DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI Party workers in Kallar Syedan celebrate on drum beat on PM Imran Khan’s vote of confidence in Assembly

وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر کلرسیداں میں پارٹی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر جشن

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر کلرسیداں میں پارٹی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا کارکن مین چوک پر جمع ہوئے جہاں سے وہ ریلی کی شکل میں چوآ روڈ گئے ان کی قیادت پی ٹی آئی کلر سٹی کے صدر محسن نوید سیٹھی کر رہے تھے دیگر مقامی رہنماؤں میں راجہ ارسلان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan; After receiving a vote of confidence from Prime Minister Imran Khan’s assembly, party workers in Kallar Syedan celebrated to the beat of drums. Workers gathered at Main Chowk from where they marched to Choa Road in the form of a rally. The party was led by Naveed Sethi. Other local leaders included Raja Arsalan Advocate and others participated.

مسلم لیگ ن یوسی منیاندہ کے صدر حاجی غلام فرید انتقال کر گئے

Haji Ghulam Farid, President PML-N UC Maniyanda passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوسی منیاندہ کے صدر حاجی غلام فرید انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،توفیق تاج کیانی،محمد زبیر کیانی،سید راحت علی شاہ، تنویر ناز بھٹی،محمد ظریف راجا،شیخ حسن فیاض، نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری محمد یونس منہاس،محمد نصیر کیانی،حاجی محمد اذاد، شعیب بھٹی، راجہ گلستان خان،راجہ گلستان فرشی، چوہدری بابر ضمیر،چوہدری پنوں خان، راجہ شفیق الحق،ٹھیکیدار پرویز اختر،ماسٹر رمضان عباس،چوہدری محمد وارث اور دیگر نے کشمیر تعداد میں شرکت کی۔

سید یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہور اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے,اظہر محمود بھٹی

Syed Yousuf Raza Gilani’s victory is the victory of democracy and democratic forces, Azhar Mahmood Bhatti

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہور اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے جس سے سلیکٹڈاور سلیکٹرز کی آنکھیں کھل جانی چاہیے خالی جمع تفریق اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ جب سے یہ نااہل اور سلیکٹڈ ٹولہ مسلط کیا گیا ہے ملک میں کوئی کام سیدھا نہیں ہو رہا معاشی سیاسی اقتصادی اور معاشرتی طور پر ملک دن بدن پستیوں کی طرف جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی عوامی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیر و ترقی کیلیے پی پی پی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ مرد حر اور چئیرمین بلاول بھٹی کی قیادت میں جمہوری قوتیں بہت جلد اس نااہل اور سلیکٹڈ ٹولے سے اس ملک اور عوام کی جان چھڑائیں گے۔

تحریک لبیک تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام جشن معراج النبی ﷺکی ایک تقریب جامعہ مسجد اصحاب صفہ سہوٹ بگیال میں منعقد ہو رہی ہے

Tehreek-e-Labeek Tehsil Kallar Syedan organising Jashn e Mirag at Jamia Masjid-e-Ashab-e-Safa Sahot Bagial.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام جشن معراج النبی ﷺکی ایک تقریب آج بروز اتوار بعد نماز مغرب جامعہ مسجد اصحاب صفہ سہوٹ بگیال میں منعقد ہو رہی ہے جس میں امیر کے پی کے ڈاکٹر محمد شفیق امینی،پیر سید عنایت اللہ سلطانپوری،محمد رمضان چشتی،علامہ عبدالجبار فدائی،راجہ ازرم حمید سیالوی، حافظ منصور ظہور اور دیگر خطاب کریں گے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس نے1732کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا

Punjab Emergency Service made 1732 contract employees permanent

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ایمرجنسی سروس نے1732کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا،سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر پہلے مرحلے میں 97،دوسرے میں 341،تیسرے میں 716 اور چوتھے میں 137،پانچویں مرحلے میں 441ریسکیو ملازمین کومستقل کر دیاگیاہے .مجموعی طور پر اب تک سکیل ایک سے سکیل پندرہ تک تقریباََ7ہزار سے زائد ملازمین مستقل ہو چکے ہیں

کلرسیداں کے بیشتر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی کیبل میں فنی خرابی کے باعث فون اور نیٹ سروس معطل ہو گئی

Phone and net service suspended due to technical fault in PTCL cable in most parts of Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے بیشتر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی کیبل میں فنی خرابی کے باعث فون اور نیٹ سروس معطل ہو گئی نالہ کانسی کلرسیداں میں زیر زمین کیبل میں خرابی سے سینکڑوں نمبرز اور نیٹ سروس معطل ہو گئی ہے ہفتہ کے روز صبح سے فون اور نیٹ سروس بند ہے محکمہ اس کی بحالی کے لیئے کوشاں ہے ذرائع کے مطابق یہ صورتحال اتوار کے روز بھی جاری رہے گی اور اتوار کی شام تک بحالی کی کوششیں جاری ہیں فون اور نیٹ سروسز کی بندش سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی،راجہ عدیل خان،چوہدری توقیر اسلم،ڈاکٹر طارق ریاض،صغیر بھولانے معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button