر بار ایسو سی ایشن ہائیکورٹ راولپنڈی سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹر ی قمر زمان ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری قمر زمان ایڈووکیٹ کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان اور سول جج کہوٹہ محمد زبیر کو انکی جانب سے دی جانے والی خدمات پر سونئیر پیش کی ایوان عدل کہوٹہ آمد پر مہمانان گرامی کا عہدیداران بار ایسو سی ایشن کہوٹہ و جملہ ممبران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انکے گلدستے پیش کیے گے جبکہ اس موقع پر مہمانان گرامی نے سہولت سنٹر، وزیٹنگ روم، ہال ملاقات برائے نا بالغان، اور بار روم کا افتتاح کی جبکہ شجر کاری مہم کے حوالے سے پودے بھی لگائے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 November 2021)
The Bar Association Kahuta was named after Late Raja Anwar Advocate at inauguration ceremony. It is a great pleasure to come to Kahuta today. These views were expressed by the  Lahore High Court Irfan Saeed at the inauguration of the Facilitation Center, Visiting Hall, Meeting Hall for Minors and Bar Room Kahuta named after the late Raja Muhammad Anwar Advocate at Aiwan-e-Adl Kahuta.  President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Ahmad Advocate presented a letter of thanks and apprised the Registrar High Court Lahore of the problems faced at Kahuta. at the function were Registrar High Court Lahore Irfan Saeed Addressing the function, District and Sessions Judge Rawalpindi of Majeed Awan, President Bar Association High Court Rawalpindi Sardar Abdul Razzaq Advocate, President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Advocate, General Secretary Qamar Zaman Advocate while President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Advocate, General Secretary Qamar Zaman Advocate on behalf of Registrar Lahore High Court Irfan Saeed, District and Sessions Judge Rawalpindi Asif Majeed Awan and Civil Judge Kahuta. On arrival at Aiwan-e-Adl Kahuta, the guests were warmly welcomed by the officials of Bar Association Kahuta and all the members and their bouquets will be presented. Inaugurated Facility Center, Visiting Room, Adolescent Meeting Hall, and Bar Room and also planted trees in connection with the tree planting campaign.

ممتاز صحافی سیکرٹری اطلاعات پریس کلب کہوٹہ اورڈپٹی پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس خلیفہ مزاج آستانہ عالیہ نیریاں شریف محمد افضال شمسی گزشتہ روز انتقال کر گے

M Afzal Shamsi Prominent Journalist Information Secretary Press Club Kahuta and Deputy Post Warden Civil Defense Khalifa Astana Alia Nariyan Sharif passed away

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
کہوٹہ کی ہر دلعزیز مذہبی شخصیت ممتاز صحافی سیکرٹری اطلاعات پریس کلب کہوٹہ اورڈپٹی پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس خلیفہ مزاج آستانہ عالیہ نیریاں شریف محمد افضال شمسی گزشتہ روز انتقال کر گے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان مہاجرین میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،راجہ وحید احمد خان،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم، مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی، حاجی ارشد محمود،مولانا ادریس ہاشمی،مولانا قاری عثمان عثمانی، مولانا عبد الشکور حمادی،راجہ طارق عظیم،راجہ حامد ممتاز جنجوعہ،صحافی برادری صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید و دیگر ممبران جبکہ علمائے کرام، وکلاء برادری سول ڈیفنس کے اہلکاران سیاسی سماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی محمد افضال شمسی کو سول ڈیفنس کی جانب سے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جبکہ سول ڈیفنس ضلع راولپنڈی، اے سی کہوٹہ یاسر رضوان کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی محمد افضال شمسی کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی یاد رہے محمد افضال شمسی بیمار اورراولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھے انکی صحافت، مہذبی اور سماجی خدمات کوکسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا محمد افضال شمسی کے ایصالثواب کے لیے آج دن10بجے حکیم نعیم علی شمسی کی رہائشگاہ پر دعا کی جائے گی۔

یوسی ہوتھلہ میں ڈی ایس پی کہوٹہ کی کھلی کچہری فلاپ ہو گئی

DSP Kahuta’s open court in UC Hothala flops

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
یوسی ہوتھلہ میں ڈی ایس پی کہوٹہ کی کھلی کچہری فلاپ ہو گئی۔ایک بجے کا ٹائم دے کر اڑھائی بجے آنے پر عوام علاقہ نے شر کت ناں کی۔عوام علاقہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے حسب روایت لیٹ آنے کی روایت کو برقرار رکھااعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ایس ڈی پی اوکہوٹہ،کلر سیداں کے آفس سے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو بذریعہ فون اطلاع کی تھی کہ مورخہ 20نومبر2021بروزہفتہ ایس ڈی پی اوکہوٹہ،کلر سیداں مرزا طاہر سکندر آفس یونین کونسل ہوتھلہ میں دن 1بجے سے3بجے تک عوام علاقہ کے تھانے کے حوالے سے مسائل سنیں گے اور ان کو حل کے لیے احکامات صادر فرماہیں گے اس سلسلے میں اہل علاقہ کو اطلا ع کریں اور آپ نے بھی شر کت کر نی ہے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اپنے ذرائع کے ذریعے یونین کونسل کے مختلف گاؤں میں اطلا ع پہنچائی جس پر اہل علاقہ نے اپنی راویت کے مطابق 12بجے ہی آفس میں آنا شروع کیا مگر جب2بجے تک کوئی بھی ناں آیا تو وہ ناراض ہو کر واپس چلے گے جبکہ ڈی ایس پی کہوٹہ ایک بجے کا ٹائم دے کر اڑھائی بجے آئے جس پر عوام علاقہ نے شر کت ناں کی۔

سڑک زمین سے فی سبیل اللہ راستہ دینے پر حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کا شکر یہ

Raja Imran Mano thanked for donating land

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
ماسٹر راجہ تنویر خالق لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لب سڑک زمین سے فی سبیل اللہ راستہ دینے پر حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کا شکر یہ ادا کرتے ہیں نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے اس بات کو راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے حقیقی معنوں میں سچ کر کے دیکھایا ہے انہوں نے یہ نیک کام اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے کیا ہم ان کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہیں اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت میں جگہ نصیب عطا فرماہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے گذشتہ روز قبل ہمارے گھر میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ گلفراز ایڈوکیٹ سابق ممبر ضلع کونسل،سابق صدر بار کونسل راجہ جاوید اختر،راجہ سمیر حسن، راجہ عدیل ایڈوکیٹ،راجہ خرم جاوید پرنسپل سلطان ماڈل سکول، راجہ پرویز اختر،راجہ خلیق احمد، راجہ عمیر حسن، راجہ بلال احمد، راجہ وجائت خالق، راجہ سرفراز، انجینئر راجہ بلال سمیت دیگر اہل علاقہ نے شر کت کی ان تمام معززین کی موجود گی میں راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے لب سٹرک بیش قیمتی زمین سے فی سبیل اللہ راستہ دیا جس پر ہم ان کا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button