DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police operation, wanted criminal Muhammad Shehzad arrested in murder case

تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد شہزادگرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)— تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم محمد شہزاد کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے بتایاکہ نامعلوم اشتہاری مجرم نے سال 2008میں مصدیق نامی شہری کو قتل کردیا تھا، واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی تصدیق کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیاگیاتھا، ایس پی صدرکامران عامرنے ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان /مجرمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Kahuta ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 20, 2021) – Kahuta Police Station operation, Mohammad Shehzad wanted criminal arrested in murder case is arrested.

راجگان مکھیالہ راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کے اعزاز میں راجہ جواد علی خان جنجوعہ کی دعوت۔

Invitation of Raja Jawad Ali Khan Janjua in honor of Raja Mushtaq Ahmad Janjua, Raja Altaf Hussain Janjua and Raja Muhammad Sudhir Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر2021)
راجگان مکھیالہ راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کے اعزاز میں راجہ جواد علی خان جنجوعہ کی دعوت۔برادری کے مختلف معملات پر گفتگو خاندان جنجوعہ راجپوت کے فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر نے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز راجگان مکھیالہ اور خاندان جنجوعہ راجپوت کے معروف مصنفین راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے راجہ جواد علی خان جنجوعہ کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پر گے جہاں پر خاندان جنجوعہ راجپوت کے لیے دن رات کام کر نے پر راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور برادری کے فلاح و بہبود کے لیے مزید مل جل کر کام کر نے کا عزم کیا گیا۔

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Eid Milad-un-Nabi celebrated in Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah) with religious fervour

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر2021)
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔تمام دوکانوں کے باہر جھنڈیاں اور لائٹیں لگائی گئی۔ نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ٹھنڈے شر بت کی سبیل لگائی گئی اور عاشقان مصطفیﷺ میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر اور کہوٹہ کے قریبی بازار ڈیرہ مشتاق شاہ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکی مرکزی مسجد میں بھی پروگرام انعقاد کیا گیا جبکہ ارد گرد گاؤں پیکاں، کلاہنہ، ٹیری،کوٹ،ساعی، بملوٹ، دکھالی سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی علمائے کرام نے سیرت مصطفیﷺ بیان کی،ثناء خوان مصطفیﷺ نے اپنے آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺکی پاک بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ٹھنڈے شر بت کی سبیل لگائی گئی اور عاشقان مصطفیﷺ میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر2021)
سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد علی کا راجہ مسعود افضل کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد علی نے مرحوم حاجی راجہ گلشن ضمیر کے بہنوئی،کرنل امجد اقبال جنجوعہ کے بھائی،راجہ رفاقت حسین اور راجہ وقار محبوب کے چچا محترم راجہ مسعود افضل کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیراعوان،راجہ عاصم اور حامد لطیف ستی بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button