Rawat; Police in Rawat police station arrested 09 accused, including 04 women, involved in drinking and prostitution
تھانہ روات پولیس کی کاروائی، شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان گرفتار، مقدمات درج
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ روات پولیس کی کاروائی، شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان کو گرفتارکرلیا،شیشہ نوش کرنے والے ملزمان میں نوید امین، وہاب شبیر، محمد عزیز اور منشاء علی جبکہ جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان میں ثاقب، مہوش، انعم، کرن اور رابعہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوروات اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
Rawat; Police operation in Rawat police station arrested 09 accused including 04 women involved in drinking and prostitution. According to details, Rawalpindi police is continuing operations against law-breaking elements. SHO Rawat along with his team arrested 09 accused including 04 women involved in the heinous business of drinking and prostitution. Naveed Amin, Wahab Shabbir, Mohammad Aziz and Mansha Ali while the accused involved in the heinous business of prostitution include Saqib, Mahosh, Anam, Karan and Rabia. A case has been registered against the accused. Police told, that action against law-breaking elements will continued.