DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The chairmen of several union councils of Kallar Syedan held a meeting in their respective union councils, Not a single member of the municipality came to the municipal office.

کلرسیداں کی متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے جمعرات کے روز اپنی اپنی یونین کونسلز میں اجلاس منعقد کر لیئے بلدیہ کلرسیداں کوئی ایک رکن بھی بلدیہ دفتر نہیں آیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کی متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے جمعرات کے روز اپنی اپنی یونین کونسلز میں اجلاس منعقد کر لیئے بلدیہ کلرسیداں کوئی ایک رکن بھی بلدیہ دفتر نہیں آیا یوسی منیاندہ کا اجلاس کا اجلاس چوھدری صداقت علی،نلہ مسلماناں کا اجلاس زیر صدارت چوہدری شفقت محمود،یوسی دوبیرن کلاں کا اجلاس زیر صدارت راجہ ندیم احمد،یوسی بھلاکھر کا اجلاس زیرصدارت محمد صفدر کیانی،یوسی کنوہا کا اجلاس زیرصدارت راجہ پرویز اختر قادری،یوسی لوھدرہ کا اجلاس چیئرمین نوہد بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوئے جن میں تمام وائس چیئرمینوں کے علاوہ تمام کونسلروں نے بھی شرکت کی اجلاسوں میں منتخب اداروں کو معطل رکھنے پر بھی شدہد احتجاج کیا گیا اور کہاگیا کہ وزہراعظم عمران خان ہمیشہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنانے کے وعدے کرتے رہے مگر جب سے حکومت میں ائے ہیں تب سے پنجاب کے بلدیاتی معطل ہیں اور ان اداروں کے فنڈز بے دریغ استعمال کرکے عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے خلاف عدالت سے رجوع کررہے ہیں جبکہ بلدیہ کلرسیداں میں مکمل خاموشی رہی اور تیس سے زائد ارکان بلدیہ میں سے کوئی ایک رکن بھی اجلاس کی نیت سے بلدیہ دفتر نہیں آیا جبکہ انتظامی سطح پر انہیں روکنے کے لیئے سرے سے کوئی پروگرام ہی نہ تھا مگر کونسلروں نے خود ہی عدم دلچسپی کا اظہار کیاجس پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوسیز کے چیئرمین اجلاس کر سکتے ہیں تو بلدیہ کلرسیداں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے تھا۔

Kallar Syedan; The chairmen of several union councils of Kallar Syedan held a meeting in their respective union councils on Thursday. Not a single member of the municipality of Kallar Syedan came to the municipal office. UC Doberan Kalan meeting was chaired by Raja Nadeem Ahmed, UC Bhalakhar meeting was chaired by Muhammad Safdar Kayani, UC Kanoha meeting was chaired by Raja Pervez Akhtar Qadri, UC Lohdara meeting was held under the chairmanship of Chairman Naveed Bhatti. The councillors also protested against the suspension of elected bodies in the meetings and said that Prime Minister Imran Khan had always promised to empower the local bodies but since he came in the government, the local bodies of Punjab have been suspended and By using the funds of these institutions recklessly, they have violated the Public Representation Act, against which they are going to court.

مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں,گاؤں بناہل

کی صائمہ ناز نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی

Threats to kill me, Saima Naz of village Banahal pleads with Kallar Syedan police

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گاؤں بناہل کی صائمہ ناز نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ میرے شوہر نے گھر کے دو کمرے،اسٹور کچن باتھ میرے نام کرا دیئے تھے جس کی میں مالک ہوں گزشتہ شب دو بجے نصیر اور اس کے بیوی بچوں نے میرے گھر میں زبردستی داخل ہو کر مجھے مارا پیٹا نصیر نے پٹرول اٹھا رکھا تھا اور وہ کہہ رہا تھا میں تم کو گھر سمیت جلا دوں گا جس پر میں گھر سے بھاگ گئی اس نے میرے گھر پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے گاؤں بھی نہیں جا سکتی کلرسیداں پولیس مصروف تفتیس ہے۔

کیپٹن ڈاکٹر عبدالحلیم طارق کو میجر کے عہدے پر ترقی مل گئی

Captain Dr. Abdul Haleem Tariq was promoted to the rank of Major

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلرسیداں کے معروف معالج ڈاکٹر طارق ریاض شیخ کے فرزند کیپٹن ڈاکٹر عبدالحلیم طارق کو میجر کے عہدے پر ترقی مل گئی جس پر مقامی شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق ریاض کو دلی مبارکباد دی۔

ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں کے معروف سماجی رہنما چوہدری محبوب حسین برطانیہ میں انتقال کر گئے

Ch Mahboob Hussain of Dhok Chaudhrian, Nala Musalmana passed away in UK

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں کے معروف سماجی رہنما چوہدری محبوب حسین برطانیہ میں انتقال کر گئے یہ چوہدری نوید کے والد اور ظہیر عبا س کے تایا تھے۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کلرسیداں آمد انہوں نے کلر شہر کے قریب گاؤں جسوالہ جا کر سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی سے ملاقات کی اور ان کے خالو لالہ میر قابل اور تایا چوہدری محمد یوسف کی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button