DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Eid-Milad Un Nabi was celebrated with religious fervour in Bewal and surrounding area’s

بیول میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

بیول؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب،20اکتوبر2021)— بیول میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔بڑے بڑے جلوس مختلف علاقوں سے بیول مین بازار مرکزی جامع مسجد لاۓ گئے اور مشترکہ طور پر ایک بڑا جلوس پورے بازار سے گزارا گیا۔جس کے قیادت خطیب مرکزی جامع مسجد بیول عرفان قادری صاحب نے کی جن کے ہمراہ دیگر مقامی علماۓ کرام بھی تھے۔موضع ٹکال،موہڑہ کنیال،موہڑہ نگیال،محلہ بیول اور دیگر قریبی بستیوں سے میلاد النبی ﷺ کے بہت خوبصورت جلوس لاۓ گۓ جس میں نعت خواں حضرات نعتیں پڑھتے ہوۓ اور نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت،سرکار کی آمد مرحبا،کے بلند و بانگ نعرے لگاتے ہوۓ مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رھے۔ مرکزی جامع مسجد بیول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام جلوس کے شرکاء نے شرکت کی اور خطیب مرکزی جامع۔مسجد عرفان قادری نے خطاب کیا۔آخر میں تمام شرکاء کو میلاد کمیٹی کی جانب سے لنگر کھلایا گیا۔

Bewal ( Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, October 20, 2021) – Eid Milad-un-Nabi was celebrated with religious fervour in Bewal. Irfan Qadri Sahib, Khatib of Central Jamia Masjid Bewal led the procession along with other local religious scholars. In which the Naat reciters continued to join the main procession while reciting Naats and chanting loud slogans of Takbir, Rasalat, Sarkar Ki Amad Marhaba. Milad ceremony was held at Central Jamia Masjid Bewal in which all the participants of the procession participated and Khatib of Central Jamia Masjid Irfan Qadri addressed the gathering.

چوہدری ظفر صدیق رضا الہی سے وفات پا گئے

Ch Zaffar Saddique passed away in Bewal

بیول؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب،20اکتوبر2021)— بیول والے ٹھیکیدار عربی کے داماد راشدفوجی اور اظہر شیرازی کے بھائ اور شوکت وارثی کے پھوپھی زاد بھائی ہے چوہدری ظفر صدیق رضا الہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات دن گیارہ بجے بیول والے قبرستان میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button