DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Local journalist hold meeting with newly appointed SHO Waqar Ahmed

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کے تمام ممبران کی نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او وقار احمد سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کے تمام ممبران کی نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او وقار احمد سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا۔گذشتہ روز صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کے ہمراہ عہدیداران و ممبران کی ملاقات صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اورجنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم جن میں منشیات فروشی کے اڈوں چوری ڈکیتی، ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ پریس کلب کہوٹہ عرصہ25سال سے مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جرائم کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے اس موقع پر ایس ایچ او کہوٹہ نے یقین دلایا کہ جرائم کے خاتمے اور ہر شخص کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بناؤنگا انھوں نے کہا کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے بھی جرائم میں اضافہ ہوا اس موقع پرآٹ آفیسرحاجی عبدالرشید، ممبران پریس کلب کہوٹہ ایڈیشنل سیکرٹری کبیراحمد جنجوعہ،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، ذوالفقار ستی، راجہ شاہد اجمل، محمد افضال شمسی، ارسلان کیانی،راجہ رومان سعید، افتخار احمد غوری، فیضان جنجوعہ اور عاصی جنجوعہ بھی موجود تھے۔

Kahuta; President Press Club Kahuta under the leadership of Raja Imran Zamir informed all the members of Press Club Kahuta held meeting with the newly appointed SHO Waqar Ahmed. President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir and General Secretary Asghar Hussain Kayani briefed SHO Waqar Ahmed about the rising crime in the area including drug burglary, robbery, timber mafia and other crimes. Club Kahuta has been working for 25 years to promote positive and constructive journalism and we hope that you will take full action against crime. On this occasion, SHO Kahuta assured that crime will be eradicated and everyone will be on merit. He said that the increase in crime was also due to distance from Islam. On this occasion, Haji Abdul Rashid, Member Press Club Kahuta, Additional Secretary Kabir Ahmad Janjua, Senior Journalist Sajid Janjua, Zulfiqar Satti, Raja Shahid Ajmal, Muhammad Afzal Shamsi. , Arsalan Kayani, Raja Roman Saeed, Iftikhar Ahmad Ghauri, Faizan Janjua and Asi Janjua were also present.

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون آصف شفیق ستی نے سنیئر صحافی اصغر حسین کیانی سے گفتگو

Pakistan Peoples Party NA-57 Asif Shafiq Satti Talks to Senior Journalist Asghar Hussain Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آصف شفیق ستی نے نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں میرا مشن عوام کی خدمت ہے اسامہ ستی شہید کیس ہو یا ارشد پلاٹ قبضہ کیس انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھونگا۔ آصف شفیق ستی حلقہ این اے ستاون بلخصوص کہوٹہ کے لاتعداد مسائل ہیں جن کے حوالے سے بہت جلد اپنا لائحہ عمل عوام کے سامنے پیش کرونگا موجودہ نمائندوں نے حلقے ک ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جائیگا۔تفصیل کے مطابق راہنما پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون آصف شفیق ستی نے سنیئر صحافی اصغر حسین کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہے ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں انھوں نے کہا کہ راجہ خورشید ستی اپنے علاقے کے ساتھ مخلص ہیں انھوں نے سیاست کے بجائے اپنے علاقے کے لیے آواز بلند کی آصف شفیق ستی نے کہوٹین یوتھ اوانجمن تحفظ حقوق کہوٹہ کے احتجاجی مظاہروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد جس طرح کوٹلی ستیاں میں احتجاج کیا کہوٹہ میں بھی کیا جائیگا کہوٹہ ایک ایٹمی تحصیل ہے جس کے ساتھ منتحب نمائندوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جو کسی صورت برداشت نہ کیا جائیگاانھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کسانوں کی جماعت ہے شہید ذولفقار علی بھٹو نے غریب کے لیے آواز اٹھائی انکو زبان دی آصف شفیق ستی نے مزید کہا کہ میرا مشن عوام علاقہ کی خدمت کا ہے جاری رکھونگا۔

حمزہ شہباز کا ایم پی اے منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

hamza Shabaz pays condolences on death of Munira Yamin Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حز ب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا ایم پی اے منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قاہد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے MPA منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کی وفات پر ان کی فیملی سے اپوزیشن چیمبرز میں ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنماء عطا تاڑر اور زیب النساء،MPA بھی موجود تھیں۔ حمزہ شہباز شریف نے شاندار الفاظ میں منیرہ یامین ستی کو خراج تحسین پیش کیا اور کرنل محمد یامین اور ان کی فیملی کا ن لیگ کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا

مہنگائی پر سوال کرنا میڈیا کو مہنگا پڑیا گیا۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کہوٹہ راجہ الطاف نے مصنوعی مہنگائی کا ذمہ دار میڈیا کو ٹہرا دیا

PTI Kahuta Raja Altaf blamed the media for the artificial inflation

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
مہنگائی پر سوال کرنا میڈیا کو مہنگا پڑیا گیا۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کہوٹہ راجہ الطاف نے مصنوعی مہنگائی کا ذمہ دار میڈیا کو ٹہرا دیا۔ ”واہ رے پی ٹی آئی تیری کون سی کل سیدھی“ کون کہا تا ہے مہنگائی ہے یہ مہنگائی میڈ یا نے کی ہے۔ آج بھی شلجم 150روپے کے پانچ کلو۔ تفصیل کے مطابق جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کہوٹہ راجہ الطاف نے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے اجلاس کے دوران کے دوران صحافیوں کی جانب سے کہوٹہ شہر میں مہنگائی کے حوالے سے عوامی احتجاج اور سوال کیا گیا جس پر رہنما پی ٹی آئی راجہ الطاف نے مہنگائی کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صر ف میڈیا پر ہی مہنگائی کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔جبکہ عام عوام کو م تمااشیاء خوردونو ش مناسب داموں پر دستیا ب ہیں۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے۔ جبکہ آٹا، چینی، دالیں،گھی، سبزی،پھل، فروٹ اور اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں ہیں۔20 کلو آٹے کا تھیلا کہوٹہ شہر کسی جگہ دستیاب نہ ہے۔ بڑے ڈیلر مخصوص اور با اثر لوگوں کو آٹا فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ ان ڈیلروں نے بڑے بڑے گوداموں میں آٹا،چینی وغیر ہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں حکومتی نرخوں پر فراہم کیا جانے والا سرکاری آٹا انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے۔ انتظامیہ کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button