Rawat; Saddar Division Police operation, arresting 02 accused for sheltering and assisting notorious criminals in Kallar Syedan and Gujar Khan
صدر ڈویژن پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے 02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدر ڈویژن پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے 02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد حسین کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران مہربان حسین نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارمہربان حسین کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنین کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران عقیل لیاقت نے اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار عقیل لیاقت کو گرفتا ر کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Rawat; According to the details, SHO Gujar Khan along with his team arrested the wanted accused in the murder and attempted murder case. During the raid, Mehraban Hussain helped the notorious criminal to seek refuge and escape. During the raid, Gujar Khan police arrested Mehrabban Hussain, the facilitator of the notorious criminal, SHO Kallar Syedan. During the raid, Aqeel Liaqat sheltered the wanted criminal and helped him to escape. During the raid, Kallar Syedan police conducted an operation to arrest the wanted criminal Hasnain, wanted in the attempted murder case. Facilitator of the notorious criminal Aqeel Liaqat was arrested, separate cases were registered against the accused.
تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، رابری، موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شانہ گینگ کے 03 ملزمان گرفتار
Sadiqabad police arrest 03 accused of Shana gang involved in robbery, motorcycle theft and snatching
راولپنڈی:تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، رابری، موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شانہ گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،چوری شدہ15موٹر سائیکلز،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری، موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شانہ گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذیشان عباسی اور ساتھی ملزمان میں محمد حارث و عبداللہ نسیم شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری شدہ 15 موٹر سائیکلز، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس پی راول کا کہنا تھاکہ کار و موٹرسائیکل چوروں اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول،ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔
راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،دوہرے اندھے قتل و اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان سمیت06اشتہاری گرفتار
Rawalpindi Police cracks down on notorious criminals, arrested in double murder and kidnapping case
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،دوہرے اندھے قتل و اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان سمیت06اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوہرے اندھے قتل اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان خورشید خان اور بخشاد خان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھے،اشتہاری مجرمان نے دانش مقصود اور مقصود احمد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، اغواء کا مقدمہ الیاس احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ستمبر2020میں درج کیا گیاتھا،ایس ایچ او ٹیکسلا نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے دوہرے اندھے قتل کو ٹریس کیا، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب03مجرمان ربنواز زمان، گل نواز اورمحمد بشارت کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان سال2020سے تھانہ جاتلی پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او ریس کور س نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وقار حسین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،17ملزمان گرفتار
Rawalpindi police cracks down on illegal arms holders, arrests 17 accused
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،17ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اکاروائی کرتے ہوئے ملز م جبران کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان جان محمد اور جاوید خان سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکر لیے، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان ساجد، منیر، محمد ظفر اور جنید کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے04 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عثمان اور فاروق کو گرفتا رکرکے ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے، ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان احسن پرویز اور محمد عارف کو گرفتارکیا، ملزمان کے قبضہ سے 02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان عامر علی، طارق علی اور احمد نواز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے01رائفل08ایم ایم اور 02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نجیب اللہ کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01رائفلMP-05نما30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئی،ایس ایچ ا وچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدعارف کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01ریوالور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم جنید اقبال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01رائفل12بور برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی
Rawalpindi police take action against criminal elements
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے910 گرام چرس، 15لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے ہارون امجد سے200گرام چرس، گل زمان خان سے400گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے ضیاء الرحمن سے110گرام چرس، ارباز خان سے05لیٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے دلاور سے200گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے ذیشان ارشاد سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملز م سعید اختر کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے01کلو420گرام چرس برآمدہوئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔