DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Wapda complaints office left empty with staff no where to be seen

محکمہ واپڈا کہوٹہ کی کارستانیاں عروج پر شکایات کے لیے کی جانے والی فون کال اُٹھانا تو درکنار وہاں جا کر شکایات کرنے والوں کے لیے بھی عملہ کی عدم موجودگی نہ چوکیدار موجود نہ ہی کوئی اہلکار

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تنخواہیں لاکھوں کارکردگی صفر محکمہ واپڈا کہوٹہ کی کارستانیاں عروج پر شکایات کے لیے کی جانے والی فون کال اُٹھانا تو درکنار وہاں جا کر شکایات کرنے والوں کے لیے بھی عملہ کی عدم موجودگی نہ چوکیدار موجود نہ ہی کوئی اہلکار کروڑوں کا سامان اللہ کے آسرے پر چھوڑ کر عملہ غائب محکمہ واپڈا میں کرپشن کا بازار گرم رشوت دیے بغیر کیا مجال کے عوام کو ریلیف مل سکے بجلی خرابی سمیت دیگر شکایات کرنے کے لیے کبھی کسی وقت بھی فون کیا جائے تو اُٹھایا نہیں جاتا اُٹھانا تو درکنار اسکو اُٹھانے کے لیے وہاں کوئی اہلکار ہی موجود نہیں گزشتہ سب عوام علاقہ بجلی خرابی کی شکایات کرنے گئے تو اتنی بڑی بلڈنگ لیکن نہ تو کوئی اہلکار نہ ہی چوکیدار موجود گیٹ دروازے کھلے سامان بے یارومددگار پڑا ہوا لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے خواب کرگوش میں مدہوش ہیں رشوت لیے بغیر کیا مجال کے کوئی کام کریں نہ تو کوئی پرسان حال شکایات کے باوجود آج تک اس ادارے کو ٹھیک کرنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گے میٹر لگوانا ہو، کھنبے لگوانے ہوں تو رشوت دیناضروری عوام علاقہ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فل فور کرپٹ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta; Local authorities are asked to take notice of Wapda complaints office left empty with staff no where to be seen, even the security guard has disappeared leaving office furniture and paperwork on display.

عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے ساتھ گفتگو

Abdul Majeed Mughal candidate for Punjab Assembly constituency PP-7 talks to media

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف پر حملے کی کوشش بزدالانہ عمل ہے ہم اس کی پروز مذمت کرتے ہیں اس معاملے کی صاف شفاف انکوائری کر کے زمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفی مغل، جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز، سنیئر نائب صدر جمیل بنگیال،صدر دوبئی یونٹ راجہ ظہیر احمد سملالوی،چیئرمین دوہبی یونٹ شوکت بٹ،نائب صدر دوبئی یونٹ راجہ عابد، انفارمیشن سیکرٹری دوبئی یونٹ آویس قریشی،صدر العین یونٹ راؤ اکبر علی ساقی،نائب صدر ام القوین یونٹ سرفراز مغل، جنرل سیکرٹری ام القوین یونٹ خرم رشید، صدر عجمان یونٹ رانا نعیم،جنرل سیکرٹری عجمان یونٹ راجہ جہانزیب اختر،صدر راس الخمیہ یونٹ راجہ ثاقب،پریس سیکرٹری عبید تنولی اور دیگر ن لیگی کارکنان موجود تھے اجلاس میں موجود تمام ن لیگی شخصیات نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاء آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits various union councils

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،مختلف مقاما ت پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،چہلم کی دعا اور شادی کی تقریب میں شر کت کی۔ گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے اینڈ چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویزقادری کے داماد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی انہوں نے یونین کونسل لہڑی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تنویر بھٹی آف سہر سے ملاقات کی،یونین کونسل بیور کے گاؤں آنور کے رہائشی ملک نذاکت کے کزنز ملک جبار (مرحوم) اور ملک الطاف (مرحوم) کی دعائے چہلم میں حاضری دی، یونین کونسل نارہ کے گاؤں بگھون میں صوبیدار آصف جنجوعہ کے بیٹے کی شادی میں شر کت کی اس موقع پر راجہ ربنواز، شیخ منیر احمد، راجہ طاہر کیانی آف بیور،معروف سیاسی وسماجی شخصیت تنویر بھٹی آف سہر،ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون، نوجوان کاروباری وسیاسی شخصیت عدیل افضل اور نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button