DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Naat competition organized at Government Boys High School Narh by the joint efforts of Narh Bilal Yamin Satti

مقابلہ حسنِ نعت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نرڑھ میں چیئر مین یونین کونسل نرڑھ بلال یامین ستی اور کونسلرز کی مشترکہ کاوش مقابلہ حسنِ نعت منعقد کیا گیا

کہو ٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،05نومبر2021) مقابلہ حسنِ نعت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نرڑھ میں چیئر مین یونین کونسل نرڑھ بلال یامین ستی اور کونسلرز کی مشترکہ کاوش مقابلہ حسنِ نعت منعقد کیا گیا۔ طلباء طالبات میں مذہبی شعور بیدار کرنے میں ایک کامیاب قدم تقریباً 8 سکولز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات، سرٹیفکیٹس اور اعزازی شیلڈز دی گئیں مقابلہ حسنِ نعت میں تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ خورشید ستی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ڈی ای او راجہ امجد، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس کاوش کی تعریف کی۔ پہلی پوزیشن 10 ہزار وپے نقد انعام شیلڈ خرم ارباب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑوہی، دوسری پوزیشن 5 ہزار روپے نقد انعام و شیلڈ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑوہی خیام اختر، تیسری پوزیشن کے لیے تین بچوں کے یکساں نمبر تھے۔ بلا یامین ستی نے آنے والے معزز مہمانوں کو اعزازی اور یادگاری شیلڈز دیں۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, November 05, 2021) Naat Competition was held at Government Boys High School Narh, A successful step in raising religious awareness among the students. Students of about 8 schools participated in the competition and the students were given cash prizes, certificates and honorary shields in the beautiful Naat competition. Bilal Yameen Satti, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, CEO Raja Amjad, Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed distributed prizes among the children and praised the effort. The first position was 10 thousand rupees cash prize shield Khurram Arbab Government Boys High School Barohi, the second position was 5 thousand rupees cash prize and shield Government Boys High School Barohi Khayyam Akhtar, for the third position were equal numbers of three children. Billa Yamin Satti presented honorary and commemorative shields to the distinguished guests.

راجہ خالد پرویز آف گوئی راجگان کاجبر کے مقام پرکبڈی کے میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت

Raja Khalid Pervez of Goi participated as a special guest in the Kabaddi match at Rajgan Kajbar.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2021)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فخرے پوٹھوار” راجہ خالد پرویز آف گوئی راجگان کاجبر کے مقام پرکبڈی کے میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت۔ونر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا گیا۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خالد پرویز آف گوئی راجگان نے کہا کہ کبڈی کا کھیل پوٹھوار کی پہچان ہے کھیل کود صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ’کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے۔ اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، راجہ یوسف کیانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی ہمراہ موجود تھے۔

حلقہ پی پی سیون کا آئندہ ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان ہونگے, عدیل افضل

The next MPA of PP-7 constituency will be Col. Muhammad Shabbir Awan, Adeel Afzal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2021)
نوجوان سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون کا آئندہ ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان ہونگے۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی سیاسی زندگی حلقے کی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرع سابقہ دور کے کام آج بھی اپنی موجودہیں کرنل محمد شبیر اعوان نے فرض شناسی، ایمانداری سے حلقے کی عوام کی خدمت کی جن کو آج بھی حلقے کی عوام اچھے الفاظ میں یاد کر تی ہے جبکہ موجود ہ حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان حلقے کی عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں انہوں نے سابقہ دور میں 90کروڑ کے کام کرائے ہیں جو کہ اس دور میں بہت بڑی گرانٹ تھی انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے دور میں جو تر قیاتی کام کرائے ہیں ان میں سے بیشتر گلیاں آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں ایمانداری، دیانتداری کی خدمت کرنل محمد شبیر اعوان کی پہنچان ہے انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون کا آئندہ ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button