DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police inspector who shot dead ex councillor Waheed Anjum in Kanoha still not arrested as 15 months pass

پولیس گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سہوٹ کلیال کے سابق کونسلر وحید انجم کے مرکزی ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر تقدیس اختر کو پندرہ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پولیس گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سہوٹ کلیال کے سابق کونسلر وحید انجم کے مرکزی ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر تقدیس اختر کو پندرہ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے ورثاء میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ورثاء نے گزشتہ روز کلر سیداں میڈیا کو بتایا کہ 28 نومبر 2019 کی رات بنک چوک کنوہا میں سنیپ چیکنگ کے دوران اے ایس آئی تقدیس اختر نے سابق کونسلر چوہدری وحید انجم کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا اور پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے پہلی ایف آئی آر میں مقتول کو ملزم قرار دے دیا جس پر اہل علاقہ پولیس کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی جس پر پولیس کو ایک اور ایف آئی آر درج کرنا پڑی جس میں اے ایس آئی تقدیس اختر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ملزمان قرار دیا گیا پولیس نے مرکزی ملزم تقدیس اختر کے دیگر ساتھیوں اے ایس آئی عمران خالد،کانسٹیبلان حبیب اختر،اظہر محمود اور عاطف شہزاد کو گرفتار کر لیا مگر 15 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مرکزی ملزم کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ورثاء نے بتایا کہ مرکزی ملزم پولیس کی تحویل میں ہے اور خدشہ ہے کہ کہیں پولیس عدالتی معاملات سے بچنے کیلئے اسے اشتہاری قرار دے کر قتل ہی نہ کر دے۔ورثاء نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور مرکزی ملزم اے ایس آئی تقدیس اختر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Assistant Sub-Inspector Taqadis Akhtar, the main accused of Waheed Anjum, a former councilor of Sohot Kalial, who was martyred as a result of police brutality and has not been arrested even after a lapse of 15 months due to which the family of Waheed Anjum are deeply concerned. ASI Taqadis Akhtar had shot dead former councilor Chaudhry Waheed Anjum during a snap check at Bank Chowk Kanoha on the night of November 28, 2019, police said. In the first FIR, the victim was found guilty and the locals took to the streets against the police and burnt the tyres and blocked the road. The police had to register another FIR in which ASI Taqadis Akhtar was arrested with four accomplices including ASI Imran Khalid, Constables Habib Akhtar, Azhar Mahmood and Atif Shehzad, but the main accused has not been arrested after a lapse of 15 months. The family members said that the main accused may be in the custody of the police It is feared that the police might kill him by declaring him a fugitive to avoid court cases. The heirs have demanded immediate notice from CPO Rawalpindi and immediate arrest of the main accused ASI Taqadis Akhtar.

موبائل فونز چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گرو ہ گرفتار

Two-member gang involved in mobile phone theft arrested

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی کی زیرنگرانی پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود موبائل فونز چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گرو ہ کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضے سے قیمتی موبائل فونز،نقدی اور سیگریٹس برآمد کر لئے۔ملزمان محمد عثمان اور محمد رضوان جن کا تعلق محمدزئی کوہاٹ کے علاقہ سے ہے چوکپنڈوری میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور موبائل فونز چوری کر کے انہیں کے پی کے کے علاقے میں جا کر اونے پونے داموں فروخت کردیا کرتے تھے۔ موبائل فونز کی ایک شاپ سے چوری کئے گئے موبائل فون میں جب کچھ دن بعد ملزم نے اپنی سم ڈالی تو پولیس نے موبائل ٹاور سے اس کی لوکیشن ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دریں اثناء پولیس نے ٹیوٹا ہائی ایس چوری کرنے کے ایک مقدمے میں مجرم اشتہاری نعیم اکرم کو دوران گشت گرفتار کر لیا جبکہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرملزم عاقب منظور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور روند برآمد کر لیئے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ایک پولیس انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کی دھشتگردوں کے ہاتھوں شہادت انتہائی بزدلانہ اور قابل مزمت فعل ہے,محمد زبیر کیانی

Rawalpindi The martyrdom of a police inspector and a constable at the hands of terrorists in Islamabad is a very cowardly and reprehensible act, Muhammad Zubair Kayani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ ایک ہی روز راولپنڈی اسلام آباد میں ایک پولیس انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کی دھشتگردوں کے ہاتھوں شہادت انتہائی بزدلانہ اور قابل مزمت فعل ہے مگر اس سے یہ بات بھی کھل کرعیاں ہو جاتی ہے کہ حکومت امن و امان کے قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے نااہل ایکیٹڈ حکمران نے تمام اداروں کو بے حد کمزور کر دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اگر پولیس کے لوگ دھشتگردوں سے محفوظ نہیں توپھر عوام کی جان ومال کی حفاظت کیونکر کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ خراب صورتحال کی تمامتر زمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو اداروں کو بہتر کرنے اور قانون کی بالادستی کی بجائے میں مخالفین کو نہیں چھوڑوں کا رٹ لگائے پھرتے ہیں ان کی گیدڑ بھبکیوں کو اپوزیشن سنجیدہ ہی نہیں لیتی۔

ر ا جہ صغیر ا حمد کی لاہور میں ا و پن ہا ر ٹ سر جر ی کے کا میا ب آ پریشن کے بعد ان کی مکمل صحت یا بی کے لیے د عا ئیہ تقر یب کا ا ہتما م

After the successful operation of Raja Saghir Ahmed in Lahore a prayer ceremony was held for his complete recovery

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پا ر لیما نی سیکر ٹری ر ا جہ صغیر ا حمد کی لاہور میں ا و پن ہا ر ٹ سر جر ی کے کا میا ب آ پریشن کے بعد ان کی مکمل صحت یا بی کے لیے د عا ئیہ تقر یب کا ا ہتما م پا کستا ن تحر یک ا نصا ف تحصیل کلر سیداں کے صد ر آ صف محمو د کیا نی نے کیا۔جس میں سا بق ٹاؤن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف،صا جز ا د ہ عمر ا ن ا ختر،ر ا جہ صفد ر کیا نی،عا بد حسین ز ا ہد ی،ر ا جہ محمد ثقلین،عاقب علی،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ، سکندر ستی، وقار بٹ، راجہ عادل،راجہ ہارون جنجوعہ،ر ا جہ نوید قیصر،ر ا جہ ا ظہر اقبال،سید جنیدعباس شا ہ،ر ا جہ مجید ا حمد،ر ا جہ محمد ا سر ا ر ا یڈ و و کیٹ،سید سجا د حسین شا ہ،شہز ا د بٹ،میڈ یم نبیلہ ا نعا م سمیت کا ر کنو ں عہد ے د ا ر و ں نے شر کت کی۔

سہوٹ بگیال کی جامعہ مسجد اصحاب صفہ میں معراج النبی ﷺکانفرنس

Miraj Ul Nabi conference held at Masjid in Sahot Baghyal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی کسی سے ذاتی نہیں ہم خدا کی زمین پر خدا کے نظام کا نفاذ چاہتے ہیں وزیراعظم کو سینٹ میں اپنے امیدوار کی شکست برداشت نہیں ہوئی ہمیں بھی اپنے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ﷺ کی توہین قبول نہیں ہم نبی کی حرمت پر جانیں دینے کو تیار ہیں ہم خادم حسین رضوی کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ بگیال کی جامعہ مسجد اصحاب صفہ میں معراج النبی ﷺکانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا کوئی بھی کارکن بک سکتا ہے نہ ہی یہ جھکے گا جس نے آزمانا ہے وہ اپنا شوق پورا کرلے عالمی قوتیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں یہ نہیں چاہتیں کہ تحریک لبیک پاکستان میں کوئی سیاسی کردار ادا کرے مگر ملک کی عوام ان کی خواہش کی اسیر نہیں ہیں کروڑوں لوگوں نے قیام پاکستان کے مقاصد کے لیے تحریک لبیک کو چن لیا ہے مخالفین وسائل کے باوجود ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ان کی شکست لکھی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سامراجی سیاست کو مسترد کرکے اپنی پیغمبر علیہ السلام کی سیاست کا نفاذ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اہل کلیسا نے اپنی اجارہ داری کو دوام بخشنے کے لیئے لوگوں کے اذھان میں یہ بات ڈالی کہ مذہب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ہمیں اسلامی ملک میں بھی ایک مخصوص مغرب زدہ طبقے کی غلامی میں رکھا جاتا ہے جن کا اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں عافیہ صدیقی برسوں سے اغیار کی قید میں ہے ماضی کے حکمرانوں کی طرح ریاست مدینہ کے دعویدار بھی اسے امریکی جیل سے رہائی نہ دلوا سکے انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار ک شکست کے بیعزتی کس وزیراعظم ایک دن بھی برداشت نہ کرسکے اور ازخود اعتماد کا ووٹ لیا مگر پیغمبر اسلام علیہ اسلام کی توہین پر تین ماہ بعد بھی کوئی ردعمل نہ دے سکے یہ ان کے تضاد کا عملی ثبوت ہے جس منتخب ایوان میں قوم کے مسائل حل ہونا تھے وہ منڈی میں بدل چکا ہے وہاں مسائل نہیں اب کروڑوں کے سودے ہوتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ ان بہروپیئے سیاستدانوں کے جھانسہ میں نہ آئیں آج ہی تحریک لبیک کا حصہ بن کر ہماری جدوجہد کے ذریعے دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم حرمت رسول کے جانثار پہرے دار ہیں اور اس مقصد کے لیئے جانیں دینا ہم اپنی اخروی نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں اس موقع پر تحریک کے ضلعی امیر محمد رمضان چشتی،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،راجہ ازرم حمید سیالوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Show More

Related Articles

Back to top button