Kahuta; UC Hothala meeting, Appeal to Chief Justice Supreme Court to give two more years in return for the two years wasted.
یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس,چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا جو دو سال کا عرصہ ضائع کیا گیا ہے اس کے عوض ہمیں دو سال کا مزید وقت دیا جائے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین و امیدوار برائے تحصیل کونسل کہوٹہ راجہ عامر مظہر منعقد ہوا،اجلاس میں وائس چیئرمین اسدمحمد ستی،جنرل کونسلرراجہ گلزار گلزاری، ناصر شہزاد،صداقت حسین شاہ،محمد نواز،رفاقت حسین شاہ،طلعت محمود اور راجہ عمران ایڈووکیٹ نے شرکت کی،اس موقع پر راجہ عامر مظہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے کسی بھی ملک کے جمہوری نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے تمام بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے تمام تر اختیارات ایڈمنسٹریٹرز صاحبان کو سونپ دئیے تھے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی تھی،ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پنجاب بھر کے تمام بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دیا،ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا جو دو سال کا عرصہ ضائع کیا گیا ہے اس کے عوض ہمیں دو سال کا مزید وقت دیا جائے،راجہ عامر مظہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو ہم نہ صرف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گئے بلکہ ان کے خلاف فوج داری مقدمات بھی درج کرائیں گئے،اس موقع پر متفقہ قرار داد پیش کی گئی کہ آج سے فیلڈ آفس ہوتھلہ کا نام تبدیل کرکے یونین کونسل ہوتھلہ کر دیا گیا ہے،یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ یونین کونسل کے سیکرٹری صاحبان کی بحالی کے احکامات جاری کرکے تمام تر اختیارات انہیں سونپے جائیں اور گزشتہ دو سالوں کے دوران ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے اور جہان جہاں کرپشن کی گئی ان کے خلاف فوری طور پر انکوائری کا حکم صادر کئے جائیں۔
Kahuta; A meeting of Union Council Hothala was held under the chairmanship of Chairman and candidate for Tehsil Council Kahuta Raja Amir Mazhar. Imran Advocate attended the meeting. On this occasion, Raja Amir Mazhar while addressing the meeting said that local bodies are the backbone of any country’s democratic system but the present government has dissolved all local bodies and given all powers to the administrators. We thank Chief Justice of the Supreme Court of Pakistan Justice Gulzar Ahmed for ordering the restoration of all local bodies across Punjab. We appeal to the Supreme Court to give us two more years in return for the two years we have wasted.
جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب
General Secretary Press Club Kahuta Haji Asghar Kayani’s daughter’s wedding ceremony takes place
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب۔ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی،مذہبی، صحافیوں، وکلاء اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب گذشتہ روز کہوٹہ کے ایک مقامی شادی ہال کے ساتھ ملحقہ گراوئنڈ میں منعقد ہوئی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،صاحبزادہ ساہیں محسن فقیر دربار عالیہ کلیام شر یف،جماعت اسلامی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ تنویر احمد،مرید اعوان ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی،حاجی ملک عبد الروف،قاضی عبد القیوم، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، چیئرمین و امیدوار برائے تحصیل کونسل کہوٹہ راجہ عامر مظہر، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی،کرنل ظفر عباسی،جماعت اسلامی کے ابرار عباسی، خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،غلام یددانی عباسی،ترجمان ایم این اے حلقہ ستاون سکند ر ستی، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری سردار ارشد مجید،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمدعارف قریشی،صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات و نشر یات عاصی جنجوعہ،ممبران پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، حاجی عبد الرشید، ملک زاہد مظہر،راجہ ساجد جنجوعہ،راجہ شاہد اجمل، افضال شمسی، راجہ رومان سعید،کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی،مذہبی، صحافیوں، وکلاء اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی صاحبزادی کی شادی دولہا ارشد اللہ کے ساتھ سر انجام پائی۔