DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Abdul Malik Butt appointed Division Mirpur spokesman for Azad Kashmir pensioners associations

عبدالمالک بٹ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ عبدالمالک بٹ ملازمین کے مسائل دیانتداری اور جلد حل کروانے میں کردار ادا کر یں گے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آزاد کشمیر پینشنززایسوسی یشن رجسٹرڈکے میرپور ڈوثرن کے ترجمان عبدالمالک بٹ نے کہا کہ پوری کوشش کروں گا کہ ملازمین کے مسائل جلداز جلد حل کرواؤں باالخصوص گروپ انشورنس جیسے دیرنیہ مسئلہ کو پہلی فرصت میں حل کرواؤں گایہ بات انہوں ڈڈیال کے مقامی ہوٹل ایک تقریب میں کہی جو کہ تحصیل ڈڈیال کے معروف سماجی راہنمااور سابق راہنماٹیچر ز آرگنائزیشن چوہدری جہانگیراکبر اور وزیر حکومت کے P-R-Oچوہدری ظہوحسین سابق ممبر ضلع کونسل کی طرف عبدالمالک بٹ کے حق میں چائے پارٹی دی چوہدری جہانگیر اکبر نے کہا کہ میں عبدالمالک بٹ کو بہت قریب سے جاتناہوں ان میں کام کرنے کا جذبہ بھی موجود ہے اور یہ تنظیمی طاظ بہت متحرک ہیں انہوں نے اساتذہ کے آپ گریڈ یشن کے سلسلہ میں بہت جدت سے تحریک جلائی ہے مجھے پوری امید ہے کہ عبدالمالک پینشنزز کے ساتھ ساتھ حاضر ملازمین کے کام مخلص ہو کر جذبے کے ساتھ کروائیں گے میں عبدالمالک کو مبارک باد پیش کرتاہوں اور اپنی اور ساتھیوں کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہور احمد P-R-Oنے بھی عبدالمالک بٹ کو ڈوثرن میرپور کا ترجمان بینے پر مبارکباد پیش کی اور اپنی اور ساتھیوں کی طرف مکمل تعاون دلایا تحریک انصاف کے راہنما سابق چیئر مین آف رٹہ راجہ شبیر احمد نے بھی عبدالمالک بٹ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ عبدالمالک بٹ ملازمین کے مسائل دیانتداری اور جلد حل کروانے میں کردار ادا کر یں گے آخر میں عبدالمالک بٹ ڈوثیر ون ترجمان نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کے میں آپ سب کی امیدوں پر پورا اترانے کی کو شش کروں گا آپ کی راہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے

Mirpur, AJK; Abdul Malik Butt, spokesperson of Mirpur, Azad Kashmir Pensioners Association Registered, said that he would do his best to solve the problems of the employees as soon as possible, especially the long standing issues like group insurance at the first opportunity.

Rest of the day news from Mirpur..

چکسواری(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئرنائب صدر چودھری ظفرانور نے کہاہے کہ آج کی تقریب منفرد تقریب ہے اس خاندان کاعلم سے قلبی لگاؤ ہے اس گھرانے کاعلم سے تعلق تین عشروں پرمحیط ہے اس خاندان سے میری رشتہ داری ہے یہ میرا سسرال گھرانہ بھی ہے اس خاندا ن کویہ اعزاز حاصل ہے کہ اس علاقہ میں تعلیمی ادارہ قائم کرکے علم کی شمع جلائی ہے اوریہ مشن جاری ہے عزت دارہیں اور عزت کرنابھی جانتے ہیں علم دوستی ان کے خون میں شامل ہے غفار احمدکے داد ا گورنمنٹ مڈل سکول پنڈخور دکے بانی ہیں اوروالدگرامی چودھری مولاداد کی بطور مدرس شاندار خدمات ہیں وہ استادوں کے استاد تھے ایسے کم گھرانے دیکھے ہیں جنہیں یہ شرف حاصل ہواہو کہ وہ علم دوست ہو ں اورپھر پورا خاندان سے مشن کوبرقرار رکھے اس خاندان کایہ طر ہ امتیاز ہے کہ وہ تسلسل سے علمی سماجی خدمات کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہے ایک نصب العین سے اس خاندان کی وابستگی ایک بڑااعزاز ہے اورنصبب العین علم کی اشاعت وترویج اورمختلف سماجی شعبو ں میں بے لوث خدمات ہیں جن کاآغاز ان کے آباواجداد نے کیاغفار احمدکاپورا خاندا ن اسے جار ی رکھے ہوئے ہیں غفار احمدمدرس کوعزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ پرمبارک باد اورشاندار تعلیمی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتاہوں اورتقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کاشکریہ اداکرتاہو ں جنہو ں نے آج کی اس پروقار تقریب میں شریک ہوکراپنے بہترین خلوص کا اظہار کیاہے اورغفار احمدمدرس کی بہترین حوصلہ افزائی کی ہے اورانہیں خراج تحسین پیش کیاہے اورتقریب کوچار چاندلگائے اسے یادگار بنایا انہو ں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پنڈخور د کے انچارج صدر معلم چودھر ی غفار احمدنمبردار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے

چکسوار ی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صاحبزادہ سیدابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز ڈویژن میرپور نے کہاہے کہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ محبت ہمارے ایمان کی اصل ہے ہمار ے ایمان کاجزو اعظم ہے جس دل میں رائی برابر محبت نہیں ہوگی آپ ﷺ اس کی شفاعت نہیں فرمائیں گے محبت کے دواصول ہیں ایک وفااوردوسراحیا ء ہے وفایہ ہے آپ ﷺ جس کاحکم کریں اس پرعمل کیاجائے اورحیاء یہ ہے کہ جس سے منع کریں اس سے رک جائے جواس اصول پرعمل کرے گاوہ ہی محبت کے دعوی میں سرخروہوگا استاد روحانی باپ ہے اگربن جائے تووہ استاد ہے جونہ بن سکے وہ روحانی باپ نہیں ہے میر ے بہت سے استاد ہیں ان میں سے چندایسے ہیں جن کوبھلاناچاہوں توبھلانہیں سکتاان کاکردار روحانی باپ کاتھاجوانہوں نے اداکیاغفار احمدکاخلوص بھی کچھ اسی طرح کاہے کہ آج ان کے اعزاز میں پروقار اورشاندارتقریب منعقدہوئی ہے جس علاقہ میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہووہ استاد کوکھاناکھلائے یہ بڑے اعزاز اورعزت کی بات ہے فرشتوں نے علم کی وجہ سے حضرت آدم علیہ السلام کوسجدہ کیاآدم علیہ السلام کے پاس علم زیادہ تھاوہ اسی وجہ سے افضل قرار پائے اوراللہ تعالی نے فرشتوں کوحکم دیاکہ آدم علیہ السلام کوسجدہ کریں جوعلم کی سرمایہ کاری کریں گے وہ دنیااورآخرت میں سرخروہوں گے غفار احمدصاحب کوجوآج عزت ملی ہے یہ ان کے خاندان کی سرمایہ کاری ہے جوصدقہ جاریہ ہے کتوں کی لڑائی اوربیلوں کی دوڑ سے باپ دادا کے درجات بلندنہیں ہوتے حافظ قرآن تلاوت کرے گاباپ دادا کوثواب ملے گااولاد کی اچھی تعلیم وتربیت کااہتمام کرناہوگابچے جنت کاٹکٹ ثابت ہوسکتے ہیں دوزخ کاٹکٹ ثابت ہوسکتے ہیں بچوں کودین کی تعلیم دلوائیں سکولوں میں دینی وعصری تعلیم دی جاتی ہے علم پرسرمایہ کاری کریں گے ثواب ملے گادنیاکی زندگی مختصر ہے جوچندروزہ ہے آخر ت کی زندگی ہمیشہ رہنے والی ہے غفاراحمدصاحب کی تقریب میں جولوگ آئے ہیں باالخصوص جوبیرون ملک سے ہیں ہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں دنیاکی زندگی آخرت کی زندگی کاعکس ہے اللہ تعالی اساتذہ کورزق حلال کمانے کی توفیق عطاکرے پریڈکے آخری پانچ منٹ میں بچوں کواخلاقیات کادرس دیاکریں ماں باپ کاادب واحترام بہن بھائیو ں کی عزت کرنے کی تاکیدوتلقین کی جائے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ فیض پورشریف میں میر ے بھائی حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ نے ایک قافلہ ترتیب دیاوہ چل رہاہے اس کاثواب انہیں اورہم سب کومل رہاہے اللہ تعالی ہم سب کی حاضری قبول فرمائے آپ ﷺ سے والہانہ محبت وعقیدت ہمارے لئے دنیااورآخرت میں کامیابی اورنجات کاذریعہ ہے آپ کی محبت ہرمومن کے دل کی آواز ہے اوردل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہے غور کریں وہ کیساوقت تھاجب اللہ تعالی نے مقدس بندوں کوجمع کیاآپ ﷺ نے پوری دنیاکی راہنمائی کے لئے تشریف لاناتھاعظیم الشان اورسب سے ممتاز بلندترین ہستی نے جلوہ گرہوناتھاان سے بڑھ کرکوئی حسین وجمیل نہ تھااللہ تعالی نے نفوس قدسیہ کوجمع کیاجوخطاب فرمایایاد کرووہ وقت جب اللہ تعالی ابنیاء کرام ومرسلین سے وعدہ لیاتھاجومیں تمہیں کتاب وحکمت دے مبعوث کروں گاتمہارا سکہ چل رہاہوگا رشدوہدایت کے منبر پرجلوہ گرہو ں اورعروج ہو اورایسے میں عظیم الشان اورہمہ گیر رسول ﷺ جلوہ گرہوجائے گا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز ضلع میرپور نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کامسئلہ جلدحل ہوجائے گا اسامیاں جلدپرہوجائیں گی این ٹی ایس کاجلدانعقاد ہوگایہ موجودہ حکومت کابڑاکریڈٹ ہے سینئراسامیاں بھی جلدپرہوں گی مدرس غفار احمدکوعزت اوروقار کے ساتھ ملازمت مکمل کرکے ریٹائرہونے پرمبار کباد شاندار ساڑھے چھتیس سالہ خدمات پرخراج تحسین پیش کرتاہوں غفار احمدکے خاندان کی شاندار علمی خدمات قابل ستائش ہیں ان کے خاندان کابڑانام ہے نمبردار اورذیلدار علم دوستی سے کم ہی متصف ہوتے ہیں غفار احمدکے دادا اوروالدگرامی کی شاندار علمی اورتدریسی خدمات ہیں غفاراحمدکے ساتھ اچھاوقت گزرا ہے آج کامجمع گواہ ہے کہ غفار احمداوران کے خاندان نے علمی میدان میں نام روشن کیاہے با وقار ریٹائرمنٹ خوش قسمتی ہے اس اعزاز پرمبار ک بادپیش کرتاہوں ان کی تندرستی کے لئے دعاگوہوں انہوں نے ان خیالات کااظہارگورنمنٹ مڈل سکول پنڈخورد کے انچار ج صدر معلم چودھری غفار احمدنمبردار جونیئر مدرس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پران کے اعزاز میں ان کے خاندان کی طرف سے دی گئی پرخلوص اورشاندار الوداعی پارٹی کے موقع پرمنعقدہ پروقار تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے سابق ڈی ای او خواجہ محمدالیاس راجہ آفتاب حسین بزمی ڈپٹی ڈی ای او میرپور حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم سخاوت محمود غوری (ر) صدرمعلم چودھری گل تاسب خان سابق مرکزی نگران اعلی آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن انصر محمودغزالی سیکرٹری جنر ل چکسواری پریس کلب احمدفراز سابق سیکرٹری جنرل آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن تحصیل میرپور آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوارڈی نیٹر اللہ دتہ بسمل آزاکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ڈویژن میرپور کے صدر محمدعجائب اے ای اوپرائمری مدارس چکسواری غربی راجہ گل بہار اکرم اے ای اوپرائمری مدارس چکسوار ی شرقی باوامحمدآصف بٹلی ڈڈیال کے علاوہ دیگرمقررین خطاب کیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنماؤں چودھری محمدگل بہار چودھری محمداسلم آزادکے کزن اورچودھری امجداخترچودھری عامر محمودکے والدمحترم یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی راہنماسابق چیئرمین چودھری کرامت حسین کوگزشتہ روز فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوطویل علالت کے بعدوفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں اداکی گئی نمازجنازہ عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں سابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر2 چکسواری سائیں ذوالفقار علی چودھری چودھر ی عظیم بخش مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزادکشمیر سہیل سرفراز ایڈووکیٹ چودھری محمدسوار خان چودھری محمدگل بہار چودھری اللہ دتہ بسمل معظم علی چودھری چودھری محمدشمیدجان چودھری مقصود احمدطاہر صدر بشارت حسین چودھری جاویداقبا ل سعیدڈاکٹرچودھری محمدریاض چودھری محمدبشار ت ایڈووکیٹ پہلوان محمدثاقب ریاست معززین علاقہ صحافیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button