AJKDailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; Prominent political and social figures Ch Munir and Ch Rashid Noshahi, along with hundreds of their colleagues, joined the PTI and announced their support for Ch Azhar Sadiq.

پی ٹی آئی ڈڈیال کو ایک بڑی کامیابی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری منیر اور چوہدی رشید نوشاہی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)
پی ٹی آئی ڈڈیال کو ایک بڑی کامیابی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری منیر اور چوہدی رشید نوشاہی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا میں گاڑیاں فروخت کرتا ہوں لوگوں کی زمینوں پر قبضے نہیں کرتا میں اپنی ساری کمائی کا حساب دے سکتا ہوں یہ ڈیفنس کی کوٹھیوں کا حساب کیسے دیں گے ڈڈیال کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں نہ غلط کام کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا میرے قافلے میں اگر کوئی اس نیت سے ہے کہ وہ حکومت میں غلط کام کرے گا تو وہ خود ہی میرے قافلے سے نکل جائے میری خواہش ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جس طرح کشمیریوں کی نمائندگی ایسا پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا اسی وجہ سے ترکی کے صدر نے ان کے ماتھے پر بوسہ دیا صحت کارڈ بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے اب تک ہزاروں کشمیریروں نے فائدہ اٹھایا پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کا بٹلی اور ٹھارہ میں شمولیتی تقاریب سے خطاب بٹلی میں ہونے والی تقریب سے عاصم طالب، جنید صابر ایڈووکیٹ، خلیل غازی، ممتاز حسین چوہدری ایڈووکیٹ، چیئرمین سرور مغل، بیرسٹر چوہدری قربان، چوہدری مسعود بھلوٹ، چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ، چیئرمین چوہدری عارف، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین، شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، چوہدری صابر ایڈووکیٹ نے جبکہ ٹھارہ میں ہونے والی تقریب سے چوہدری سہیل رشید،چوہدری کامران، چوہدری رشیدنے خطاب کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا چوہدری اظہر صادق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری محمد یوسف کے جانشین ہونے کی وجہ سے کبھی بھی چوہدری محمد یوسف مرحوم کی عزت پر آنچ نہیں آنے دوں گا چوہدری محمد یوسف مرحوم نے مسعود خالد کو میرپور سے ڈڈیال لا کر الیکشن لڑوایا مگروہ ناہل ہونے کے ساتھ ساتھ محسن کش نکلا 2011 میں چوہدری محمد یوسف مرحوم نے افسر شاہد کو الیکشن جتوایا وہ بھی ناہل ثابت ہوئے آج وہ مجھ پر گاڑیاں بیچنے کے الزام لگا رہے ہیں میں گاڑیاں فروخت کر کے حلال کام کرتا ہوں زمینوں پر قبضے نہیں کرتا حرام کی کمائی نہ کبھی گھر لائی نہ کبھی آنے دوں گا انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کے مضافات میں جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ علاقہ غیر ہے ان لوگوں کو صرف ووٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت میں ڈڈیال کا حق ڈڈیال کو ملے گا کرنل وقار نور جیسے ایم ایل اے ڈڈیال کی آسامیاں دن دیہاڑے لے گئے اور ہمارا نمائندہ ہمارا چوکیدار سویا رہا یوسف رضا گیلانی نے ڈڈیال میں کیڈٹ کالج کا اعلان کیا تھا جو ہوائی ثابت ہوا ٹھارہ میں ہونے والی تقریب میں چوہدری عبدالرشید نوشاہی،سہیل رشید،شفیق، حاجی اسلم،توصف، یاسین، ٹھیکدار یاسین، چوہدری صغیر، منگی خان، محمد عاطف، محمد اقبال، ساہیں خضر، شمریز،راحیل، رانا کامران، بٹ محمد انیس، محمد ارشد،محمد افسر، غلام مصطفی، اللہ دتہ، واجد غوری، محمد نفیس اور دیگر نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا۔

Dadyal, AJK; Prominent political and social figures Chaudhry Munir and Chaudhry Rashid Noshahi, along with hundreds of their colleagues, joined the PTI and announced their support for Chaudhry Azhar Sadiq. I sell cars, not occupy people’s lands. I can give an account of all my earnings. How will they give an account of the defense rooms? All the institutions of Dadial have been destroyed. I will not do anything wrong. I will not allow anyone in my caravan to do it. If I do wrong, he will get out of my caravan by himself. I want local body elections to be held in the PTI government. Imran Khan represented Kashmiris in the UN meeting in a way that no one has done before. The President of Turkey kissed him on the forehead. Health card is a big project which has benefited thousands of Kashmiris so far. PTI Kashmir Central Vice President Chaudhry Azhar Sadiq addressed the inaugural function in Batli and Thara. Asim Talib, Junaid Sabir Advocate, Khalil Ghazi, Mumtaz Hussain Chaudhry Advocate, Chi Chairman Sarwar Mughal, Barrister Chaudhry Kurban, Chaudhry Masood Bhalot, Chaudhry Javed Iqbal Advocate, Chairman Chaudhry Arif, Tehsil President PTI Chaudhry Muhammad Yaseen, Shafiq Ratvi Advocate, Chaudhry Sabir Advocate while Chaudhry Sohail Rasheed, Chaudhry. Kamran, Chaudhry Rashid addressed the gathering.

ڈڈیال کا ایم اے ایل چوہدری مسعود خالد ہو گا

Dadial’s MAL will be Chaudhry Masood Khalid

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)
آنے والا دورپاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا کیونکہ پاکستان مسلم ن کے سابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے ڈڈیال میں ترقیات کام کئے اس قبل کو ئی کام نہیں ہو اان خیالات اظہار چغتائی برداری کے مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکوۃ چیئر مین محمدمشتاق چغتائی نے کہا ڈڈیال حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے مسعود خالد کا اپناحلقہ اس حلقہ میں بے شمار ترقیات کام کئے ہیں جن کی مثال کبھی نہیں ملتی ہے انہوں نے جب پاکستان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے اس وقت سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام دووقت کی روٹی سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جن کی محددو آمدنی ہے انہیں بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مشکلات کا سامناہے حکمرانوں نے جھوٹ یوٹران عوام کو اندھیر میں رکھا ایک کروڑنوکریاں،پچاس لاکھ گھروں کاجھانسہ والے آج آزاد کشمیر میں کسی بنیاد پر حکومت بنانا چاہتے ہیں محمد مشتاق چغتائی نے آزاد کشمیر کی عوام باشعور بلکہ خطہ ڈڈیال کی عوام بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر انشاء اللہ 25جولائی کو کامیابی حاصل کر یں ڈڈیال کا ایم اے ایل چوہدری مسعود خالد ہو گا

چوہدری اظہر صادق نے مختلف مقامات پر شمولیتی پروگرام سے خطاب

Chaudhry Azhar Sadiq addressed the induction program at various places

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)
مجھے بچہ کہنے والے دونوں سابق وزیر آج میرے ساتھ مقابلے کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں مل کر بھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتے میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے جہاں جہاں سے پی ٹی آئی کی زیادہ ووٹ نکلی ان لوگوں کو بد ترین انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا الیکشن کے بعد ڈڈیال سے غائب ہونے والے آج ساڑھے چار سال بعد حلقے میں آکر لوگوں کے پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور لوگ انکو پکڑائی نہیں دے رہے میرے ساتھ بہترین لوگوں کی بہترین ٹیم ہے ڈڈیال میں دیانتدار انتظامیہ تعینات کریں گے بے گھر افراد کو زمین، بے روزگار کو ملازمت، ڈڈیال کی آسامیوں پر ڈڈیال کے لوگ تعینات ہوں گے عمران خان پاکستان کے بہترین وزیر اعظم ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق نے مختلف مقامات پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا مختلف مقامات پر سینکڑوں افراد نے دیگر سیاسی جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ مسعود خالد ناہل ثابت ہوئے روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں پڑھے لکھے بچے مزدوری کر کے بچوں اور والدین کا پیٹ پال رہے ہیں مسعود خالد کے دور حکومت میں ڈڈیال کی آسامیوں پر باہر سے لوگ تعینات ہوتے رہے اور ڈڈیال کی آسامیاں ڈڈیال سے باہر منتقل ہوئی مگر وزیر موصوف سوئے رہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی جیسے نمائندگی کی اس سے قبل ایسا کسی نے بھی نہیں کیا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان میں عمران خان جیسا لیڈر موجود ہے عمران خان نے آزاد کشمیر کے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت دی انہوں نے کہا کہ گھنیر نالہ پر پل تعمیر کروانے کی کوشش کروں گا وفاقی وزیر امور کشمیر سے کہا ہے کہ گھنیر جیسا پسماندہ علاقے کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے معمولی سی بارش اور طغیانی کے بعد بھی گھنیر کا ڈڈیال سے زمینی رابطہ ختم ہو جاتا ہے کوشش کروں گا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر کو گھنیر تک لاؤں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button