DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi took notice of the birth of a child in a rescue ambulance and directed AC Ramsha Javed Awan to submit a report within 48 hours.

صداقت علی عباسی نے کلرسیداں میں رہسکیو ایمبولینس میں بچے کی ولادت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کو اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کلرسیداں میں رہسکیو ایمبولینس میں بچے کی ولادت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کو اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے شعبہ زچہ بچہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ذمہ دار کرداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر فائزہ کنول،اے سی رمیشا جاوید اعوان،ایم ایس علی سجاد قریشی،وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،نمبردار انصر محمود،قمر ایاز،آصف کیانی،سجاد حسین شاہ،محسن نوید سیٹھی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ سینکڑوں بچوں کی ہسپتال میں نارمل پیدائش ہوتی ہے محدود تعداد میں بچے آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں تاہم ایمبولینس میں بچے کی پیدائش کے واقعہ کی انکوائری اے سی کلرسیداں کو اڑتالیس گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے جسکے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ مری کے نتیجے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلرسیداں کو پوسٹ گریجویٹ کالج میں ترقی دے دی گئی ہے یہاں اب پندرہ کروڑ کی لاگت سے نئی عمارت کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کا اسٹڈی سرکل بھی قائم کیا جائے گا میں خود گورنمنٹ بوائز کالج کلرسیداں میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم رھا ہوں میری بڑی خواہش تھی کہ اس ادارے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے مگر یہ طلبہ کی کم تعداد کے باعث اپ گریڈ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں اکتیس کروڑ کے منصوبے تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں پانچ کروڑ کے مزید منصوبے دیں گے کلرسیداں شہر میں پانچ کروڑ سے زائد سے نالہ کانسی پل کی مرمت کا کام بھی اختتام کے قریب ہے چار کروڑ سے پھلینہ ڈیم روڈ مکمل ہو چکی ہے کلرسیداں میں سوئی گیس کے مسئلے کے مستقل حل کے لیئے نو کروڑ کی لاگت سے ایس ایم ایس لگایا جائے گاجس کے لیئے مطلوبہ آراضی کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کو بھی کوہسار یونیورسٹی مری میں مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کی طرح بیس فیصد کوٹہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کلر دھانگلی روڈ کے بارے میں کیئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ریسرفیسنگ میں ناقص میٹیریل کے استعمال کے باعث کام کو رکوایا گیا تھا ٹھیکیدار کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی اس کی انکوائری رپورٹ بھی سات ایام میں منظر عام پر لے آئیں گے۔انہوں نے گزشتہ حکومت میں چوآ خالصہ کنوھا ستھوانی دھمالی سوئی گیس فراہمی کے منصوبے پر رکے کام کے سوال کے جواب میں راجہ محمد ثقلین کو ہدایت کی کہ وہ ایک کمیٹی کی صورت میں اس مسئلے کو انہیں پیش کریں،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدد حاجی اخلاق حسین نے شکایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے عملے کا رویہ توہین آمیز ہوتا ہے لوگوں نے اپنی مدد کے تحت ہسپتال میں مسجد تعمیر کرائی اب اس کی توسیع کرنا چاہتے ہیں تو ایم ایس رکاوٹیں دال رہے ہیں،انہوں نے جاری منصوبوں پر انہیں دلی مبارکباد بھی دی۔ راجہ جاوید کیانی نے کہا کہ ان کے اسسٹنٹ کے والد کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر صبح پانچ بجے ٹی ایچ کیو کلر سیداں کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں کوئی میڈیکل آفیسر موجود نہ تھا اور بیڈ پر سوئے ایک اہلکار کو اٹھایا گیا جس نے انجکشن لگایا وہ کوئی کوالیفائڈ ڈاکٹر نہیں ہسپتال کا خاکروب تھا،ہسپتال کی ایمرجنسی کو ایک خاکروب کے حوالے کرنا بڑی ذیادتی ہے۔۔نوجوان وسیم اکرم نے شکایت کہ آج مافیا کا راج ہے اس پر توجہ دی جائے اور ریسکیو کلرسیداں کے مسائل بھی سنیں جائیں۔

Kallar Syedan; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) North Punjab President National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi has taken notice of the birth of a baby in a rescue ambulance in Kallar Syedan and directed Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan to submit a report within 48 hours. Talking to media after visiting the maternity ward of Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan on Wednesday, he said that action would be taken against the responsible persons after the inquiry report. Faiza Kanwal, AC Ramsha Javed Awan, MS Ali Sajjad Qureshi, Vice Chairman Wasa Haroon Kamal Hashmi, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Numbered Ansar Mahmood, Qamar Ayaz, Asif Kayani, Sajjad Hussain Shah, Mohsin Naveed Sethi and other leaders were also present.

رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے دورہ کلر سیداں میں اعلانات کا زبردست خیرمقدم

Member of National Assembly Sadaqat Ali Abbasi’s visit to Kallar Syedan and development announcement welcomed

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی یوتھ لیگ کلر سیداں کے صدر عاقب علی،عثمان مانی،راجہ ارسلان وینس ایڈووکیٹ،وقار بٹ،راجہ ہارون جنجوعہ نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے دورہ کلر سیداں میں اعلانات کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا آج صداقت عباسی کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں اور کارکنان کے سر فخر سے بلند کیئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کلرسیداں میں گلرکز ڈگری کالج کی پوسٹ گریجویٹ میں ترقی کوہسار یونیورسٹی کے کلر میں سٹڈی سرکل اور عمارت کے لیئے پندرہ کروڑ کی منظوری کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی جماعت اور قیادت پر کل کی طرح اج بھی فخر ہے ہم کلرسیداں کو ترقی دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں ہم نے انتخابی وعدے پورے کیئے ہم نے دعوے نہیں عملی کام کرکے دکھائے ہیں۔ جس کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مختصر وقت میں کلرسیداں کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

صداقت علی عباسی نے پارٹی کے مقامی رہنماوں کے ہمراہ چوا روڈ کلرسیداں کے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا

Sadaqat Ali Abbasi accompanied by local party leaders visited Ramzan Sasta Bazaar on Choa Road Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے پارٹی کے مقامی رہنماوں کے ہمراہ چوا روڈ کلرسیداں کے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا وہ مختلف اسٹالوں پر گئے انہوں نے اشیا کی ورائٹی چیک کی اور نرخ بھی معلوم کیئے انہوں نے سبزی فروٹ میٹ کے علاوہ کریانہ مصالحہ جات یوٹیلٹی سٹور چینی اور اٹے کے اسٹال پربھی گئے انہوں نے وھاں خریداری کے لیئے موجود لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے بازار کے انعقاد اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی اس موقع پر اے سی رمیشا جاوید اعوان اور چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button