DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inayatullah Satti, Chairman Zakat Committee, , handed over a check of 5 Lakh Rps to MC Kahuta and social welfare officer

چیئر مین زکوۃکمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی نے راوں سال میں غریب اور نادار افراد کو ادوایات دینے کے لیے پانچ لاکھ 22ہزار کے چیک ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور سوشل ویلفئیر آفیسر راجہ ذکا اللہ کو دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین زکوۃکمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی نے راوں سال میں غریب اور نادار افراد کو ادوایات دینے کے لیے پانچ لاکھ 22ہزار کے چیک ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور سوشل ویلفئیر آفیسر راجہ ذکا اللہ کو دیا اس موقع پرصدر پریس کلب کہوٹہ ممتاز صحافی راجہ عمران ضمیرجنجوعہ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین، سیکرٹری انفارمیشن تضرف حسین ستی، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،راجہ عبدالقدیر و دیگر بھی موجود تھے چیئر مین تحصیل کہوٹہ زکواۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی نے اس موقع پر کہا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ ذکا اللہ اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ کی خصوصی کاوشوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کو اپ گریڈ کرنے اور اس میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔صدر پریس کلب کہوٹہ ممتاز صحافی راجہ عمران ضمیرجنجوعہ نے کہا کہ ٹراما سنٹر کے قیام سے عوام کو ریلف ملے گا اورہر سال زکواۃ فنڈز سے تقریبا 10لاکھ کی ادوویات غریب اور نادار افراد کو ملنا خوش آئند ہے راجہ الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صحت اور تعلیم کے حوالے سے خصوصی توجہ دے رہی ہے بعدازاں ایم ایس کہوٹہ کے ہمراہ تمام افراد نے کروٹ ڈیم پراجیکٹ والوں کی طرف سے تقریبا 2کروڑ کے قریب سے نئے جدید تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اس جدید ٹراما سنٹر کا بہت جلد افتتاح بھی کیا جائیگا ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے 6لاکھ کی لاگت سے ہسپتال کی سڑک بنائی گئی ہے جبکہ اس میں پارک اور پودے بھی لگائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ جدید لیبارٹری کی بھی ضرورت ہے ٹراما سنٹر میں بیس سے زاہد بیڈ ہونگے جبکہ بچوں کے لیے بھی الگ وارڈز ہو گی تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ اے سی کہوٹہ رابعیہ سیال کی کاوشوں سے مزید ایک کروڑ کی لاگت سے جدید بلڈنگ تیار ہوگی۔

Kahuta; Chairman Zakat Committee Kahuta Tehsil Inayatullah Satti handed over a check of Rs. 522,000 to Dr. Samina Bhatti and Social Welfare Officer Raja Zakaullah for giving medicines to the poor and needy people this year. Imran Zamir Janjua, General Secretary PTI Kahuta Tehsil Raja Altaf Hussain, Secretary Information Tazraf Hussain Satti, Senior Journalist Asghar Hussain Kayani, Raja Abdul Qadir and others were also present. Chairman Tehsil Kahuta Zakat Committee Inayatullah Satti said on the occasion that Social Welfare The people are getting relief from the special efforts of Officer Raja Zakaullah and MS Dr Samina. The efforts of MS Kahuta Dr Samina Khan Bhatti to upgrade Tehsil Headquarters Hospital Kahuta and provide all basic facilities in it are commendable. President Press Club Kahuta Distinguished Journalist Raja Imran Zamir Janjua said that the establishment of Trauma Center will provide relief to the people and it is welcome for the poor and needy people to get about 1 million medicines from Zakat funds every year. Raja Altaf Hussain said that PTI Government of Health and Education Later, all the people along with MS Kahuta visited the newly constructed Trauma Center at a cost of Rs. 20 million. The modern Trauma Center will also be inaugurated soon. S. Kahuta Dr. Samina Khan Bhatti said that the road of the hospital has been constructed at a cost of Rs. 600,000 with the help of philanthropists while parks and plants will also be planted in it. He said that a modern laboratory is also needed in the Trauma Center. There will be beds while there will also be separate wards for children. All arrangements are complete while a modern building will be constructed at a cost of Rs 10 million with the efforts of AC Kahuta Rabia Sial.

پی ٹی آئی ورکروں کی طرف سے شاہد خاقان عباسی،مصدق ملک، احسن اقبال،جاوید عباسی اورمریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں

PTI Workers behaviour towards Shahid Khaqan Abbassi condemned

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چوہدری صداقت حسین سابق چیئرمین یوسی منیاندہ،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمداور ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ورکروں کی طرف سے شاہد خاقان عباسی،مصدق ملک، احسن اقبال،جاوید عباسی اورمریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں ایسے ہی کارکنوں کی وجہ سے پارٹیاں بدنام ہوتی ہیں 26مارچ کو عوام کا سمندر اسلام آباد جائیگا جہاں سلیکٹیڈ کو بھاگا کر دم لیں گے ملک کی عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکی ہے مسلم لیگ ن کا دور سنہری دور تھا چینی55روپے کلو تھی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کم تھیں موجودہ حکمرانوں نے آڑھائی سالوں میں جتنا قرض لیا گزشتہ تیس سالوں میں اسکی مثال نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں چینی چور آٹا چور بیٹھے ہیں آئے روز بجلی گیس ڈیزل پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا میاں نواز شریف موٹر وے بنائی انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے مریم اورنگزیب اور دیگر قاہدین کے ساتھ جو بدتمیزی کی اسکی شدید مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکنا ن،ورکنان اپنے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم تمام مسلم لیگی اپنے قائد کی بیٹی محترمہ مریم نواز اور دیگر قاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پانی کی شدید قلت 80فیصد شہریوں کو یہ سہولت میسر ہی نہیں

Due to severe water shortage in and around Kahuta city, 80% of the citizens do not have access to this facility

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پانی کی شدید قلت 80فیصد شہریوں کو یہ سہولت میسر ہی نہیں جو بیس فیصد لوگوں کو گندے نالے کا پانی ملتا تھا وہ بھی کئی دنوں سے بند ہے حکام سے کہیں تو موٹر خرابی کا بہانا کر دیتے ہیں آئے روز موٹریں خراب شو کر کے جعلی بل بنا کر لاکھوں کی کرپشن کی جاتی ہے جبکہ کروڑوں روپے کے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شہر کی خواتین میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بور خشک ہو گے ہیں چئیر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ جب تحصیل ناظم تھے تب 22کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کا منصوبہ شروع کیا بعد میں انکی حکومت ختم ہو گئی اور فنڈز خر د برد کر دیے جبکہ اب ٹنکیاں دوھپری آڑہ محلہ اور دیگر جگہوں پر تعمیر ہیں کئی سالوں سے خشک پڑی ہیں گریڈ ابلوہا نواز کالونی فاروق کالونی اور دیگر علاقوں میں نئی پائپ بچھا کر ان لاکھوں افراد کو پانی مہیا کیا جائے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

حاجی ملک منیر اعوان، ماسٹر فاروق اعوان اور حاجی غلام ربانی کی والدہ محترمہ عفان منیر اعوان، ملک عمر اعوان کی دادی محترمہ گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئیں

Mother of Haji Malik Munir Awan sadly passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، ماسٹر فاروق اعوان اور حاجی غلام ربانی کی والدہ محترمہ عفان منیر اعوان، ملک عمر اعوان کی دادی محترمہ گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ گرلز کالج کے سامنے گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء برادری، صحافی برادری اور وکلاء برادری مذہبی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ سجادہ نشین دربار عالیہ منید شریف سائیں زاہد نے پڑھائی اس موقع پر تمام حاضرین نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button