Kallar Syedan; Fake Pir cons man with 47 Lakh and offer of marriage to British national and then murders him
جعلساز پیر نے برطانوی نیشنلٹی ہولڈر نواسی کیساتھ شادی کا لالچ دے کر 47 لاکھ روپے ہتھیانے اور بعد ازاں رشتے کے انکار پر پیسے ہضم کرنے کیلئے50 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر ڈالا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جعلساز پیر نے برطانوی نیشنلٹی ہولڈر نواسی کیساتھ شادی کا لالچ دے کر 47 لاکھ روپے ہتھیانے اور بعد ازاں رشتے کے انکار پر پیسے ہضم کرنے کیلئے50 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر ڈالا اور نعش چونترہ کے علاقہ میں پھینک دی۔مقتول کے بیٹے نے چند روز قبل تھانہ کلر سیداں میں نامعلوم افراد کیخلاف اپنے والد رانا محمد شاہد کے اغواء کی ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی۔نعش کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود تھانہ چونترہ پہنچ گئے جہاں مقتول کے بیٹے کی موجودگی میں نعش کی شناخت کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو مقتول کے بیٹے رانا رانا عمیر کے حوالے کر کے باپ اور دو بیٹوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔مقتول رانا شاہد کے بیٹے رانا عمیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ بٹ کالونی کلر سیداں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کا مقتول والد دودھ دہی کا کاروبار کرتا تھا کہ اسی دوران ملزم رمیل شاہ بخاری جو کلر سیداں میں واقع پیر بخاری شریف دربار کے گدی نشین ہے اور مہینے میں دو بار کلر سیداں آتا ہے کیساتھ تعلق پیدا ہو گیا۔رمیل شاہ نے مقتول کو ڈی ایچ اے میں کاروبار کرنے اور اپنی برطانوی نیشنلٹی ہولڈر نواسی کیساتھ شادی کا لالچ دے کر 47 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی اور بعد ازاں نواسی کا رشتہ دینے سے صاف مکر گیا اور مقتول کے بیٹے رانا عمیر کواپنی نوکرانی کیساتھ کورٹ میرج کرنے کی آفر کر دی جس پر مقتول کے بیٹے نے صاف انکار کر دیا اور رقم کی واپسی کا تقاضا کرنا شروع کر دیا جس پر ملزم نے پیسے واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقتول کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔12 جون کو تھانہ کلر سیداں کے قریب ہی واقع دربار پیر انجمن بادشاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر گدی نشین پیر رمیل شاہ کے مریدوں نے مقتول کو موبائل فون کے ذریعے پیغام دیا کہ وہ دربار میں آ کر اپنے پیسے وصول کر لے جس کے بعد مقتول کو اغواء کر لیا گیا اور اس کی نعش ایک ہفتہ بعد تھانہ چونترہ کی حدود سے برآمد ہوئی۔ادھر پولیس نے جعلساز پیر کے ایک بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے تا ہم ابھی تک اس کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔
Kallar Syedan; The victim’s son registered FIR against unknown persons in Kallar Syedan police station for abducting his father Rana Mohammad Shahid. Sub-inspector of Kallar Syedan police Hassan Mehmood Bhatti and head constable Raja Shahid Mehmood went to Chontra police station as soon as the body was reported. After identifying the body in the presence of the victim’s son, after postmortem at THQ Hospital Kallar Syedan, the body was handed over to the victim’s son Rana Umair and a case of murder was registered against father and two sons.
Rana Umair, son Rana Mohammad Shahid of Kallar Syedan, told local media that he was living in Butt Colony, Kallar Syedan while his slain father was running a dairy business. The accused Ramil Shah Bukhari, who is a resident of Pir Bukhari Sharif Darbar in Kallar Syedan a relationship was established with my father and he was lured to do business in DHA and marry Pir sahib’s granddaughter a British nationality holder .
Pir Ramil Shah Bukhari later refused to hand back Rs. 4.7 million and also declined the marriage offer of his granddaughter, He later offered marriage of his maid to the he victim’s son Rana Umair. The victim’s son flatly refused and demanded a refund. The accused refused to return the money and threatened to kill the victim. On June 12,On the occasion of the annual Urs of the nearby Darbar Pir Anjuman Badshah Bukhari, the disciples of Gaddi Nasheen Pir Ramil Shah sent a message to the victim via mobile phone that he should come to the Darbar and collect his money after which the victim was abducted And his body was recovered a week later from the premises of Chontra police station. Meanwhile, the police have arrested a son of the forger Pir but we have not arrested the Pir so far.
کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائر گرفتار
liquor supplier Saqlain Abid arrested in possession of 100 bottles of alcohol
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں قیصر محمود ستی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ثقلین عابد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 100بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدرنے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے، شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
Rang barangi dastaraan walay Peer ziada tar jehli hain….Kuch peer numa ahla hazraat aur sarkaraan bohat ganday zehnoon kay hain……local siasi kharpainchoon ki sarprasti main crimes kartay hain……koyee unn ko kuch nahin keh sakta….police bhi unn say dartai hai…….mureedain kay rewarr kay saath logoon par hamla awar hotay hain…..siasi logoon kay tau vote hi inn kay haath main hotay hain…mureedain ki nazar niaz par paltay hain aur apnay aap ko unn say buland tar darjay kay insaan samajhtay hain…aksar nartocotics kay addict hain…….pothwar region main sahih islam ki taaleem ki bohat zaroorat hai.