DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Police cracks down on drug dealers, arrests 04 drug dealers including 02 ladies, seizes more than 04 kg of hashish, Case registered

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،02لیڈیز سمیت04منشیات فروش گرفتار،04کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،02لیڈیز سمیت04منشیات فروش گرفتار،04کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 02لیڈیز سمیت 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،منشیات فروش ممتاز بی بی کے قبضہ سے 01 کلو350گرام چرس،منشیات فروش وفا کے قبضہ سے01کلو220گرام چرس برآمد ہوئی اور منشیات فروش تنویر احمد کے قبضہ سے01کلو135 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم ستی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01 کلو150 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Rawat; According to details, Rawalpindi police is conducting operations against drug dealers. SHO Wah Cantt along with his team arrested 03 drug dealers including 02 ladies in one day. Drug dealer Mumtaz Bibi was arrested. 01 kg 350 grams of cannabis, 01 kg 220 grams of cannabis recovered from the possession of drug dealer Wafa and 01 kg 135 grams of cannabis recovered from the possession of drug dealer Tanveer Ahmed.

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑی کاروائی،02 موٹرسائیکل چور گرفتار،20 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

Taxila police operation against motorcycle thieves, 02 motorcycle thieves arrested, 20 stolen motorcycles recovered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ٹیکسلا پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑی کاروائی،02 موٹرسائیکل چور گرفتار،20 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان محمد عمران اور ظہیر احمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے20مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،ذہنی معذور14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار

Police arrest a man abusing 14-year-old mentally handicapped child

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،ذہنی معذور14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار، متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خاتون پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والدساجد محمود نے درخواست دی کہ ملزم حمزہ اور علی حسن نے اُ س کے 14سالہ بیٹے سے زیادتی کی،جس پر صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس پی صدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی صدر سرکل کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا،اے ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ذہنی معذور 14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم علی حمزہ کو24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ علی حمزہ کے ساتھی ملزم علی حسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،متاثرہ بچے اور ملزم کا میڈیکل کروایا گیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کا تحرک کیا جا رہا ہے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والاملزم گرفتار،نقدی،موبائل فون اورمختلف نمبر ز کی پرچیاں برآمد،مقدمہ درج

Pirwadhai Police arrested the accused for robbing the citizens through slip gambling, cash, mobile phone, case registered.

www.pothwar.com / Pirwadhai

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والاملزم گرفتار،نقدی،موبائل فون اورمختلف نمبر ز کی پرچیاں برآمد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والے ملزم تنویر ملک کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے نقدی رقم15ہزار روپے،موبائل فون اور مختلف نمبرزکی پرچیاں برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودھائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 09 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07پستول30بور معہ ایمونیشن،240گرام چرس، 01بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کامران خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن اورملزم اویس رضا سے240گرام چرس برآمد کی،تھانہ آراے بازار پولیس نے شہروز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے نعیم شوکت سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے خرم شہزاد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صدر واہ پولیس نے اسامہ علی سے01پستول30 بور معہ ایمونیشن،محمد ارباز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے رمیز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ بنی پولیس نے راشد بھٹی سے01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Pothohar Division Police continues operations against illegal sale of petrol and diesel and firecrackers, 02 accused arrested, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول و ڈیزل کی فروخت کرنے والے ملزم عالم شیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے20لیٹر کھلا پیٹرول اور 30لیٹر کھلا ڈیزل برآمد ہوا،ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر آتش بازی کرنے والے ملزم طاہر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوزاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت اور آتش بازی کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button