Gujar Khan; Milad organized by Adil Trading Company in Islampura Jabbar
عادل ٹریڈنگ کمپنی اسلام پورہ جبر کے زیر اہتمام محفل میلاد
جبر، گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،06نومبر2021)—عادل ٹریڈنگ کمپنی اسلام پورہ جبر کے زیر اہتمام محفل میلاد پاک سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت قبلہ پیر سید انیس حیدر شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ جلال پور شریف کے علاؤہ راجہ افتخار سابق مئیر بلیک برن اور پیر سید توقیر حیدر شاہ سمیت قرب و جوار سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی خطیب مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر علامہ پروفیسر نثار الرحمن صدیقی نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے جس کی تکمیل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہیں۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا مستحسن اور جائز عمل ہے بلکہ مادہ پرستی کے اس دور میں مسلمانوں کے دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینے کا انتہائی موثر نسخہ ہے، جس کی آج امت مسلمہ کو ضرورت ہے۔محفل میں نقابت کے فرائض ظفر چشتی نے ادا کیے جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری جمشیدنے حاصل کی آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا اور ڈائریکٹر عادل ٹریڈنگ کمپنی چوہدری اورنگزیب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
Jabbar, Gujar Khan ( Pothwar.com, November 06, 2021) * Adil Trading Company Islampura Jabbar organized Milad-e-Pak Sarwar Kainat (peace be upon him) ceremony with the special participation of Qibla Pir Syed Anis Haider Shah Sajjada Nasheen Darbar Alia Jalalpur.
Raja Iftikhar, former mayor Blackburn and Pir Syed Tauqeer Haider Shah, a large number of people from the vicinity attended the meeting. Zafar Chishti officiated while Qari Jamshed recited the Holy Quran. At the end, Director Adil Trading Company Chaudhry Aurangzeb thanked all the participants.