AJKDailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK Prominent political and social figure PPP leaders Ch Allah Ditta and Ch Azhar left PPP and joined PTI and announced their support for Ch Azhar Sadiq.

پی ٹی آئی ڈڈیال کو یونین کونسل کٹھاڑ سے بڑی کامیابی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما چیئرمین چوہدری اللہ دتہ اور چوہدری اظہر نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
پی ٹی آئی ڈڈیال کو یونین کونسل کٹھاڑ سے بڑی کامیابی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما چیئرمین چوہدری اللہ دتہ اور چوہدری اظہر نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا,پاکستان کو 70 سالوں سے لوٹنے اور تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے آج پھر ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے اقتدار مانگ رہے ہیں عوام کو بخوبی علم ہے کہ اربوں ڈالر کے قرضے لے کر کہاں پہنچائے گئے عمران خان نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے عمران خان نواز شریف اور زرداری کی طرح کرپٹ نہیں ہے انکی نیت ٹھیک ہے آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دیانتدار انسان ہیں ان پر 5 سال وزیر اعظم رہنے کے باوجود بھی ایک روپے کا الزام نہیں لگا عمران خان نے آزاد کشمیر کے ہر شہری کو صحت کارڈ دیا میرے دور میں میرٹ کا بول بالا ہو گا میں چوہدری محمد یوسف مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈڈیال میں میرٹ قائم کروں گا پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کا شمولیتی تقریب سے خطاب تقریب سے ماسٹر چوہدری بشارت، حافظ چوہدری شکیل، راجہ اعجاز دلاور، چوہدری سرفراز ایڈووکیٹ، ڈاکٹر کامران بشارت، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین، چوہدری اظہراور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ماسٹر چوہدری بشارت، ڈاکٹر کامران بشارت، لالہ چوہدری فیض عالم، ممبر عبدالرحمن، چوہدری فاروق، عبدالطیف بٹ، سید صغیر شاہ، راجہ محمد شیراز اور چوہدری بنارس کی قیادت میں درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ ڈڈیال کی آسامیوں پر ڈڈیال کے لوگ تعینات ہوں گے اس سے قبل 2 حکومتوں میں ڈڈیال میں باہر کے لوگ تعینات ہوتے رہے ہیں ڈڈیال کے مضافات میں انفراسٹیکچر تباہ ہو چکا ہے 5 سال ڈڈیال کے ٹرانسفارمر اور پول چھپائے گئے آج ووٹ کے لالچ پر لوگوں کو ٹرانسفارمر دیے جا رہے ہیں میری ڈڈیال کے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹرانفارمر ضرور لیں کیوں کہ یہ آپ کا حق ہے اور آپ کو کوئی اپنی جیب سے نہیں دے رہا مگر ان ناہلوں کو ووٹ نہ دیں ڈڈیال میں صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروانے پر مجبور ہیں عوام 25 جولائی تک میرے الیکشن کا پہرہ دیں اسکے بعد 5 سال میں آپ کے حقوق پر پہرہ دوں گا ڈڈیال کے حقوق کسی کو غصب نہیں کرنے دوں گا ڈڈیال کا حق چھین کر لاؤں گا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد یوسف مرحوم اگر ووٹوں کی وجہ سے لوگوں میں تفریق کرتے تو آج ڈڈیال میں دشمنیاں ہوتی چوہدری مرحوم کی طرح میں بھی یہ کہتا ہوں کہ اگر میں الیکشن جیت گیا تو سب کا ایم ایل اے ہوں گاچیئرمین چوہدری اللہ دتہ جیسی شخصیات میرے کیے باعث برکت ہیں چوہدری محمد یوسف مرحوم کے تمام پرانے ساتھی میرے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ہمارے علاقت کا سیاسی ماحول کشیدگی سے مفاہمت کی طرف لانے میں چوہدری محمد یوسف مرحوم کا اہم کردار ہے انہوں نے کبھی بھی لوگوں کے درمیان تفریق نہیں کی میں آج بھی ڈڈیال کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ووٹوں کی بنیاد پر آپس میں ناراضگیاں نہ کریں۔

چوہدری اظہر صادق نے پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد مہربان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد استقبالیہ تقریب سے خطاب

Chaudhry Azhar Sadiq addressed a reception hosted in his honor by Chaudhry Muhammad Mehraban, Central Leader of PTI UK.

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
ایک احسان فراموش شخص کو چوہدری محمد یوسف مرحوم نے میرپور سے ڈڈیال لا کر الیکشن جتوایا مگر اس نے 3 ماہ میں ہی اپنی اصلیت دیکھا دی تھی اور پھر ڈڈیال کے لوگوں نے اسکو چوتھے نمبر پر لگایا مسعود خالد نے کہا کہ میں نے ڈڈیال میں بہت کام کروائے انکے وہ کام کہیں بھی نظر نہیں آرہے صرف ہوائی منصوبے بنے ہیں جہاں جہاں سے پی ٹی آئی کو ووٹ زیادہ پڑے اس ایریا کو بد ترین انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا لوگوں نے تنگ آکر چندہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں بنوائی مسعود خالد آج آپ ایک ایک ووٹ کیلئے لوگوں کی منتیں کر رہے ہیں آپ کو پہلے ہی سوچنا چاہیے تھا اور ایسے کام کرنے چاہیے تھے کہ آپ کو شرمندگی نہ ہوتی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری اظہر صادق نے پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد مہربان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چوہدری صداقت، چوہدری دانیال قربان، لالہ عاکف مالک، سید قیصر شاہ ایڈووکیٹ، حاجی چوہدری خلیل، سید مسرت حسین شاہ، چوہدری مسعود بھلوٹ، ممتاز حسین چوہدری ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی ضلع میرپور کے سینیئر نائب صدر ندیم کیانی ایڈووکیٹ، شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، چیئرمین چوہدری عارف، چوہدری محمد تاج چیف، چوہدری محمد مہربان اور دیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری محمد یوسف مرحوم نے ڈڈیال کے حقوق پر ہمیشہ پہرا دیا ڈڈیال کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ڈڈیال کی آسامیوں پر ڈڈیال کے لوگوں کا حق ہے میں ڈڈیال کی آسامیوں پر باہر سے کسی کو تعینات نہیں ہونے دوں گا ڈڈیال میں بے گھر افراد کیلئے قالونیاں بنائیں گے ایک سابق وزیر کہتے پھر رہے ہیں کہ میں نے جھنڈی نہیں لگائیں حالانکہ وہ جھنڈی اس لیے نہیں لگاتے تھے کہ انہیں کوئی دیکھ نہ لے کیوں کہ وہ ڈڈیال چھپ کر آتے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے فنڈز میں کٹوتی نہیں کی عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ پیار کرنے والا لیڈر ہے نواز شریف کشمیریوں کا سب سے بڑا دشمن تھا جو اپنے گھر شادیوں پر مودی کو دعوتیں دیتے تھے مودی کو دعوت دینے سے پہلے انکو سوچنا چاہیے تھا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں مگر یہاں پر نواز شریف کشمیریوں کے قاتل کو گھروں میں دعوتیں دے رہے ہیں میں خوش قسمت انسان ہوں جس کے ساتھ چوہدری محمد یوسف مرحوم کی پوری ٹیم شامل ہو گئی ہے میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ڈڈیال کو ایک مثالی علاقہ بناؤں گا میں اپنے لوگوں کو اپنے پیچھے نہیں چلاؤں گا بلکہ میں لوگوں کی مشاورت سے ان کی دہلیز پر انکے مسائل حل کروں گا 10 سال سے ڈڈیال کے لوگ تھانے کچہری میں ذلیل ہو رہے ہیں اب یہ نہیں ہو گا ڈڈیال میں کسی کرپٹ سرکاری ملازم کو تعینات نہیں ہونے دیں گے چوہدری منگو اور چوہدری مسکین جیسے لوگ کسی بھی علاقے کا فخر ہوتے ہیں پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری مہربان جیسے لوگ کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں اور ہمیں ایسے لوگوں پر فخر ہے جو لوگ الیکشن جیت کر اسمبلی تک جاتے ہیں انکی زمہ داری ہوتی ہے کہ وہ علاقے کی خدمت کریں مگر یہاں ایک پول کیلئے بھی کوگوں کی منتیں کروائی جاتی ہیں اور پھر ان پر احسانات کیے جاتے ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جج ہائی کورٹ سابق چیئرمین احتساب بیورو یونس طاہر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پچھلے الیکشن میں میں نے حلقہ ایل اے ون میں ن لیگ کے ایک ایسے امیدوار کی حمایت کی جس نے اس حلقے کا سارا نظام ہی تباہ کر دیا یہاں پر لوگوں میں نفرتیں پھیلائیں گئی پہلی بار کسی الیکشن کمپین میں عملی طور پر حصہ لے رہا ہوں اظہر صادق اب امیدوار نہیں رہے اب یہ منتخب ایم ایل اے بن چکے ہیں اظہر صادق کی نرم مزاجی اور اخلاق سے بہت متاثر ہوں اظہر صادق جتنی محنت کر رہے ہیں اس سے لگتا کہ یہ بہت بڑی لیڈ سے الیکشن جیتیں گے انہوں نے کہا کہ ترقی کے دعوے کرنے والے ایسا دعوی کیا کریں جس کا ثبوت بھی ہو ڈڈیال کے سابق وزیر ایک وکیل ہو کر زبانی دعوے کر رہے ہیں میں نے چیئرمین احتساب بیورو کی حیثیت سے آزاد کشمیر میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے محنت کی ڈڈیال میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمپین کیلئے پہلی بار آیا ہوں لوگوں میں بہت جوش اور ولولہ ہے عمران خان کا ویزن اسی وقت مکمل ہو گا اور بیرسٹر سلطان اسی وقت وزیر اعظم بنیں گے جب ہم اپنے ایم ایل اے کو الیکشن جتوائیں گے 25 جولائی کو عوام پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی دیں اور تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button