Kallar Syedan; Public protests to be taken out al over Tehsil Kallar Syedan over anti-France demonstrations
خاکوں کے خلاف کلرسیداں کے علما اور دیگر کے مشترکہ اجلاس, آمدہ پیر کے روز صبح دس بجے چھ مقامات کلرسیداں،چواخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں بیک وقت احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی
The Islamic world has been challenged by the blasphemous sketches of Khatam-un-Nabi Hazrat Muhammad (PBUH) in a joint meeting of clerics and others against the sketches. The Islamic world should take notice of the blasphemy in the name of freedom of speech. These views were expressed at a meeting in Kallar Syedan on Friday in which Shehzad Butt of PTI, Haji Akhlaq Hussain of PML-N, Maulana Saqib of JUI, Javed Iqbal of Jamaat-e-Islami and Raja Azram Hameed Sialvi of Tehreek-e-Labeek were present.
Besides Maulana Khalil-ur-Rehman, Maulana Qasim Chalasi, Hafiz Ehsan, Raja Nadeem Ahmed, Sheikh Hassan Seraiki, Hafiz Israr Ahmed, Zia-ul-Hassan and others attended the meeting and strongly condemned the publication of the sketches and decided that next Monday Simultaneous protest rallies will be held at six places in Kallar Syedan, Choa Khalsa, Sar Sooba Shah, Doberan Kallan, Chowk Pindori and Shah Bagh at 10 am.
The protest rallies will be organized by Shehzad Ahmed Butt and Syed Zubair Ali Shah. Students will also participate in the protest rallies. The participants will march from Mureed Chowk to Pindi Road via Choa Road where the participants will demand immediate termination of diplomatic relations with France.
کلر سیداں کے گاؤں سدا کمال میں محفل میلا د کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب
Millad held in Sadda Kamal under the guidance of Dr Sajid Ur Rehman
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ مادیت پرستی اپنی انتہاء کو چھو رہی ہے۔اسلام دشمن قوتیں اپنے تمام تر اسلحہ سے لیس ہو کر اسلامی قوتوں کیخلاف برسر پیکار ہیں۔کہیں تحریک کے ذریعے سے اور کہیں تقریب کے ذریعے سے اسلام اور پیغمبر اسلام کیخلاف یلغار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان حالات میں ہماری ذمہ داری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔چودہ سو سال پہلے بھی میلاد کے جلسے ہوتے تھے اور آج بھی ہورہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں آج ان جلسوں کی ضرورت اور اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے گاؤں سدا کمال میں محفل میلا د کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام یونین کونسل کنوہا کے سابق ناظم الحاج غلام ظہیر بھٹی نے کیا تھا۔صاحبزادہ ساجد الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمیں آقا دو جہاں کی شمع کو مزید فروزاں کرنے اور نسل نوکے دلوں میں جذبہ حب رسول کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام دشمن قوتیں اپنی پوری کوشش سے نسل نو کے جذبہ حب رسول سے محروم رکھنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے تمام تر تجربوں کے باوجود اسلحہ کی قوت سے ان کی گردنوں پر تو حکومت کی جا سکتی ہے مگر ان کے دلوں پر حکومت کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ توپ کے ذریعے اور جہازوں کی گن گرج سے ان پر فتح پانے کیلئے ہمیں دل و دماغ کو بدلنا ہو گا،ہمیں ان کے مرکز محمد کو بدلنا ہوگا۔ جب تک ان سرفرشوں کے ہاتھوں میں دامن مصطفی موجود ہے جو چاہیں کر لیں لیکن عاشق رسول زمانے کی ہر تنگی اور سختی کو سہ لیتے ہیں مگر یہ محمد رسول ﷺکا سودا نہیں کرتے۔
دنیا بھر کی طرح آج بروز جمعہ کلرسیداں میں بھی عید میلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا
Millad procession to be held on Friday in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… دنیا بھر کی طرح آج بروز جمعہ کلرسیداں میں بھی عید میلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی اور درود و سلام کی تقاریب منعقد ہوں گی کلرسیداں کے تمام دیہات و قصبات اور محلوں سے میلاد النبی ﷺکے جلوس نکلیں گے کلرسیداں کے ملحقہ علاقوں چکڑالی،سروہا،پیکاں،دھمالی،بھلاکھر،درکالی،لونی،میراسنگال،کنگال کے جلوس مرید چوک پہنچیں گے جہاں سے مرکزی میلاد کمیٹی اور بزم رضائے مصطفے کے زیراہتمام ایک بڑا جلوس چوآ روڈ کے راستے پنڈی روڈ کے لیئے روانہ ہو گا تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا جائے گا جس میں ڈھوک ہاشو،انچھوہا،منیاندہ،نمبل، سکرانہ،بیکڑاباد،گہدد،ڈھوک ہائے بنگیال،موہڑہ ہیراں،چوہددی فیروز خان،کنیال بھٹی، دولعل قریشی،لنگڑیا،سنگال،پیر ھالی،کھنادہ،سہوٹ بنگیال،کلیال،راجگان،بدھال،شاہ خاکی،دھانگلی کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گے اس کے علاؤہ دوبیرن کلاں،چوکپنڈوڑی،شاہ باغ،نوتھیہ شریف،چھپری اکو سے بھی جلوس نکالے جائیں گے پولیس بھی مرکزی جلوسوں کے ہمراہ موجود رہے گی۔
زمین اور گھر پر قبضے میں مزاحمت کرنے پر متعدد افراد نے ایک شخص کو اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا
One person was severely beaten by several people for resisting the occupation of land and house
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… زمین اور گھر پر قبضے میں مزاحمت کرنے پر متعدد افراد نے ایک شخص کو اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ خریداری کرنے بازار آیا ہوا تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا راجہ مارکیٹ کے خرم شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شام مرغی کا گوشت لانے اپنی گاڑی میں چوکپنڈوری بازار گیا جہاں رضوان الحق،نثار کیانی دیگر چھ سات لوگوں کے اس پر حملہ اور ہو گئے ملزمان اسلحے آہنی راڈوں اور خنجروں سے مسلح تھے ملزمان نے نہ صرف مجھے شدید زخمی کیا بلکہ میری گاڑی بھی تباہ کر دی وجہ عناد یہ تھی ملزمان چند ایام قبل میری زمین اور گھر پر قبضہ کے لیئے آئے تھے مگر میں نے مزاحمت کی اور انہیں قبضہ نہ کرنے دیا کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ادہر بااثر حکومتی شخصیات نے مقدمہ کے اندراج پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ واقعہ چوکپنڈوری بازار میں پیش آیا ہے۔
سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے قبضے سے آتش بازی کا سامان اور شراب کی بوتلیں برآمد
Fireworks and bottles of liquor recovered from the possession of three persons in an operation against anti-social elements
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے قبضے سے آتش بازی کا سامان اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔پولیس پکٹ چھپر مین روڈ پر موجود تھی کہ اسی اثناء میں ایک عدد کرولا کار شاہ باغ کی جانب سے تیز رفتاری سے آئی جسے مشکوک جان کر روڈ بیریئر لگا کر روک کر چیک کیا گیا تو اس میں تین اشخاص سوار تھے جنہوں نے دریافت پر اپنے نام و پتے ڈرائیور آصف ضیاء ملک،پچھلی سیٹ پر بیٹھے دو اشخاص رفاقت حسین اور ملک عثمان بتائے جن کی تلاشی لینے پر ڈرائیور آصف ضیاء کی گود میں مومی شاپر برنگ نیلا میں سے 50 عدد چھوٹا سوتر گولا، ملک عثمان علی کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے مومی شاپنگ بیگ میں سے انار پھلجڑی 12 عدد جبکہ رفاقت حسین کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے مومی شاپنگ بیگ میں سے دو عدد بڑی بوتل شراب اور ایک بوتل ادھیہ شراب برآمد کر لی۔