DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Strict action taken against the shop owners who opened after 6 pm.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا ہمراہ اپنے عملے اور پولیس کے شام گے کہوٹہ شہر کا دورہ 6بجے کے بعد کھلی ہونے والی دوکانوں کے مالکان کے خلاف سخت ایکشن متعدد دوکاندار شٹر نیچے کر کے غائب ہو گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا ہمراہ اپنے عملے اور پولیس کے شام گے کہوٹہ شہر کا دورہ 6بجے کے بعد کھلی ہونے والی دوکانوں کے مالکان کے خلاف سخت ایکشن متعدد دوکاندار شٹر نیچے کر کے غائب ہو گئے حکومتی احکامات پر سب کو عمل درآمد کر نا ہوگا جو اس پر عمل نہیں کرئے گااس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر جنجوعہ سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی دوکانیں شام 6 بجے بند ہونگی انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی ایس او پیز کو بھرپور فالو کیا جائیگا دوکانیں 6 بجے شام بند کر دی جائیں گی انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ایس او پیز کو فالو کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع راجہ توقیر شبیر اور راجہ عبدالقدیر بھی ہمراہ موجود تھے۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan along with his staff and police raided Kahuta city in the evening. Strict action was taken against shop owners who opened after 6 pm. Talking to President Press Club Kahuta Imran Zamir Janjua, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan said that shops in Kahuta Tehsil will be closed at 6 pm like all over Punjab. He said that SOPs would be fully followed in Kahuta Tehsil like all over Punjab. He appealed to the people to take precautionary measures to avoid corona. Raja Tauqeer Shabbir and Raja Abdul Qadir were also present on the occasion.

ڈی آئی جی ڈائریکڑ اینٹی نار کو ٹیکس فورس تعینات ہونے پر مبارک باد

Congratulations to DIG Director on the appointment Anti narcotic force

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وائس چیئرمین عبد الحمید مغل کی راجہ طارق کیانی سے ملاقات۔ ڈی آئی جی ڈائریکڑ اینٹی نار کو ٹیکس فورس تعینات ہونے پر مبارک باد۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دکھالی عبد الحمید مغل نے اپنے درینہ دوست ڈی آئی جی ڈائریکڑ اینٹی نار کو ٹیکس فورس راجہ طارق کیانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو ڈی آئی جی ڈائریکڑ اینٹی نار کو ٹیکس فورس تعینات ہونے پر مبارک بادپیش کی ڈی آئی جی ڈائریکڑ اینٹی نار کو ٹیکس فورس راجہ طارق کیانی نے سابق وائس چیئرمین عبد الحمید مغل کا اور ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر افراد کا شکر یہ اد ا کیا۔

ملک کی عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں,راجہ رومان سعید

The eyes of the people of the country are on the leadership of PML-N, Raja Roman Saeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رومان سعید نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار کے مزے لینے کے لیے عوام کو صرف لالے لپے لگائے حکومت نے عوام سے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی وفا نہیں ہوا بلکہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی دوزخ بنا دی ہے آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آٹا،گوشت،گھی،دالیں اور انڈوں سمیت روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر نئے پاکستان میں معاشی پالیسیوں کا نام سیاسی تبدیلی ہے تو عوام کو ایسی تبدیلی اور نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم کا پاکستان چاہئے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا محمد نصیر ستی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شر کت۔

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan attends the wallima reception of Muhammad Naseer Satti’s son.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا محمد نصیر ستی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شر کت۔گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل کے رہائشی محمد نصیر ستی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شر کت کی اس موقع پرراشد مبارک عباسی، ذوالفقار علی ستی، محمد زبیر ستی، عدیل افضل،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے گذشتہ روز ایکسیڈنٹ میں فوت ہونے والے نوجوان طلحہ کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button