DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; ; A blast at a gas plant in Rawat Industrial Estate, leaves three dead

روات انڈسٹرئیل اسٹیٹ میں گیس پلانٹ میں دھماکہ،تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات انڈسٹرئیل اسٹیٹ میں گیس پلانٹ میں دھماکہ،تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی،حادثہ اکسیجن سیلنڈر بھرنے والی فیکٹری کے پلانٹ میں پیش آیا جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کلرسیداں،اٹک اور سندھ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں اکسیجن گیس سیلنڈر سپلائی کرنے والی فیکٹری کے روات پلانٹ پر گیس فلنگ کا کام جاری تھا کہ اس دوران ایک سیلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کام کرنے والوں کے بھی پرخچے اڑ گئے۔دھماکے سے نہ صرف فیکٹری تباہ ہو گئی بلکہ اس کے پڑوس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی فیکٹری کے تمام شیشے چکنا چور ہو گئے جن کا تخمینہ بھی لاکھوں میں لگایا گیا ہے۔حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے جن میں کلرسیداں کے گاوں نلہ مسلماناں کا نوجوان سردار عدنان،سندھ سے تعلق رکھنے والا منٹھار علی اور ضلع اٹک کا سرفراز علی بھی شامل ہیں۔ایک زخمی مکرم خان کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آکسیجن گیس سلنڈرز میں فلنگ کا عمل جاری تھا کہ گیس اخراج کے باعث ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گیس فیکٹری کو سیل کر دیا ہے ریسکیو سول ڈیفنس پولیس اور ضلعی انتظامیہ مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan; An explosion occured at a gas plant in Rawat Industrial Estate, killing three people and seriously injuring another, The incident occurred at an oxygen cylinder filling plant plant. The dead are from Kallar Syedan, Attock and Sindh. According to details, Rawalpindi Islamabad hospitals victim said I was filling gas at the Rawat plant of a factory supplying oxygen gas cylinders when a cylinder exploded, killing three people. The accident was so severe that even the workers were blown away. Not only the factory was destroyed but also all the windows of the factory of PPP President Muhammad Ijaz Butt in its neighborhood were smashed. Three people were killed in the accident. Sardar Adnan, a young man from Nala Muslimana village, Manthar Ali from Sindh and Sarfraz Ali from Attock district are also in critical condition. One injured Mukarram Khan is also said to be in critical condition. While the process was going on, a cylinder exploded due to gas leak Immediately after the rescue operation, the district administration sealed off the gas factory. Rescue Civil Défense Police and the district administration are investigating.

کلر سیداں میں قائم امدادی کیمپ میں 1050مستحق خواتین کو ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی

More than Rs. 71 Caror distributed to 1050 deserving women in relief camp at Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— وزیر اعظم کے احساس کفالت اور احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کلر سیداں میں قائم امدادی کیمپ میں 1050مستحق خواتین کو ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔کلر سیداں میں احساس کفالت پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیرہ ندیم نے بتایا کہ موجودہ سروئے کے نتیجے میں مستحق خواتین کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور جن خواتین کی انگلیوں کے نشانات مٹ چکے ہیں اور بائیو میٹرک سسٹم سے ان کی نشاندہی نہیں ہو رہی کو رقوم تقسیم کرنے میں مسائل کا سامنا ہے تا ہم انہیں نادرا آفس بھیجوایا جا رہا ہے تا کہ وہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اپنی انگلیوں کی تصدیق کروا سکیں۔

مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ,گاؤں بناہل کی صائمہ ناز

Threats to kill me, Saima Naz of village Banahal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گاؤں بناہل کی صائمہ ناز نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ میرے شوہر نے گھر کے دو کمرے،اسٹور کچن باتھ میرے نام کرا دیئے تھے جس کی میں مالک ہوں گزشتہ شب دو بجے نصیر اور اس کے بیوی بچوں نے میرے گھر میں زبردستی داخل ہو کر مجھے مارا پیٹا نصیر نے پٹرول اٹھا رکھا تھا اور وہ کہہ رہا تھا میں تم کو گھر سمیت جلا دوں گا جس پر میں گھر سے بھاگ گئی اس نے میرے گھر پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے گاؤں بھی نہیں جا سکتی کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

آئیسکو روات کے ایکسیئن عارف سدوزئی کے والد محترم انتقال کر گئے نماز جنازہ بحریہ میں ادا کی گئی

Arif Saduzai’s father passed away. Funeral prayers were offered in Bahria.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو روات کے ایکسیئن عارف سدوزئی کے والد محترم انتقال کر گئے نماز جنازہ بحریہ میں ادا کی گئی جس میں کلرسیداں،چوآخالصہ، روات،کہوٹہ،وڈھالہ،راولپنڈی اسلام آباد کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button