DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Establishment of Covid-19 Vaccination Center in Bewal. The center will be located at Boys Model Higher Secondary School

بیول میں کو ویڈ۔19ویکسینیشن سینٹر کا قیام. بوائیزماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں یہ سینٹر بنایا جاۓ گا

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول میں کو ویڈ۔19ویکسینیشن سینٹر کا قیام. بوائیزماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں یہ سینٹر بنایا جاۓ گا جو کہ اگلے ایک دو دن کے اندر اپنا کام شروع کر دے گا اور باقاعدہ ویکسین لگانے کے کام کا آغاز ہو گا۔اس سلسلے میں سی۔ای۔او راولپنڈی ایچوکیشن و صحت کی ٹیم 19 مئی بدھ کو بیول سکول کا دورہ کرے گی اور ضروری انتظامات کا جائزہ لے گی۔تحصیل گوجر خان میں قائم ویکسینشن سینٹر میں عوام کا بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے محکمہ صحت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔شرقی گو جر خان میں اس ویکسین سینٹر سے علاقے کی بہت بڑی آبادی استفادہ حاصل کر سکے گی۔یو سی بیول،یو سی اسلام پورہ جبر،یو سی تھاتھی،یو سی سوئیں چیمیاں،یو سی چنگا میرا،یو سی بھڈانہ،یو سی قاضیاں،موضع ٹکال،اور دیگر ان یونین کونسلز سے منسلکہ علاقے کی عوام جو کہ گوجر خان میں نہیں پہنچ سکتے تھے اب بیول میں اس ویکسین سینٹر سے کوویڈ 19کی ویکسین لگوا سکیں گے۔

Gujar Khan; Establishment of Covid-19 Vaccination Center in Bewal. The center will be set up at Boys Model Higher Secondary School Bewal which will start its work within next one or two days and regular vaccination will be started. In this regard, CEO Rawalpindi Educational and Health Team Bewal will visit the school on Wednesday, May 19 and review the necessary arrangements. The Health Department has taken this decision due to the huge rush of people at the vaccination center in Gujar Khan Tehsil. The center will be able to benefit a large population of the area. The people of the area attached to these union councils who could not reach Gujar Khan will now be able to get vaccinated against Covid 19 from this vaccine center in Bewal.

Show More

Related Articles

Back to top button