Kallar Syedan; Tehsil Kallar Syedan to be the only Tehsil to have Endoscopy facilities for rescue services
نجاب میں کلر سیداں واحد تحصیل ہو گی جہاں اینڈو سکوپی ریسکیو کیمرے کی سہولت موجود ہو گی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… صدر انجمن تاجراں چوکپنڈوری راجہ سہیل جہانگیر نے کلر سیداں میں مشکل ترین ریسکیو آپریشن کو دیکھتے ہوئے ایک عدد اینڈو سکوپی ریسکیو کیمرہ ریسکیو کلر سیداں کو عطیہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب میں راجہ جہانگیر نے ایمرجنسی آپریشن کے دوران ریسکیو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اور ان کے کام میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ایک عدد اینڈو سکوپی ریسکیو کیمرہ عطیہ کیا ہے جو 130 فٹ تک گہرائی میں کسی بھی چیز کو سرچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے یہ کیمرہ انچارج ریسکیو کلر سیداں حارث فاروق اور بابر ہاشمی کے حوالے کیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب بھر میں سرچ اپریشن کیمرے صرف ضلعی سطح پر کام کر رہے ہیں اور اب پنجاب میں کلر سیداں واحد تحصیل ہو گی جہاں اینڈو سکوپی ریسکیو کیمرے کی سہولت موجود ہو گی۔عوامی حلقوں نے راجہ سہیل جہانگیر کے اس خیر سگالی جزبے کی تعریف کی ہے۔
Kallar Syedan; President Anjuman-e-Tajiran Chowk Pindori Raja Sohail Jahangir has donated a endoscopy rescue cameras to Rescue Kallar Syedan in view of the most difficult rescue operation. Appreciating the rescue’s performance during the rescue and to facilitate their work, The endoscopy rescue camera is capable of searching anything up to a depth of 130 feet. The camera has been handed over to Haris Farooq and Babar Hashmi of rescue services. It may be recalled that search operation cameras across Punjab are working only at district level and now Kallar Syedan will be the only tehsil in Punjab where endoscopy rescue camera facility will be available. Rescue services has praised Raja Sohail Jahangir’s goodwill.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈسپنسرسمیت تین افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر انہیں آئی سولیٹ کر دیا گیا
Three staff at THQ hospital sent for isolating after being positive for coronavirus
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈسپنسرسمیت تین افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر انہیں آئی سولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ہیڈ نرس صفورہ بی بی کا 23 سالہ بیٹا بھی کوروناوائرس کی زد میں آ گیا ہے۔دریں اثناء رینڈم سکریننگ کے دوران رمیسورحمان،طیب علی،محمد حفیظ اور علی داد میں بھی کوروانا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
Condolences
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،چوہدری نعیم بنارس، تحصیل صدر آصف محمود کیانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد گلفراز بٹ،سینئر نائب صدر راجہ محمد یوسف،ہارون کمال ہاشمی،راجہ آفتاب جنجوعہ،ہمایوں خان کیانی، راجہ محمد اشفاق،چوہدری شکیل وینس نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری یاسر منصور کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی عمیر یوسف کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔