DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; President PTI Kahuta Tehsil Khurshid Satti’s press conference, Allegations of PML-N chairmen and local body members are baseless and fabricated

صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی کی پر ہجوم پریس کانفرنس جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمینوں، بلدیاتی اراکین کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی کی پر ہجوم پریس کانفرنس جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمینوں، بلدیاتی اراکین کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔دن کو مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا اور رات کو تحریک انصاف کے فنڈز کی بھیک مانگنے والوں کے اصلی چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا مفاداتی گروپ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ تحریک انصاف کی تنظیموں کو ایم این اے صداقت عباسی کی موجودگی میں برابری کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کیئے۔ تنظیم کونظر انداز کرنے والے پارٹی سے مخلص نہ ہیں۔ کہوٹہ شہر میں (30) کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم کا آغاز دھپری، ادوالہ، گرڈاسٹیشن کی”واٹر ٹینکی“ سے کرینگے۔ (30) سال اقتدار پر قابض رہنے والے کس منہ سے ترقیاتی کاموں پر تنقید کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی نے ہمراہ راجہ سعید آف گڑ ھیٹ انچارج شکایات سیل تحصیل کہوٹہ، سیکرٹری گوڈ گورننس کہوٹہ کرنل (ر) ظفر عباسی، سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف، راجہ ارشد آف بھورہ ھیال، کیپٹن (ر) کامران عباسی، چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، صدر خواتین تحصیل کہوٹہ میڈم نعیم گل، سیکرٹری اطلاعات تحصیل کہوٹہ تظرف ستی، غلام نبی آ ف تھوہا خالصہ، ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، جاوید عباسی سابق ناظم، اسلام عباسی،کوکب جرال، محمود احمد پنجاڑ، سردار صغیر ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

Kahuta; President PTI Kahuta Tehsil Khurshid Satti held press conference. The allegations of PML-N chairmen and local body members are baseless and fabricated, he told. They carry PML-N flag by day and begging for funds from PTI at night. PML-N’s interest group cannot mislead the people. These views were expressed by President PTI at the function were Kahuta Tehsil Raja Khurshid Satti along with Raja Saeed of Garhata in-charge Complaints Cell Kahuta Tehsil, Secretary Good Governance Kahuta Col (retd) Zafar Abbasi, Secretary Tehsil Kahuta Raja Altaf, Raja Arshad of Bhura Hyal, Capt Kamran Abbasi, Chairman Zakat Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti, President Women Tehsil Kahuta Madam Naeem Gul, Secretary Information Tehsil Kahuta Tazraf Satti, Ghulam Nabi of Thoha Khalsa, Dr. Mujeebullah Satti, Javed Abbasi Former Nazim, Islam Abbasi, Kokab Jaral , Mahmood Ahmad Panjar, Sardar Saghir Advocate and others while addressing a press conference.

Show More

Related Articles

Back to top button