DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Muhammad Zafar-ul-Haq is the only leader whose nobility, honesty and integrity are appreciated by all Leaders of all political parties

راجہ محمد ظفر الحق واحدلیڈر ہیں جنکی شرافت صداقت اور ایمانداری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے تمام سیاسی جماعتو کے قائدین اور دیگر لیڈر انکا احترام کرتے ہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری موتمر عالم اسلامی راجہ محمد ظفر الحق واحدلیڈر ہیں جنکی شرافت صداقت اور ایمانداری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے تمام سیاسی جماعتو کے قائدین اور دیگر لیڈر انکا احترام کرتے ہیں انھوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کرپشن اقرا پروری کا داغ نہ لگنے دیا وہ نہ صرگ پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور جتنا ہو سکا بلا تفریق عوام علاقہ کی خدمت کی لاکھ اختلافات سہی مگر وہ اس علاقے اور پاکستان کے لیے ایک عظیم شخصیت ہیں اللہ تعالیٰ انکو صحت دے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے بھی اپنے والد محترم کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے شرافت کی سیاست کی اور کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہ کی گزشتہ دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے مگر کبھی نمود و نمائش نہ کی وہ ہمیشہ بلا تفریق عوام علاقہ کی خدمت کرتے رہے انھوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق پارٹی کے چیئر مین ہیں سینیٹ کا ٹکٹ وہ تقسیم کرنے والوں میں ہیں انھوں نے حالات وقعات اور اپنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ اپلائی نہ کیاہے۔

Kahuta; Former Local Government Representatives Chaudhry Sadaqat Hussain, Raja Nadeem Ahmed, Raja Saeed Ahmed, Raja Ali Asghar and Tanveer Naz Bhatti in a joint statement said that Chairman PML-N General Secretary Muttamir Alam Islami Raja Muhammad Zaffarul Haq is the only leader whose nobility, honesty and integrity everyone praises him. Leaders of all political parties and other leaders respect him. He did not allow corruption to be tarnished in his entire political life. He is not only the leader of Pakistan but also the leader of the Islamic world. He was able to serve the people of the area without any discrimination, but he is a great personality for the region and for Pakistan. May God give him health. Former Chairman UC Doberan Kalan Raja Nadeem Ahmed, Raja Saeed Ahmed, Raja Ali Asghar and Tanveer Naz Bhatti said in a statement.

ہنگائی اور لاقانونیت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ راجہ ناصر علی کیانی

Inflation and lawlessness have made the people mentally ill. Raja Nasir Ali Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور لاقانونیت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے ضروریات زندگی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں لیکن حکومت مدہوش اور عوامی مسائل سے بے خبر ہے، موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کا ادراک نہیں رکھتی،صوبے میں ترقی کا نام ونشان تک نہیں ہے اور صوبہ کے تمام تر وسائل سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، اپوزیشن کے علاقوں کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے،لیکن بدقسمتی سے صوبے کے عوام کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں اور عوام کو آئینی اختیارات اور حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، عوام بجلی کے بل ادا کرنے، دوائیاں خریدنے اور اپنا علاج کرانے کے قابل نہیں رہے ہیں اور مہنگائی نے ان کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک وقوم کی خاطر گھر چلی جائے اور صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اپوزیشن کا ساتھ دیں تاکہ عوام کی حقیقی نمائندہ حکومتیں آکر عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button