DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Millad celebrated at government boys higher sec school in Bewal
گورنمنٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
بیول/گوجر خان: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب،15نومبر2021ء)—گورنمنٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہزادہ شاہ فرخ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر عبدالباسط،علامہ سید عظمت حسین شاہ،ادریس شاہ،سلیم چشتی،عبدالمجید نقشبندی اور سکول کونسل کے ممبران شامل تھے۔اس محفل کا انعقاد پرنسپل ادارہ ہذا نثار احمد مجددی کی زیر نگرانی کیا گیا۔جبکہ نقابت کے فرائض مدرس سکول ہذا حافظ محمد اکرام نے ادا کئے۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد طیب نے حاصل کی۔سکول کے طلباء نے نعت خوانی کی۔سلیم چشتی،عبدالمجید نقشبندی،ادریس ہاشمی نے اپنے خطاب میں حضور پاکﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو اپنی زندگیاں حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق گزارنے کی نصیحت کی۔علامہ سید عظمت حسین شاہ صاحب نے حضور ﷺ کی محبت، ادب واحترام،اور ان کی تعلیم و تربیت کے انداز پر سیر حاصل بحث کی اور طلباء کو حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی نصحیت کی۔صلواۃ و سلام کے بعد اختتامی دعا کی گئی اور طلباء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Bewal / Gujar Khan: ( Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 15 November 2021) * Milad ceremony was held at Government Boys Higher Secondary School Bewal. Prince Shah Farrukh Regional Director Allama Iqbal University participated as the special guest.
Other guests included Dr. Abdul Basit, Allama Syed Azmat Hussain Shah, Idrees Shah, Saleem Chishti, Abdul Majeed Naqshbandi and members of the school council.
The event was supervised by Nisar Ahmad Mujaddidi. The duties of Niqab were performed by Hafiz Muhammad Ikram of Madrasa School. Salim Chishti, Abdul Majeed Naqshbandi, Idrees Hashmi in their speeches shed light on the biography of Holy Prophet (PBUH) and advised the students to live their lives according to the biography of Holy Prophet (PBUH). He discussed the manner of their education and training and advised the students to follow the teachings of Hazrat Muhammad (PBUH).