DailyNewsPothwar.com

London; Family and friends celebrating child’s birthday fined £11,000 for breaking lockdown regulations in Nottingham

نوٹنگھم شائر میں بچے کی پہلی سالگرہ11ہزار پونڈ کی پڑ گئی۔ گھر میں جمع ہونے پر ہر شخص کو800پونڈجرمانہ

لندن؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ ۔۔ نوٹنگھم شائر میں بچے کی پہلی سالگرہ11ہزار پونڈ کی پڑ گئی۔ نوٹنگھم شائر پولیس نے گزشتہ روز وکٹوریہ اسٹریٹ پر واقع فلیٹ پر چھاپہ مارا تو چھوٹے سے فلیٹ میں14افراد سمیت10بچے شریک تھے۔ پولیس نے تمام بالغ افراد کو800فی کس کے حساب سے مجموعی طور پر11ہزار20پائونڈ جرمانہ کیا۔ پولیس کو کسی شخص نے فلیٹ کے باہر پارٹی بیز دیکھ کر اطلاع کی تھی۔ برطانیہ میں لاک ڈائون کی پابندیوں کے تحت گھروں میں لوگوں سے ملنا منع ہے اور15افراد تک کے گھر میں جمع ہونے پر ہر شخص کو800پونڈجرمانہ لیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق پارٹی میں شرکت کے لیے بعض افراد برمنگھم سے آئے تھے۔

London; More than £11,000 in Covid fines have been handed out to 14 adults after they attended a one-year-old’s birthday party.

Nottinghamshire Police were informed of the celebrations on Thursday after members of the public reported seeing party banners outside the gathering.

Officers said 24 people, including 10 children, were bunched into “a small flat” in Victoria Street, Mansfield.

Each adult was fined £800 for attending the party.

Show More

Related Articles

Back to top button