Kallar Syedan; A Grand celebration of eid Millad un Nabi celebration was held at Dhok Attari Masjid, Bhalakhar and Doberan Kallan.
مسجد ڈھوک اٹاری بھلاکھر میں طلوع آفتاب سے پہلے محفل جشنِ عید میلادالنبیﷺ کی پروقار تقریب کا انعقاد۔
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔ تفصیلات کے مطابق مسجد ڈھوک اٹاری بھلاکھر میں پروقار جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام بارہ ربیع الاول صبح صادق نمازِ فجر کے فوراََ بعد شروع ہوا۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد سبیل نے سرانجام دیے۔ تلاوت کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت حافظ خرم شہزاد، عقیل عابد وارثی جبکہ خصوصی نعت مداح حبیب کبریا سید طاہر عباس شاہ نے پیش کی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالمِ دین مولانا محمد اقبال قریشی نے کیا۔ بھلاکھر اور قرب وجوار کے عاشقانِ مصطفی نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر لنگر کا بھی معقول بندوبست کیا گیا تھا۔
دوبیرن کلاں اور گردونواح میں 12 ربیع الاول پورے جوش خروش اور مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا
12 Rabi-ul-Awaal was celebrated with great enthusiasm and religious devotion and respect in and around Doberan Kallan.
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔دوبیرن کلاں اور گردونواح میں 12 ربیع الاول پورے جوش خروش اور مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔پورے ملک کی طرح دوبیرن کلاں،پنڈ بینسو،نلہ مسلماناں،سکوٹ,کھناہدہ،سداکمال اور دیگر نواحی علاقوں میں نبی دوعالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی آمد کی خوشی میں جلوس نکالے گئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے متعین مقامات پر پرامن اختتام پذیر ہو گئے۔ اس موقع پر مقامی علما کرام نے فرانس کی طرف سے حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی توہین کے حوالے سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلفور فرانس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرے، توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔